Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان مرا رومان : یادیں ( 4 ) ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

ملتان مرا رومان : یادیں ( 4 ) ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرجولائی 12, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Bab-e-_Qasim_Multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویرانے میں پہلا را ستہ

شہر کی کسی بھی گلی اور کسی بھی کوچے سے گزرتے ہوئے یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ اس گلی یا اس کوچے میں مجھ سے پہلے کون کون آیاہو گا ؟کسی امید اور یقین کے ساتھ آیاہو گا یا بے یقینی اور شکست خوردگی کے عالم میں ؟اور یہ سوال کہ ہم جس راستے سے دن میں کئی بار گزرتے ہیں یہ راستہ پہلی بار کس نے بنایا ہو گا ؟اورجہاں یہ گلیاں اور یہ کالونیاں ہیں اورجہاں یہ جدید پلازے تعمیر ہو رہے ہیں ،جہاں آج مارکیٹیں اور بازار ہیں یہاں کبھی ویرانہ ہو گا اور جب یہاں ویرانہ تھا تو وہ کون تھا جو پہلی بار ہر خوف کو بالائے طاق رکھ کر یہاں سے گزراتھا؟

کس نے پہلا نام لکھا تھا ؟



کسی مخدوش مکان کے دریچے یا بالکونی کو دیکھ کر یہ سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ اس دریچے سے جب پردہ سرکتا ہو گاتو کس کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوتی ہوں گی ؟کون منتظر آنکھوں کی ویرانی میں اچھے دنوں کے خواب سجائے ان دریچوں اور بالکونیوں سے جھانکتا ہو گا اور جانے اس کے خواب پورے بھی ہوئے ہوں گے یا وہ منتظر آنکھیں پتھرا گئی ہوں گی؟اور پھر یہاں کی ادبی اور ثقافتی زندگی کیسی ہو گی ؟پہلی بار اس شہر میں کس نے کس کے لئے کوئی شعر کہا ہو گا ؟کب کہا ہو گا ؟اور جب کسی نے لکھنا بھی نہ سیکھا تھا کیا اس وقت بھی کسی نے کسی کا نام لکھنے کی کوشش کی ہوگی ؟

پہلے جو تصویر ہوا تھا



اور یہاں کے بت تراش کیسے تھے ؟کیا ان کے فن کی بھی ناقدری ہوتی تھی اور وہ بھی صادق علی شہزاد کی طرح کہتے تھے کہ میں جب مر جاﺅں تو ان مجسموں کو میرے ساتھ ہی دفن کر دینا؟ کون تھا جس نے ملتان میں پہلی تصویر بنائی تھی اور کون وہ خوش قسمت تھا جس کی اس شہر میں پہلی بار تصویر بنائی گئی ؟کینوس اور رنگ تو ابھی ایجاد بھی نہ ہوئے ہوں گے تو کیا وہ تصویر کسی دیوار پر کسی پتھر سے کندہ کی گئی تھی یا کسی نے اپنی مخروطی انگلیوں سے راوی یا چناب کنارے ریت پر وہ تصویر بنائی تھی۔

پہلی خبر سنانے والا

کون تھا جس نے شہر کے لوگوں کو کسی روز آکر پہلی بار یہ بتایا تھا کہ درندے فلاں کو کھا گئے یا فلاں کوقتل کردیاگیا یا حملہ آورشہر کے باہر فلاں مقام تک پہنچ چکے ہیں۔کون تھا جس نے پہلی بار شہر والوں کو حملہ آوروں کی لوٹ مار کا آنکھوں دیکھا حال سنایاتو کیا یہ حال سنانے والا ہی ملتان کا پہلا صحافی تھا۔پانچ ہزار سال پرانی تاریخ ،تہذیب اور تمدن کے وارث کسی شہر میں سانس لینا ، اس شہر کے ماضی کوپورے شعور کے ساتھ چشمِ تصور میں دیکھنا اور خود کو اس منظر میں محسوس کرنا کوئی آسان کام تو نہیں ۔اور جب آپ تاریخ کے کسی منظر کا حصہ بنیں ،اورجب آپ مدینةالاولیاءکے کسی منظر کا حصہ بنیں توڈھول کی تھاپ کانوں میں گونجتی ہے، کیفیت وجد کی طاری ہوتی ہے اور دھمال شروع ہو جاتا ہے۔ وہی دھمال جو بابا بلھے شاہ کے مزار پر جاری ہے ،وہی دھمال جو لعل شہباز کے مزار سے منسوب ہے ،جو مادھو لعل کے ہاں ہوتاہے اور جو ملتان میں شاہ شمس کے قدموں میں جاری ہے ۔
( جاری )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان رومان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآصف زرداری اور فریال نے ایف آئی اے سے جواب کا وقت مانگ لیا
Next Article پھانسی ہو یا جیل ، اب قدم نہیں رکیں گے : نواز شریف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.