Author: ایڈیٹر

ہم نے اپنے فون کو وہ تمام اجازتیں رضاکارانہ طور پر خود دے رکھی ہیں کہ جن کی مدد سے وہ ہمارا کچا چٹھا جانتا ہے۔ سونے پہ سہاگا یہ چیٹ بوٹ ہیں۔ ہم اُنہیں وہ باتیں بتا رہے ہیں جو بیوی، دوست، ڈاکٹر یا وکیل کو بھی نہیں بتاتے۔ کوئی اپنی بیماری کی علامات لکھ رہا ہے، کوئی گھریلو جھگڑے کی تفصیل اور کوئی محبوبہ کے نام پیغام۔ کئی صدیاں پہلے یہ کام کلیسا میں پادری کے سامنے ہوتا تھا، مگر وہاں پادری کم از کم آپ کے اعترافات لکھ کر محفوظ نہیں کرتا تھا اور نہ ہی اگلی صبح آپ کو گناہوں سے متعلقہ اشتہار بھیجتا تھا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے اسی معاملہ پر اختلاف کی وجہ سے لندن جاکر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ محسن نقوی نے البتہ اب یہ اعلان کیا ہے کہ صوبوں کے بارے میں جو فیصلہ بھی ہوگا ،وہ اتفاق رائے اور عوام کی مرضی سے ہی ہوگا۔ اس سلسلہ میں کوئی غیر آئینی فیصلہ ٹھونسا نہیں جاسکتا۔ جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا اصرار ہے کہ ’ نئے صوبوں کے معاملہ پر کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے‘۔

ایک سیکیورٹی تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیارت کراس میں فرنٹیئر کور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کارروائی ٹی ٹی پی نے کی، تاہم اس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی۔ تجزیے میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر حملہ ٹی ٹی پی کی جانب سے کیا گیا تھا تو اس کی ذمہ داری بی ایل اے نے کیوں قبول کی؟

پیپلز پارٹی کی حمایت سے خواتین کیلئے مخصوص نشستوں پر بٹھائی سیدہ عابدہ حسین نے جواں سال اور انقلابی خیالات کی حامل ہونے کی وجہ سے کسی عوامی مسئلے پر ایک تحریک التوا￿ پیش کردی تھی۔ جاگیردارانہ تعلقات ہوتے ہوئے بھی کھر صاحب نے انہیں اپنے چیمبر میں بلواکر ایک سرزنشی لیکچر دیا۔ عابدہ بی بی اس کے بعد بتدریج اسمبلی کارروائی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے بالآخر بھٹو مخالف قوتوں کے کیمپ کا حصہ بن گئیں۔

وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا شاہد رند نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق زخمی شہریوں کا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے اور حکومت بلوچستان انھیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔