Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
لکھاری

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ایڈیٹرستمبر 24, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo mazhar abbas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر آج سے چند سال پہلے اپریل 2022 میں اگر ان کی یہ تجویز مان لی جاتی کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوراً بعد عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے تو نہ آج مسلم لیگ (ن) اپنی سیاست کی بقا کی جنگ لڑرہی ہوتی، نہ کبھی ڈالر 300روپے، نہ ہی پیڑول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہوتیں۔
اور اگر ایسا ہوتا بھی توکم ازکم فارم47کا نتیجہ نہ ہوتا یا طعنہ نہ مل رہا ہوتا۔ مگر کیا کریں کہ ’ اقتدار‘ کی اپنی لذت ہوتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ جب اس مشکل پرواز کا فیصلہ کیا گیا تو اس ’جہاز‘ یا پرواز میں اور بھی کئی لوگ جنہیں اتحادی کہتے ہیں، سوار تھے۔ اب آہستہ آہستہ بس ’شریف‘ ہیں اسی لئے اب تو’جہاز‘ پربھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔
امریکی ڈالر تو خیر نیچے آہی گیا مگر پیڑول اور ڈیزل نے عام آدمی کا تیل نکال دیا ہے اور اس کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو عوام کی حمایت حاصل ہے، چاہے وہ عملی طور پر کسی تحریک یا احتجاج کا حصہ ہوں یا نہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب اپوزیشن جماعتوں کا رخ ’اسلام آباد‘ کی طرف ہے چاہے وہ جماعت اسلامی کا پیڑول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافے کے خلاف اورلیوی کے خاتمے کیلئے ہو یا پھر پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کوجیل میں بہتر سہولتیں، نجی اسپتال منتقلی اور رہائی کا معاملہ ہو۔
بظاہر خود حکمراں اتحاد میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں اور عملاً مسلم لیگ(ن) اور وزیر اعظم شہباز شریف ’ تنہا‘ نظر آرہے ہیں۔ اگر معاملات بہتر نہیں ہوتے توشاید شہباز شریف اور پارٹی قائدین کی یہ بات درست ثابت ہوکہ پارٹی کی سیاست کو بقول ان کے قومی مفاد پر قربان کرنا پڑے۔ اب یہ ’قومی مفاد‘ کیا ہوتا ہے، یہ ایک الگ بحث ہے۔ کیونکہ ایک بار ایک انٹرویو میں ایک صحافی نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے پوچھا، آپ نے نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا قومی مفاد میں اور نواز شریف نے آپ کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹایا اور اسے قومی مفاد میں فیصلے سے تعبیر کیا تو آخر یہ قومی مفاد ہے کیا۔ جنرل صاحب نے بہرحال اپنے فیصلے کو درست قرار دیا اور میاں صاحب بھی آج تک اس فیصلے کا دفاع کرتے ہیں۔
بات شروع ہوئی تھی، عمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے۔ یہ وہ وقت تھا جب پی ٹی آئی حکومت کا گراف یا یوں کہیں کہ ’پرواز‘ زمین کی طرف تھی، پنجاب میں تو خیر اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی کافی تھے، تحریک انصاف کے زوال کیلئے۔ مگر خود کے پی میں بھی حالات اُن کے خلاف جا رہے تھے۔ ایسے میں کسی ’فیض‘ کے خوف سے یا کسی باجوہ کی خواہش پر جو سیاسی کھیل کھیلا گیا، اُس کے نتیجے اور بعد میں جو کچھ ہوا اُس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کا گراف یا پرواز زمین کی طرف ہے اور عمران کی مقبولیت کا گراف خود میاں صاحب، خواجہ سعد رفیق یا ملک احمد خاں سے ہی معلوم کر لیں۔
ویسے تو میاں صاحب سے بہتر کون جانتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے انہوں نے 8فروری، 2024 کے الیکشن میں وزیر اعظم کی دوڑ سے اپنے آپ کو دور رکھا۔ سچ تو یہ ہے کہ ایک غلط سیاسی فیصلے نے خود مسلم لیگ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اور اب رہی سہی کسر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’جہاز تنازع‘ نے پوری کر دی۔ میڈیا پر یا اپنے مخالفین پر غصہ ہونے کے بجائے کیا ہی اچھا ہوتا اگر مریم نواز صاحبہ صرف اتنا کہہ دیتیں۔ کہ ’مجھے عام پرواز سے جانا چاہئے تھا‘۔ لندن میں یہ واقعہ ہوتا تو وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑ جاتا۔ مگر خیر ہمارا طرزِ حکمرانی ہے ہی کچھ اس طرح کا۔
بات ہو رہی تھی مسلم لیگ (ن) کی پرواز کی۔ میاں شہباز شریف کے ہم سفر آصف علی زرداری جو 2022 سے اس سفر میں ساتھ ساتھ نظر آئے ہیں۔ صوبوں، انتظامی یونٹس اور اب پیٹرولیم کے بحران میں حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں۔ وہ بہرحال لندن صدر کے جہاز میں نہیں نجی جہاز میں نجی مصروفیت کی وجہ سے موجود تھے۔ مسلم لیگ کی دوسری اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ جو صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر حکومت کے ساتھ نظر آتی ہے مگر حکومت کی ’پیٹرول پالیسی‘ کے خلاف ہے اور کچھ ایسا ہی حال حکمراں اتحاد کے دوسرے اتحادیوں کا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکمراں جماعت صرف ’قبولیت‘ کی بنیاد پر چل رہی ہے۔ اِس اُمید کے ساتھ کہ یہ ’قبولیت‘ بر قرار رہے چاہے زمینی حقائق کچھ بھی ہوں۔
یہی حکمراں جماعت کا المیہ ہے۔ ایسے میں پارٹی کیلئےسب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ خود اُن کے اپنے گھر پنجاب میں بہت سے ’انقلابی‘ اقدامات بھی پارٹی کا گراف اوپر لے جانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ غالباً شریف برادران، اور اہلِ شریف کیلئےاگر کوئی بات کم زکم اب تک اطمینان کا باعث ہےتو وہ قیدی نمبر804 کے بارے میں بادی النظر میں مقتدرہ کا ایک واضح اور غیرلچک دار رویہ ہے۔ اب یہ صورتحال کب تک رہتی ہے، یہ سوال موجود ہے۔ اب وہ الگ بات ہے اگر اسلام آباد کی صورتحال کچھ زیادہ ہی خراب ہوگئی اور نظام ہی کو رخصت کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ اِس سے زیادہ بات کرنا مناسب نہیں ماسوائے اِس کےکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خود اس کی ذمہ دار ہے کہ ’جنرل فیض‘ کے خوف سے انہوں نے خود اپنی سیاست کوناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا جس کا اگر کسی کو سو فیصد فائدہ ہوا تو وہ اُن کا سب سے بڑا سیاسی مخالف عمران خان ہے۔
اب خود خان صاحب کا بھی مسئلہ اُن کی اپنی جماعت ہے، جو پچھلے تین سال سے تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر کامیابی حاصل نہیں ہوپا رہی۔ ایک طرف حکومت اور ریاست کا رویہ ہے، کارکنوں کی گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے ہیں۔ دوسری طرف عمران سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر کی مسلسل قید ہے تو تیسری طرف پی ٹی آئی کے اندر کا انتشار۔ اب27 ستمبر کو کیا ہوگا کیونکہ خود اُن کے اتحادیوں نے صرف اُن کی حمایت کی ہے خود تحریک یا دھرنے کی کال نہیں دی۔
دوسری طرف جماعت اسلامی بہرحال ایک عوامی انداز میں غالباً عوام کے سب سے اہم مسئلے پر مسلسل آواز بلند کر رہی ہے۔ اور اب اُس کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف ہے۔ اگر حکومت جماعت کے مطالبے کے نتیجے میں ’لیوی‘ کو چالیس پچاس فیصد بھی کم کر دیتی ہے تو نہ صرف یہ جماعت کی بڑی کامیابی ہو گی بلکہ خود حکومت اور مسلم لیگ کوبھی سیاسی فائدہ ہو سکتا ہے۔
تاہم اِس وقت اپوزیشن جماعتیں بھی اپنی اپنی پرواز کر رہی ہیں اور تین حصوں میں تقسیم ہیں۔ پی ٹی آئی، اپوزیشن اتحاد، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کسی پرواز کا حصہ نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ’سیف لینڈنگ‘ کون کرتا ہے اور اگلی پرواز کے ہمسفر کون کون ہوتے ہیں۔

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
Next Article محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.