Browsing: تازہ ترین

محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابریوسفزئی نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے بازیاب ہو گئے ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سینیئر سرکاری اہلکار کے مطابق مغوی آفیسر اور اہلکار کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاحال سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں گذشتہ چند دنوں سے قومی شاہراہوں پر معدنیات لے جانے والے گاڑیوں پر حملوں اور اغوا کے واقعات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ گذشتہ شب ضلع زیارت میں مانگی کے علاقے سے پولیس کے ایک ایس ایچ او سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

ضلع کرم سے یہ اطلاع بدھ کے روز سامنے آئی تھی کہ وسطی کرم کے علاقے مناتو میں دو شدت پسندوں گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اس جھڑپ کے بارے میں مزید بتایا گیا کہ یہ شدت پسندوں کے دو مقامی اور ذیلی گروہوں ’کاظم گروپ‘ اور ’امتی گروپ‘ کے درمیان ہوئی جس میں مبینہ طور پر امتی گروپ کے کمانڈر ممتاز سمیت 18 افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امتی گروپ کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ امتی گروپ کے شدت پسندوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں بڑا جانی نقصان ہوا۔

اس تحریک نے مئی 2026 میں دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور اس کے فالوورز کی تعداد چند ہی دنوں میں لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں تک پہنچ گئی۔
​اس منفرد اور انوکھی تحریک کا پس منظر بھارتی عدلیہ کے ایک ریمارکس سے جڑا ہے۔

ادھر ضلع چاغی میں پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چہتر کے مقام پر حملہ کرکے آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچایا۔
ادھر ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم کے ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ مومنہ اقبال کا رشتہ طے ہونے کے بعد ایم پی اے نے انھیں ہراساں کرنا شروع کیا اور اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کے ہونے والے شوہر کے خلاف ایک بے بنیاد مقدمہ بھی درج کروایا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمہ کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں تھانےکے پانچ اور گزری تھانےکے تین مقدمات میں پیش کیا گیا تھا، ملزمہ اس سے قبل قتل اور منشیات برآمدگی کیسز میں پہلے ہی 22 مئی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔