Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی
  • عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
لکھاری

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ

ایڈیٹرنومبر 14, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
birmani logo language
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زبانوں کو قدامت کے حوالے سے دیکھا جائے تو آج قدیم ترین زندہ زبان یونانی ہے ۔ اگرچہ تحریر یا کتبوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے قدیم زبان قبطی ہے لیکن وہ سماج کی اور بازار کی زبان نہیں صرف مصر کے قبطی گرجا گھروں میں عبادت کے لئے استعمال ہوتی ہے ، اس کے بعد سنسکرت کا نام آتا ہے لیکن سنسکرت میں اگرچہ ادب بھی تخلیق ہوتا ہے تعلیمی اداروں میں پڑھائی بھی جاتی ہے لیکن یہ بھی بازار سماج اور گھر کی زبان نہیں ۔ یونانی البتہ یونان اور آدھے قبرص میں بولی جاتی ہے ۔ اس کے بعد دوسری قدیم زندہ زبان آرامی ہے جو عربی اور عبرانی کی بڑی بہن ہے ، اس کی عمر تقریباً 3100 سال ہے۔

آغاز میں (1100 ق م) یہ شام کے صحرائی قبائل آرامیوں کی زبان تھی۔(700 ق م – 300 عیسوی) آشوری سلطنت نے اسے اپنی سرکاری زبان بنایا، پھر ایرانی ہخامنشی اور اسکندر مقدونی کے بعد بھی مشرق وسطیٰ کی بڑی زبان یہی تھی۔ اسی لیے اسے Lingua Franca کہا جاتا ہے۔یہ مذہبی زبان بھی ہے ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مادری زبان آرامی تھی، انجیل کے کچھ حصے آرامی میں ہیں۔ یہودی تلمود بھی اسی میں ہے۔جب اسلام آیا تو عربی آہستہ آہستہ اس کی جگہ لیتی گئی۔ 1300 عیسوی تک یہ عام بازار کی زبان نہیں رہی۔
آج اسے نو آرامی (Neo-Aramaic) کہتے ہیں۔ تقریباً 5 سے 8 لاکھ لوگ بولتے ہیں ۔

سریانی عیسائی عراق (موصل، قوش)، شام (معلولا کا گاؤں دمشق کے پاس ۔ واحد جگہ جہاں مسلمان بھی آرامی بولتے ہیں) ترکی (طور عبدین ہے – یہ لوگ اپنے آپ کو سریانی، کلدانی، آشوری کہتے ہیں۔ خطے کے سیاسی حالات کے پیش نظر ان کی نئی نسل بڑے پیمانے پر یورپ منتقل ہو رہی ہے اور ان کے بچے اب یورپ میں جا کر یہ زبان بھول رہے ہیں، اس لیے اقوام متحدہ نے اسے خطرے سے دوچار زبان قرار دیا ہے۔ عربی اور آرامی کا رشتہ اور مشابہت دیکھیں تو عربی سلام، آرامی شلاما (Shlama)، عربی قلب، آرامی قلِبا، عربی سلام علیکم، آرامی شلاما علخون
گرامر ایک ہے ،تین حرفی مادہ، جیسے عربی میں ک-ت-ب، آرامی میں بھی k-t-b
فرق عربی میں "ال” ہے، آرامی میں آخر میں "ا” لگتا ہے۔ عربی الملک آرامی ملکا ۔
ایک عربی بولنے والا اگرچ آرامی نہیں سمجھ سکتا، لیکن 30-40% الفاظ کا مادہ ضرور پہچان لے گا۔
قرآن مجید میں تورات، زکوٰۃ، صلوٰۃ جیسے الفاظ کہا جاتا ہے کہ دراصل آرامی سے ہی عربی میں آئے تھے۔

جرمن مستشرق کرسٹوف لوکسنبرگ (Christoph Luxenberg) نے 2000 میں ایک کتاب The Syro-Aramaic Reading of the Koran لکھی ، اس کا کہنا تھا کہ قرآن مجید اصل میں آرامی کتابوں کا مجموعہ تھا اور بعد میں عربی میں نقطے لگا کر پڑھا گیا۔عالمِ اسلام کے علاوہ مغرب کے بھی 95% ماہرین اس مفروضے کو مسترد کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ
لوکسنبرگ خود آرامی کا عالم نہیں، اس نے آرامی کے ایسے الفاظ گھڑے جو کسی لغت میں نہیں۔ صنعاء اور برمنگھم کے قدیم ترین قرآنی نسخے (650 عیسوی کے) صاف عربی رسم الخط میں ہیں، آرامی رسم الخط میں نہیں۔

قرآن مجید خود کہتا ہے قرآناً عربیاً اور اس وقت کے عربی اشعار اور کتبے اسی زبان کی گواہی دیتے ہیں۔ اگر یہ آرامی ہوتی تو قریش جو آرامی نہیں جانتے تھے اسے کیسے سمجھتے؟
یورپی مستشرقین میں بھی اس کتاب کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ معروف امریکی ماہر سامیات پروفیسر سڈنی گریفِتھ نے لکھا کہ یہ "شوقیہ کام ہے جو سامی لسانیات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے”۔
عربی اور آرامی یہ دو سب سے قریبی بہنیں ہیں، عبرانی سے بھی زیادہ ملتی جلتی ہیں ۔ جدید عربی رسم الخط کی تاریخ نبطی رسم الخط سے شروع ہوتی ہے جو خود قدیم آرامی رسم الخط سے ماخوذ تھا۔

الفاظ کی حیران کن مشابہت

سلام سلام شلاما
ایک واحد، احد حد
دو اثنان ترین / ترتین
تین ثلاثہ تلاتا
باپ اب ابا
بیٹا ابن، بنا
بیٹی بنت بنتا
بادشاہ ملک ملکا
عبادت صلٰوۃ ثلاتا
خدا / اللہ الاہا، الوہا
آج بھی آشوری عیسائی God کو Alaha کہتے ہیں۔
کتاب کتاب کتاوا
گھر بیت بیتا
دل قلب لبا
آسمان سماء شمایا
زمین ارض ارعا
پانی ماء مایا
آگ نار نورا

گرامر میں اہم فرق

ال التعریف
عربی: ال بیت البیت آرامی: آخر میں ا بیتا
جمع کا طریقہ
عربی: کتب، بیوت
آرامی: کتبے، بایتے
مشہور جملہ جو صلیب پرحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آخری جملہ کہا جاتا ہے آرامی میں تھا
ایلی ایلی لما شبقتنی
میرے خدا میرے خدا تو نے مجھے تنہا کیوں چھوڑ دیا
عربی میں کہیں تو
الہی الہی لما ترکتنی
اور عبرانی میں
ایلی ایلی لما عزوتنی
عربی نے آرامی سے ہزاروں الفاظ لیے، کیونکہ اسلام سے پہلے مشرق وسطیٰ کی سرکاری زبان آرامی ہی تھی۔
آرامی کا قدیم ترین مکمل کتبہ شام کے علاقے فخیریہ (Tell Fekheriye) سے ملا ، جو کہا جاتا ہے کہ 850 ق م کا ہے – اس کی تحریر بہت دلچسپ ہے
یہ 2 میٹر اونچا بازالٹ پتھر کا مجسمہ ہے، ایک آدمی جس نے آشوری طرز کا جبہ پہنا ہوا ہے۔ اس کے جبے کے دامن پر سامنے 38 سطریں اکادی (آشوری) میں، پیچھے 23 سطریں قدیم آرامی میں ہیں۔
یہ مجسمہ گوزانا کے بادشاہ حدد-یتعی (Hadad-Yith’i) نے تقریباً 850 قبل مسیح میں بنوایا تھا۔
اس کا متن تین حصوں میں ہے
"حدد کے لیے، جو آسمان اور زمین کے پانیوں کا نگران ہے، جو کثرت سے بارش برساتا ہے، جو تمام شہروں کے لوگوں کو سرسبز چراگاہیں دیتا ہے، جو اپنے بھائی دیوتاؤں کو کھانے کی قربانیاں دیتا ہے، دریاؤں کا نگران جو ساری دنیا کو سرسبز کرتا ہے، وہ مہربان دیوتا جس سے دعا کرنا میٹھا لگتا ہے، جو گوزانا شہر میں رہتا ہے۔”
"میں، حدد-یتعی، گوزانا کا حاکم، ساسو-نوری کا بیٹا، میں نے یہ مجسمہ اپنے آقا، عظیم آقا کے لیے وقف کیا ہے، تاکہ میری صحت اچھی رہے، میرے دن لمبے ہوں، میرے سال زیادہ ہوں، میرا گھر، میری نسل اور میرے لوگ سلامت رہیں، میرے جسم سے بیماریاں دور ہوں، اور میری دعائیں سنی جائیں۔”
"جو کوئی میرا نام حدد کے مندر کی چیزوں سے مٹائے، میرا آقا حدد اس کی کھانے پینے کی قربانی قبول نہ کرے، میری ملکہ شالا اس کی قربانی قبول نہ کرے وہ بوئے لیکن کاٹے نہیں۔ وہ ایک ہزار پیمانے بوئے لیکن ایک ہی کاٹے ، سو بھیڑیں ایک میمنے کو سیر نہ کریں، سو گائیں ایک بچھڑے کو، سو عورتیں ایک بچے کو، سو نانبائی ایک تنور کو نہ بھر سکیں!
وہ کچرا گڑھوں سے دانے چنیں۔ بیماری، وبا اور نیند نہ آنا یعنی بے خوابی اس کی زمین سے کبھی دور نہ ہوں!”
یہ مجسمہ دمشق کے نیشنل میوزیم میں رکھا ہے۔

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 14, 2026

پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

نومبر 14, 2026

تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ نومبر 14, 2026
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم نومبر 14, 2026
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب نومبر 14, 2026
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 13, 2026
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم نومبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.