Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان مرا رومان : یادیں ( 7 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں ( 7 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 15, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان محمد بن قاسم کا پڑاؤ اور گوروں کی چھاؤنی

ماضی کے حملہ آور ملتان پر قبضے کے بعد اپنی فوج سمیت قلعے میں رہتے تھے ۔انگریز آئے تو انہوں نے پہلے قلعہ تباہ کیا اور پھر شہر کے باہر مغرب کی سمت کم و بیش اسی مقام کے قریب چھاؤ نی ڈال لی جہاں کبھی صدیوں پہلے محمد بن قاسم نے اپنی فوج کے ساتھ پڑاؤ کیا تھا اور وہ جگہ پھر اسی کے نام سے موسوم ہو کر قاسم بیلہ کہلائی تھی ۔چھاؤ نی بنی تو پھر گورکھوں کے لئے کالونی بھی بنائی گئی ،بازار بنا ،مارکیٹ بنی ،ایک نیا قلعہ تعمیر ہوا ۔گورکھوں کی آسائش کے لئے ہر چھاؤ نی کے ساتھ لال کرتی والیوں کا ایک محلہ آباد کیا جاتا تھا جو ”لال کرتی“ ہی کہلاتا تھا۔یہ محلہ ملتان میں بھی آباد ہوا ۔

ریل کی سیٹی بجی ملتان میں‌

پھر ایک روز اس شہر میں چیختی چنگھاڑتی شور مچاتی چھک چھک کرتی ریل گاڑی آگئی ۔اور اس کے ساتھ بابُوؤ ں کی ایک نئی کھیپ بھی آئی ۔شہر کا مرکزی ریلوے سٹیشن چھاؤ نی کے قریب ہی تعمیر ہوا شاید اس لئے کہ ٹرین ابتدائی طور پر چلائی ہی اس لئے گئی تھی کہ گورکھوں تک رسد پہنچانے میں آسانی ہو۔ویسے بھی حکمرانوں کا ہمیشہ سے یہ شیوہ رہا ہے کہ وہ عوام کے نام پر جو بھی سہولت فراہم کریں اس بات کو ضرور مدِ نظر رکھتے ہیں کہ عوام سے زیادہ اس سہولت کا خود انہیں فائدہ پہنچے۔



کمپنی حکومت کا کمپنی باغ اور ممنوعہ علاقہ

اسی چھاؤ نی میں کمپنی حکومت کے نام پر ایک باغ لگایا گیا ۔یہ باغ تھا تو گورکھو ں کے لئے لیکن عام ملتانیوں کو بھی اس میں داخلے کی اجازت تھی۔باغ ہی نہیں ملتان کے لوگ چھاؤ نی کی سڑکوں پر بھی گھوم سکتے تھے ۔انگریز حکمرانوں نے اگرچہ چھاؤ نی عوام سے فاصلہ رکھنے کے لئے ہی شہر سے دور بنائی تھی لیکن چھاؤ نی اس زمانے میں لوگوں کے لئے نو گو ایریا نہیں تھی۔ہاں کچھ دفاتر یافوجی گوداموں کے باہر ”خبردار یہ ممنوعہ علاقہ ہے“ کا بورڈ ضرور نصب ہوتا تھا اور لوگ اس بورڈ کا بھی احترام کرتے تھے ۔اور کمپنی باغ (جسے اب کنٹونمنٹ گارڈن کا نام دیا جا چکا ہے)کے ذکر پر ہم اپنے سکول کا ذکر کیوں نہ کریں‌ جو اس باغ کے قریب ہی سروسز کلب(اسے اب ایم جی ایم یعنی ملتان گیریژن میس کے نام سے پکارا جاتا ہے)کے سامنے واقع تھا ۔



مینڈک پکڑنے پر تو کوئی پابندی نہیں

نویں جماعت میں بیالوجی کے پریکٹیکل کے لئے جب ہمیں مینڈک کاآپریشن ((DISSECTION کرنا تھا تو اس کے لئے مینڈک ہم اسی کمپنی باغ سے پکڑ کر لائے تھے ۔اس زمانے میں یہاں سے مینڈک پکڑنے پر کوئی پابندی نہیں تھی ۔پابندی تو مینڈک پکڑنے پر شاید اب بھی نہ ہو لیکن ایک تو اب وہ مینڈک ہی نہیں رہے اور دوسرا بہت سی اورپابندیاں بھی لگ چکی ہیں ۔جس سروسز کلب میں جا کر ہم صبح سویرے پہلے یا دوسرے پیریڈ کے دوران کبھی کبھارجوفریزئر یا کین نارٹن کے ساتھ محمد علی کلے کی باکسنگ دیکھا کرتے تھے برا ہو اسلام کے نام پر پوری دنیا کی فتح کا خواب دیکھنے والے دہشت گردوں کا کہ ان کی وجہ سے اب اسی کلب اور کمپنی باغ کے سامنے فوج کے جوان گشت کرتے ہیں کسی چڑیاکو بھی پر مارنے کی جرات نہیں ہوتی۔
( جاری )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمریم نواز نے جیل میں سہولتیں لینے سے انکار کر دیا
Next Article ایک یوم سوگ نگران حکومت کی بے بسی پر ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.