لاہور: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے، وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
قبل ازیں حماد اظہر نے 15 اگست 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اُن کی بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی نہیں ہے، انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی، اُن کی نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور وہ اڈیالہ نہیں جاسکتے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
ایڈیٹر1 Views

