یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے اسی معاملہ پر اختلاف کی وجہ سے لندن جاکر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ محسن نقوی نے البتہ اب یہ اعلان کیا ہے کہ صوبوں کے بارے میں جو فیصلہ بھی ہوگا ،وہ اتفاق رائے اور عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔ اس سلسلہ میں کوئی غیر آئینی فیصلہ ٹھونسا نہیں جاسکتا۔ جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا اصرار ہے کہ ’ نئے صوبوں کے معاملہ پر کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے‘۔
Browsing: لکھاری
ہ ماڈل کامیاب ہوتا ہے تو باقی پورے ملک کیلئے مثال بنے گا ۔ کم آبادی اور مضبوط انتظامیہ اور وہ بھی عین حکومتی ناک کے نیچے، اسلام آباد کی خود مختار حکومت کوٹھیک سے چلانا سب سے آسان ہو گا۔
پیپلز پارٹی کی حمایت سے خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر بٹھائی سیدہ عابدہ حسین نے جواں سال اور انقلابی خیالات کی حامل ہونے کی وجہ سے کسی عوامی مسئلے پر ایک تحریک التوا پیش کردی تھی۔ جاگیردارانہ تعلقات ہوتے ہوئے بھی کھر صاحب نے انہیں اپنے چیمبر میں بلواکر ایک سرزنشی لیکچر دیا۔ عابدہ بی بی اس کے بعد بتدریج اسمبلی کارروائی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے بالآخر بھٹو مخالف قوتوں کے کیمپ کا حصہ بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر دکانیں چمکانیں والوں سے قطع نظر اب ملک کے ممتاز تجزیہ نگار، صحافی اور اندر کی خبر کھوج کر باہر نکال لانے والے…
کمیونسٹ انٹرنیشنل (کامنٹرن) کے زیرِ اہتمام مشرق کے اقوام کی کانگریس کا افتتاح یکم ستمبر ۱۹۲۰ء کی شب باکو، آذربائیجان میں ہوا۔ بنیادی طور پر براعظم…
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے سربراہی اجلاس کی جو ابتدائی تصویر شائع کی، اس میں بھارتی وزیر اعظم کی تصویر کاٹ دی گئی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس پر تبصروں اور حرف زنی کے بعد میں مکمل تصویر جاری کی گئی۔ اس قسم کا طرز عمل سردمہری اور فاصلوں میں اضافہ کا سبب بنتا ہے حالانکہ بوجوہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور باہمی تعلقات میں حائل دیواریں گرانے کی ضرورت ہے۔
اس درد کو بیان کرنے کے لیے جو حوصلہ درکار ہے وہ حوصلہ دو روز سے ہم تو پیدا نہیں کرسکے ۔۔ اور یہ حوصلہ پیدا…
تحریک انصاف کے قیام (1996) کے ساتھ ہی شروع ہوچکا تھا اور جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے جماعت اسلامی کی لے پالک تنظیم پاسبان کے کچھ اثاثے تحریک انصاف کو منتقل کروائے تھے، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم اعلیٰ اور جماعت اسلامی کے اہم رہنما امیر العظیم اور محمد علی درانی جیسے اہم لوگ بھی ان میں شامل تھے اگرچہ وہ اگلے کسی اشارے پر ایک بار پھر اپنی راہیں بدل گئے؛ لیکن 2011 کے بعد اس رومانس کی معکوس شکل یوں بنی کہ چاہت کا طوفان دوسری سمت سے اٹھا اور جماعت اسلامی/ اسلامی جمعیت طلبہ کے تربیت یافتہ نوجوان تحریک انصاف کے طرف کھنچنے لگے
اس کی جھکی ہوئی کمر میں مجھے قرضوں کا بوجھ دکھائی دیا، اس کے کانپتے ہاتھوں میں معیشت کی بے بسی، اس کی دھندلائی ہوئی آنکھوں میں عوام کی امیدیں اور اس کی خاموشی میں کروڑوں لوگوں کی بے آواز چیخیں سنائی دینے لگیں۔
وزیر اعظم نے 26 اگست کو پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کی عبوری رپورٹ ملنے کے بعد ہسپتال کے اہم ذمہ داروں کو فوری…
