ملتان ۔ سینئر اخبارفروش رمضان ثانی جمعہ کے روز حرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کرگئے ،ان کی عمر85برس تھی ۔
رمضان ثانی کاتعلق بنیادی طورپرتونسہ شریف سے تھا ۔لیکن وہ روزگارکے لئےجوانی میں ملتان منتقل ہوگئے ۔اورپھرعمربھریہیں قیام کیا۔رمضان ثانی نے اپنے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ وہ ستمبر1935ءمیں پیداہوئے تھے اورجب پاکستان بنا تواس وقت ان کی عمر12سال تھی ۔رمضان ثانی ایک فرض شناس اخبارفروش کے طورپرجانے جاتے تھے ۔ابتداءمیں وہ پیدل اخبارتقسیم کرتے رہے اوراس کے بعد سائیکل پرموسم کی پرواہ کئے بغیر لوگوں تک اخبارپہنچاتے تھے ۔
رمضان ثانی ایک ہنس مکھ اورملن سارشخصیت کے مالک تھے ۔وہ اپنے دلچسپ سوالات کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول تھے ۔ان کاحافظہ بلاکاتھاانہیں یہ بھی یادتھاکہ قیام پاکستان کے بعد کتنے جمعے اوردن بیت چکے ہیں ۔ان کی ایک ویڈیووائرل ہونے کے بعد چندماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے انہیں 50ہزار روپے کی امدادی رقم بھی ارسال کی تھی جومحکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے انہیں پہنچائی گئی ۔ان کی نمازجنازہ بعدنماز عصراداکی جائے گی ۔
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

