Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے
اہم خبریں

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

ایڈیٹرجولائی 28, 202619 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mukhtar ahmad awan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان ۔۔ پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمد اعوان کو کل ملتان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ وہ آج شام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔۔ ملک مختار احمد اعوان طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے ۔۔ انہیں گیارہ جون کو نجی ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا تھا ۔
ملک مختار احمد اعوان سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔ بے نظیر بھٹو کے دور اقتدار میں بھی وہ ان کی کابینہ کے تھے ۔۔جنرل ضیاء اور نواز شریف کے دور میں انہیں قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔۔ انہوں نے کوڑے کھائے ، قتل کے مقدمات کا سامنا بھی کیا لیکن پارٹی کے ساتھ ان کی وابستگی غیر مشروط تھی ۔۔
ان کی عمر 83 سال تھی۔ معروف دانش ور اور محقق ممتاز ڈاہر کی کتاب میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ملک مختار احمد اعوان 25 ستمبر 1943 کو ملتان شہر میں پیدا ہوئے۔ ملک مختار احمد اعوان ان سیاسی کارکنوں میں شامل تھے جو ایوب آمریت کے ستون گرانے کے لیے گھروں سے نکلے اور کامیاب لوٹے۔ 1970ء کے سیاسی طوفان میں ملک مختار احمد اعوان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر نواب غلام قاسم خان خاکوانی کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے حلقے سے قومی اسمبلی کی نشست پر شہید ذوالفقار علی بھٹو ، مولانا حامد علی خان اور بابو فیروز الدین کو شکست دے کر ایم این اے منتخب ہوئے۔
یہ اس زمانے کی یادیں ہیں جب سید محمد قسور گردیزی ، محمود نواز خان بابر، اللہ نواز خان درانی، بابو فیروزالدین انصاری ، مسلم سکالر علامہ رحمت اللہ طارق، اشفاق احمد خان اور تاج محمد خان لنگاہ ملتان کے سیاسی منظر نامے پر بہت نمایاں تھے ۔ ملک مختار احمد اعوان، وزیر اعلٰی پنجاب غلام مصطفی کھر اور وزیر اعلٰی ملک معراج خالد کی کابینہ میں بحالیات اور سماجی بہبود کے وزیر تھے ۔ 10 مارچ 1977 کو دوبارہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 5 جولائی 1977 کو مارشل لا کے نفاذ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے دوسرے راہنماؤں کے ہمراہ گرفتار ہوئے۔ 16 نومبر 1988 کو شیخ محمد رشید کے مقابلے میں ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد میں وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں سینئر وزیر مقرر ہوئے۔
ملک مختار احمد اعوان جنرل ضیاء الحق کے بدترین دور حکومت میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنے ۔ انہوں نے مشرف دور میں بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ تاہم وہ ہمیشہ پیپلز پارٹی میں ثابت قدم رہے۔ ان کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا وہ مختلف اوقات میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو ، فاروق لغاری، اجمل خٹک، یوسف رضا گیلانی اور تاج لنگاہ ان کے ہاں آتے تھے ۔ آخری عمر میں پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت نے انہیں بھلا دیا تھا ۔ آج 28 جولائی 2026 کو انہوں نے زندگی کا آخری سانس لیا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انتقال بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو مختار اعوان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )

جولائی 15, 2026

سینئر صحافی راؤ شمیم اصغر انتقال کر گئے

جولائی 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے جولائی 28, 2026
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم جولائی 28, 2026
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم جولائی 28, 2026
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز جولائی 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.