Browsing: تازہ ترین

24 جون (بدھ) کو علاقے میں موجود ایک نجی رہائش گاہ پر مشترکہ چھاپہ مارا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ اس گھر کو ’انسانی پلیسینٹا محفوظ کرنے اور اسے پروسیس کرنے کی ایک فیسیلیٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کے لیے جمع تھے۔ رش بڑھنے اور انتظامی مشکلات کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس سے متعدد افراد گر کر زخمی ہوگئے۔

جج محمد علی مبین نے پیر کے روز یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا جب نہ صرف ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر گرفتار رہنماؤں اور ان کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ کیا بلکہ گرفتار رہنما ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں 12 جون سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

پولیس نے ویگن میں سوار تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی کا ڈرائیورنشے میں تھا اور حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر شیعہ علما نے بھی اس واقعے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں ابتدائی طور پر پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے ہیں تاہم پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئےگی وہ من وعن عوام کو منتقل کررہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور منہگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔