Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خراچی ،کچراچی اور رشوت العباد ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
لکھاری

خراچی ،کچراچی اور رشوت العباد ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

ایڈیٹرجنوری 20, 20174 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abbas-birmani column on girdopesh .com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لالو کھیت کے میرے بھائیو بہنو بزرگو مائوں بیٹیوں میں آپ سب کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ آپ را کے ایجنٹوں کے خوف کا حصار توڑ کر لاکھوں کی تعداد میں یہاں پہنچے ہیں ، یقینا یہ لالوکھیت کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے ، کراچی کے عوام کی محبتیں دیکھ کر اور را کے خلاف ان کی بڑھتی ہوئی نفرتیں دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ جب ہم نشتر پارک میں بڑا جلسہ کریں گے تو وہاں کروڑوں لوگ موجود ہوں گے…..
میں نے جب کہا تھا کہ الطاف حسین ہیپی آور میں را کی لکھی ہوئی تقریریں پڑھتا ہے تو فاروق ستار اور رشوت العباد دونوں نے مجھ پر ہیپی آور میں ہونے کا الزام لگایا …. ہاں میں ہیپی آور میں ہوتا ہوں لیکن میرا ہیپی آور وہ ہوتا ہے جب میں محب وطن اور را مخالف مہاجر عوام کے درمیان ہوتا ہوں اور ہیپی ہیپی ایک دو آور تقریر کرتا ہوں…..
لالو کھیت کے محب وطن مہاجر عوام میں نے کراچی میں جتنے میگا پروجیکٹ مکمل کیے وہ آپ کے سامنے ہیں ،خدا کی قسم میں نے لالو کھیت کے لئے بھی دن رات محنت کر کے میگا پروجیکٹس کے منصوبے بنائے تھے لیکن را نے وہ فائیل غائب کر دی اور خدا کی قسم مجھے یقین ہے کہ اس میں فاروق ستار کا ہاتھ تھا ، اس کے حواری بابر کانا ہمایوں لنگڑا اکبر ٹیڑھا شاہجہان گنجا اور اورنگزیب لنجا کام ہی یہی کرتے تھے یعنی را کے لئے قومی مفاد پر مبنی فائلیں چوری کرنا….. ایک اور ٹیم کا بھی ذکر کر دوں جو لینڈ ریکارڈز کی فائلیں چوری کرتی تھی اور جس کی نگرانی خود چائنہ کٹنگ کا امام رشوت العباد کیا کرتا تھا اور اس ٹیم میں سکندر بھیڑیا ایوب لگڑبگڑ یحیی کن کٹا ضیاء نک کٹا اور پرویز گیدڑ شامل تھے .. . یہ دونوں ٹیمیں انڈیا سے تربیت لے کر آئی تھیں ، کس کس کا ذکر کروں ، را کی تربیت یافتہ ایسی بےشمار ٹیمیں تھیں .. .
الطاف حسین کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ اس نے پاکستان کی بانی ، ملک کی مہذب ترین اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ قوم یعنی آپ کو را کا ایجنٹ بنا دیا ، آج ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کتابیں فائلیں لیپ ٹاپ نہیں ٹی ٹی مائوزر کلاشنکوف اور نائن ایم ایم ہیں اور آج وہ ڈاکٹر عبدالقدیر ،سلیم الزماں صدیقی، جلیل الدین عالی ،رئیس امروہوی اور شاہد دہلوی نہیں بلکہ دانیال بھینسا، آصف بھتہ ، سعد کمینہ ، شہباز قاتل زبیر جھوٹا اور طارق ہتھوڑا وغیرہ وغیرہ ہیں ….. کتنا بڑا المیہ ہے یہ اور اس کے ذمہ دار کون ہیں ؟ خدا کی قسم یہی را کے ایجنٹ الطاف اور اس کی پارٹی کے دونوں ونگ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان . ..
آج ہمارے پیارے کراچی کی حالت دیکھیے ہر طرف کچرے کے ڈھیر ہیں یہاں تک کہ روشنیوں کا شہر کراچی اب کچراچی کہلاتا ہے ، خدا کی قسم یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے جس میں را موساد اور ایم آئی 16 ملوث ہیں ، انہوں نے باقاعدہ پلاننگ کی ہے کہ کس طرح کراچی کو کچرے کے ڈھیروں اور گٹروں کے پانی میں غرق کر دیا جائے اور جو لوگ ان کے بموں کلاشنکوفوں اور سب مشین گنوں سے بچ گئے ہیں انہیں ملیریا ڈینگی چکن گونیا کالرا اور نگلیریا سے مارا جائے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وہ اس ایجنڈے پر کامیابی کے ساتھ عمل پیرا ہیں …….. لیکن خدا کی قسم مصطفی کمال محب وطن مہاجر عوام کی مدد سے ان کے تمام شیطانی منصوبوں کو کچرے میں ملا دے گا…….
ہمارے کچھ ساتھیوں کو سانحہ بلدیہ اور دوسرے مجرمانہ کیسوں میں ملوث کیا جا رہا ہے ، خدا کی قسم یہ بھی را کہ سازش ہے ، اور آپ یہ بھی دیکھیں کہ اگر جےآئی ٹیز میں کسی کو نام آیا ہے تو جو وقوعے ہوئے وہ پاک سرزمین پارٹی بننے سے پہلے ہوئے ، کیا آپ توبہ کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں ! کیا آپ چاہتے ہیں کہ کراچی کے مہاجر عوام پاکستان سے محبت نہ کریں را کے ساتھ جڑے رہیں ، اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے یہ جرائم بقائمی ہوش حواس نہیں کیے ، خدا کی قسم مجھے کم از کم تین معتبر گواہوں اشرف خبیث ، طاہر ناپاک اور ودود مردود نے بتایا ہے کہ نائن زیرو میں را کے ماہرین نوجوانوں کو بھنگ پال کر ہیپناٹائز کرتے تھے اور پھر ان سے قتل وغارت کرواتے تھے ، اور ان تمام امور کی نگرانی کوئی اور نہیں اس دور کا حسن بن صباح فاروق ستار کرتا تھا.
لالو کھیت اور تمام کراچی کے محب وطن اور را دشمن بھائیو بہنو ! آپ بخوبی جانتے ہیں کہ کسی تحریک کی کامیابی کے لیے سرمائے اور فنڈز کی کس قدر ضرورت ہوتی ہے اور یہ آپ سے بہتر کون جانتا ہو گا ……پاک سرزمین پارٹی نہ تو بھتہ لیتی ہے نہ کھالیں چھینتی ہے نہ چائنہ کٹنگ کرتی ہے ، ہم تو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ہیئر کٹنگ بھی نہیں کراتے……. اور نہ ہی ہمیں غیرملکی یا ملکی ایجنسیاں پیسے دیتی ہے ، لہذا آپ جس طرح لاکھوں کی تعداد میں میرے کارنر جلسوں میں شریک ہوتے ہیں اسی طرح آپ کو اربوں نہیں تو کروڑوں میں ضرور چندہ دینا ہو گا تاکہ ہم ایک کچرا فری اور را فری کچراچی معاف کیجے گا خراچی مطلب کرانچی اوہو کراچی بنا سکیں…
اسی کے ساتھ ہی میرا ہیپی آور ختم ہوا ، خدا آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو ہمیشہ رینجرز کی امان میں رکھے.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصی کرنالی : محبتیں اور شکایتیں (وفات 20 جنوری 2011ء) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article نثری نظم : روٹھا جنوری ۔۔ ڈاکٹر قراۃ العین ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.