Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
لکھاری

صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرنومبر 16, 20262 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دیرینہ قاری توقع باندھ رہے ہوں گے کہ انہیں بتاؤں کہ جمعرات کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب صدر آصف علی زرداری سے ملنے خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ کیوں گئے تھے۔ ان کا ’اچانک‘ وہاں جاناہم عامیوں کو زیادہ حیران کن اس لئے بھی محسوس ہوا کیونکہ عین اسی روزاڈیالہ جیل میں قید عمران خان صاحب سے ان کے دو وکلاء کی ملاقات ہوئی تھی۔

ان میں سے ایک ۔لطیف کھوسہ، 11ماہ کے طویل وقفے کے بعد اپنے مؤکل سے ملے۔ مذکورہ ملاقات کی طوالت یہ تاثر پھیلانے میں کامیاب رہی کہ قائد تحریک انصاف نئے صوبوں کی حمایت کو رضا مند ہوسکتے ہیں۔ ان کی رضا مندی یقینی بنانے کے لئے تاہم ان کی اہلیہ اور بہنوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنا ہوں گی۔ جو تاثر پھیلایا گیا اسے بنیاد بناتے ہوئے یہ کہانی بآسانی ایجاد ہوگئی کہ نقوی صاحب کے ذریعے اب صدر زرداری کو نئے صوبوں کی حمایت کے لئے ’ورنہ‘ کے استعمال کے ساتھ مائل کرنے کی کوشش ہوئی۔ جو کہانی بْنی گئی ریگولر اور سوشل میڈیا پر لہوری زبان کے مطابق ’چھا چھو‘ گئی۔ ایک دن گزرجانے کے بعد اس کی مگر ایوانِ صدر سے تردید آگئی۔

وہ تردید اس حوالے سے اس وقت قابل اعتبار نہ رہی جب صدر زرداری نواب شاہ سے براہِ راست اسلام آباد پڑاؤکرنے کے بجائے ہفتے کے روز لاہور پہنچ گئے اور وزیر اعظم شہبازشریف کے ساتھ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ مذاکرات میں مصروف دکھائی دیے۔ وزیر اعظم کی معاونت کے لئے سپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اور رانا ثنا اللہ بھی وہاں موجود تھے۔ انگریزی محاورے والے ڈاٹ سے ڈاٹ ملاتے ہوئے صحافیوں کی اکثریت نے طے کرلیا کہ لاہور میں ہوئی ملاقات کا مقصد بھی نئے صوبوں کے قیام کی راہ ہموار کرنا تھا۔ جائز بنیادوں پر دیرینہ قارئین کا تقاضا ہوگا کہ میں نواب شاہ اور لاہور میں ہوئی ملاقاتوں کے حوالے سے ’اندر کی بات‘ ڈھونڈ کر ان کے لئے بیان کردوں۔

قارئین کو یہ بدنصیب ابھی تک سمجھانے میں ناکام رہا کہ وطن عزیز میں ’سیاست نام تھا جس کا …‘ عرصہ ہوا معدوم ہوچکی ہے۔ محلاتی سازشیں ہیں۔ صحافیوں کو ان کی خبر نہیں ہوتی۔ سازشوں کو سیاسی چالوں کی صورت بیان کرنے کو ’صحافی‘ مشہور ہوئے چند افراد البتہ کارندوں کی طرح استعمال ہوجاتے ہیں۔ خدمات مہیا کرنے کے اس عمل کو ’ذہن سازی‘ پکارا جاتا ہے۔ اس ہنر سے محروم ہوں۔ سب کچھ لٹادینے کے بعد عمر کے آخری حصے میں ہوش میں آیا تو اقتدار کی نئی گیم لگانے والے میری ضرورت ہی محسوس نہیں کررہے۔ اپنی افادیت کھودینے کی وجہ سے مناسب مول بھی نہیں لگواپارہا۔ کالم نگاری کے لئے نئے موضوعات بے تابی سے ڈھونڈ تا رہتا ہوں۔ نئے موضوعات کی تلاش میں چند دن قبل پاکستان ہی نہیں بنگلہ دیش اور بھارت کے ناظرین خصوصاً متوسط طبقے کی خواتین میں بے حد مقبول ایک سلسلہ وار ڈرامے -درِنجات- کی دو اقساط دیکھنا لازمی ہوگیا۔ جو اقساط دیکھیں واقعتاً پسند آئیں۔ ان کا پسِ منظر معلوم کرتے ہوئے مزید حیرت (خوش گوار) اس امر پر ہوئی کہ ’درِنجات‘ کی ابتدائی اقساط کے دوران پاکستان سے امریکہ کی مشہور یونیورسٹی -ہارورڈ- گئے ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی آزاد خیالی سے مغلوب ہوئے بن بیاہے جوڑے کی طرح رہ رہے تھے۔

کچھ وقت گزرنے کے بعد زامل نام کا لڑکا دین کی جانب راغب ہوگیا۔ آزاد خیال خاتون سے جدائی اختیار کرلی۔ اس سے جدائی کے بعد مدرسے کی ایک طالبہ سے پاکستان آکر شادی کی۔ شادی کے چند ہی دن بعد تعلیم مکمل کرنے امریکہ لوٹ گیا۔ اس کی بیوی سسرال کے گھر خود کو شدید تنہا اور تقریباً محصور محسوس کرتی ہے۔ جس خاتون سے زامل نے جدائی اختیار کی اس کا نام زریاب ہے۔ زریاب کی شادی ایک ’ماڈرن‘ دِکھتے نوجوان -ابوبکر- سے ہوچکی ہے جو ایک کاروباری ادارے کا مراعات یافتہ افسر ہوتے ہوئے بھی دینی فرائض نمود ونمائش کے بغیر باقاعدگی سے ادا کرتا ہے۔ بیوی اپنا ماضی بھلانہیں پائی ہے۔ نفسیاتی الجھنوں کی وجہ سے شوہر سے فاصلہ رکھے ہوئے ہے۔ ابوبکر اس کے رویے سے دل برداشتہ نہیں۔ ایک لمحے کوبھی نظرانداز کئے جانے کا شکوہ نہیں کرتا۔ بیوی کا دل موم کرنے کی کاوشوں میں جتا رہتا ہے۔ ’درِنجات‘ کے پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے مردناظرین کی اکثریت مصر ہے کہ یہ سلسلہ وار کھیل بنیادی طورپر خوش حال متوسط طبقے کی خواتین کو اس لئے پسند ہے کہ اس کا مرکزی کردار ابوبکر ہے۔ وہ مذکورہ طبقے کی خواتین کے لئے بطور شوہر مثالی یا ایک حوالے سے ان کے خوابوں کا شاہزادہ ہے۔

’درِنجات‘ کی دو اقساط دیکھ کر اس کالم اور سوشل میڈیا کے لئے جو کچھ لکھا اسے غیر معمولی حد تک سراہا گیا۔ رزق کمانے کی عادت پذیرائی کو اہمیت دینے کو مجبور ہوئی۔ دو اقساط دیکھ کر دو کالم لکھ ڈالے تھے۔ فیصلہ کرلیا کہ گزرے جمعہ اور ہفتہ کے روز جو اقساط نشر ہوں گی، انہیں دیکھ کر مزید لکھا جائے گا۔ جمعہ والی قسط دیکھنے کے بعد اس کے بارے میں لکھنے کو جی نہ بھی چاہتا تو گزشتہ ہفتے کی آخری قسط دیکھنے کے بعد جمعہ کے روز نشر ہوئی قسط کے بے تاب انتظار کو مجبور ہوا۔ بنیادی وجہ اس کا تجسس تھا جو ’درِنجات‘ کی مصنفہ -عمیرہ احمد- نے گزرے ہفتے کی قسط کے اختتامی سین کے ذریعے بھڑکایا تھا۔

مزید تفصیلات میں وقت ضائع کئے بغیر کلیدی اطلاع آپ کو یہ دینا ہے کہ جو قسط بہت اشتیاق سے مغلوب ہوئی دیکھی، اس کے پہلے دس منٹوں کے بعد جمائیاں لینے لگا۔ کہانی کو خواہ مخواہ طول دیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ یہ جان کر بھی مایوسی ہوئی کہ ہارورڈ میں مقیم زامل کو پاکستان اپنے ماں باپ سے بات کرتے ہوئے جو شہر نظر آیا وہ آذربائیجان میں ہے۔ 1994سے 1996 تک وہاں تین بار جاچکا ہوں۔ آج کے دور میں سیٹ پر محض چند اشیا رکھ کر جنہیں انگریزی میں Props کہا جاتا ہے آپ دنیا کے کسی بھی شہر کا تاثر سکرین پر اجاگرکرسکتے ہیں۔ رواں سڑک پر موبائل کے ذریعے ماں باپ سے گفتگو کرتے ہوئے زامل کو مگر بوسٹن میں قیام پذیر ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ ’درِنجات‘ کی دو اقساط دیکھنے کے بعد امید باندھی تھی کہ اس کھیل کے ذریعے پاکستان کے خوشحال طبقات سے اٹھے نوجوانوں کی زندگی پر حاوی تضادات کا تخلیقی اظہار ہوگا۔ ایسا مگر ہوا نہیں۔ لکھنے کے لئے سیاست ہی کو موضوع بنائے رکھنا ہوگا۔

ملکی سیاست کی جانب غور کے لئے جمعہ کی رات کمرے میں لوٹا تو موبائل کے ذریعے اطلاع ملی کہ وزیر داخلہ کی صدر مملکت سے جمعرات کے دن نواب شاہ میں ہوئی ملاقات کے بارے میں ’ذرائع‘ کی بدولت جو خبر چلوائی گئی تھی ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے اس کی تردید آگئی ہے۔ ’ذرائع‘ نے گویا ’درِنجات‘ کی طرح باکو شہر کو بوسٹن ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ کالم اتوار کی صبح اٹھتے ہی لکھ رہا ہوں۔ ہفتے کے روز لاہور میں صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین جو ملاقات ہوئی ہے، بنیادی مقصد اس کا بھی نئے صوبوں کی راہ ہموار کرنا بتایا جارہا ہے۔

سرکاری طورپر اگرچہ مذکورہ ملاقات کے ایجنڈے میں نئے صوبوں کا ذکر نہیں ہوا۔ سمجھ نہیں پارہا کہ اہم سیاسی امور کے بارے میں مکمل اور پراسرار خاموشی کے اس موسم میں ’درِنجات‘ میں دکھائے فریب سے جی بہلاؤں یا کالم نگاری کی ہٹی چلانے کیلئے ’ذرائع‘ ہی سے رجوع کرتا رہوں۔

(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری نصرت جاوید کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
Next Article نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 14, 2026

ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 12, 2026

بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم نومبر 17, 2026
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 16, 2026
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم نومبر 16, 2026
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ نومبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.