یہ کوئی نیا واقعہ نہیں کہ سیاسی مخالفین کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلائی جائیں، البتہ انٹرنیٹ کے ذریعے ایسی معلومات کا پھیلاؤ…
Author: ایڈیٹر
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان’ کے مطابق، اس سال اب تک درج ہونے والے توہینِ مذہب کے کیسز کی تعداد گھٹ کر صرف 13 رہ گئی ہے، جو حالیہ سالوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً دو تہائی کم ہے۔
تنازعات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘آرمڈ کنفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا’ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جہاں 2021 سے 2024 کے درمیان پاکستان میں توہینِ مذہب کے نام پر سالانہ اوسطاً 7 سے زائد پرتشدد واقعات یا حملے ہوتے تھے، وہیں گزشتہ 12 مہینوں میں صرف ایک ایسا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل اڈیالہ کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، پولیس نے اطراف کی تمام دکانیں جبکہ اندھیرے کیلیے اردگرد لگی لائٹس بھی بند کرادیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس اسکواڈ کی دو گاڑیاں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
آج کے پاکستان میں بھی وفاقی اکائیوں میں اعتماد کا بحران، وسائل کی تقسیم، فیصلہ سازی میں شمولیت اور نادیدہ حکمران قوتوں میں غیر متناسب نمائندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ یہی صورت مشرقی پاکستان میں تھی۔ سات کروڑ بنگالیوں پر چون ہزار کی نفری کیسے قابو پا سکتی تھی جبکہ لڑنے والا سپاہی مقامی زبان جانتا تھا اور نہ جغرافیے سے آشنا تھا۔
مسلم لیگ ن کو اس کھلبلی میں کوئی کلیئر پوزیشن لینی ہوگی، ورنہ پریشانیاں بڑھیں گی۔ عمران خان کو ملنے والا ریلیف فی الحال صرف ایک عدالتی فیصلہ ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے ایک سینیٹر نے اس عدالتی فیصلے کے پیچھے کسی سازش کی تلاش شروع کردی ہے۔ سینیٹر صاحب سے گزارش ہے کہ ہر جج کو ارشد ملک نہ سمجھیں۔ ہر جج کی ویڈیو نہیں بن سکتی۔
ملا بک بک ایک بار پھر سے ٹانگ اڑاتے ہوئے بولے۔اور بیچاری عوام اس خوش فہمی میں مبتلا رہتی ہے کہ اس نے جمہوریت کا پورا ٹکٹ خریدا ہے۔لیکن کچھ عرصہ بعد یہ عقدہ کھلتا ہے کہ یہ تو ٹیکسوں کی تاحیات ممبر شب تھی ۔ یہاں تو نظام والے ہر سہولت کا الگ سے ضمنی ٹکٹ بیچ کر ہمارا ‘شغل میلہ’ بنا رہے ہیں۔
مجھے دوسروں کی نظروں میں اچھا بننے کے بجائے شاید اپنی نظروں میں سچا بننا ہے۔
اور شاید یہی وہ مقام ہے جہاں سے اصل آزادی شروع ہوتی ہے۔
جنرل ضیاء الحق کے دور (استبداد) میں بھی پاکستان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی اور اس پر خوب مباحثے ہوتے رہے، لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا، اکثر قوم پرست البتہ ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ہانپتے رہے۔۔۔
بنگالیوں کو ہی پاکستان کا اصل بانی قراردیا جاتا ہے ۔ ایسا کہہ کر لوگ پاکستان کے حصول کی خاطر ہندوستان کے دوسرے خطوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں پر پانی پھیر دیتے ہیں،
ایک زمانہ تھا جسے پنجابی میں ”ویلا“ کہتے ہیں، زندگی بہت آہستہ خرام تھی، 1968 اور 69ء کے زمانے میں تانگے میں سوار ہو کر ادبی…
