Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
سید مجاہد علی

نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرنومبر 16, 20262 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کی بحث کو ہر روز نیا رخ دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اور ہر آنے والے دن کے ساتھ کوئی نیا عہدیدار اس موضوع پر کسی خدائی فوجدار کی طرح ملک کے موجودہ چار صوبوں کو متعدد انتظامی یونٹس یا صوبوں میں تقسیم کرنے کے سوال پر دلائل کا انبار لگانے لگتا ہے۔ آج کل یہ کام وزیر دفاع خواجہ آصف کو سونپا گیا ہے۔ تاہم کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ نئے صوبے بننے سے اس ملک کے عوام کو کیا حاصل ہوگا؟

یہ سوال پوچھنا یوں بھی ضروری ہوگیا ہے کہ نئے صوبوں کے بارے میں خبریں دینے اور تبصرے کرنے والے صحافی و تجزیہ نگاروں نے بھی کسی مرحلہ پر نہ تو یہ سوال اٹھانےکی ضرورت محسوس کی ہے اور نہ ہی کسی معتبر شخص سے اس کا سوال جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگر اس منصوبہ میں پاکستان کے عام لوگوں کی بھلائی کا کوئی پہلو ہی شامل نہیں ہے تو اس پر بحث کرنے اور اسے ملک و قوم کے لیے ’زندگی و موت‘ کا مسئلہ بنانے کا کیا فائدہ ہے؟ حیرت انگیز طور پر اس بحث کا آغاز بعض اخباری کالموں کے ذریعے ہؤا تھا اور پھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ’ نظام ڈھے‘ جانے کی بات کرتے ہوئے، یہ تاثر دیا کہ اس مقصد کے لیے ملک میں زیادہ انتظامی یونٹ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومتی نظام مؤثر طور سے کام کرسکے۔ البتہ انہوں نے بھی پبلک پلیٹ فارمز پر اس دعوے کودہراتے رہنے کے علاوہ کبھی یہ نہیں بتایا کہ یہ کام کرنے سے ملک کو کیا فائدہ ہوگا اور عوام کی اکثریت کو کیا خوشی میسر آسکے گی۔

وزیر داخلہ کے بعد اب وزیر دفاع خواجہ آصف چند ہفتوں سے اس معاملہ میں نئے ترجمان بن کر سامنے آئے ہیں۔ خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی کے مقابلے میں تجربہ کار سیاست دان ہیں اور ایک بڑی پارٹی کے نمائیندے بھی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اس وقت برسر اقتدار ہے اور خواجہ آصف کو پارٹی میں اہم لیڈر مانا جاتا ہے کیوں کہ ان کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملہ پر جلد ہی کوئی اتفاق رائے پیدا ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اتفاق رائے کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوگا۔ انہوں نے یہ کہہ کراپنا سیاسی وزن اس منصوبہ کے حق میں ڈالنے کی کوشش بھی کی ہے کہ ’نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے کسی کی سیاست کو خطرہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کے لیے خوش آئند پیش رفت ہوگی‘۔ لیکن ملک کی بہتری کی خوش خبری دیتے ہوئے خواجہ آصف نہ تو یہ بتاتے ہیں کہ اس سے ملک کے عام شہریوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا؟ اخراجات کم ہوجائیں گے؟ سرکاری سہولتیں دروازے پر ملنے لگیں گی؟ بیروزگاری کم ہوجائے گی؟ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے؟ یا یک بیک ملک میں دودھ شہد کی نہریں بہنے لگیں گی؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سادگی دیکھئے کہ وفاق میں اہم وزارت پر سرفراز ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے اہم لیڈر ہیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ نئے انتظامی یونٹس یا صوبے بنانے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ البتہ انہوں نے یہ دعویٰ ضرور کیاہے کہ اسٹبلشمنٹ نے نئے صوبے بنانے کا کبھی نہیں کہا۔ خواجہ صاحب چونکہ وزیر دفاع ہیں اور آرمی چیف اپنے عہدے کے لحاظ سے ان کے ’ماتحت‘ ہیں ، اس لیے یہ مان لینے میں مضائقہ نہیں ہونا چاہئے کہ اس بارے میں ان کی معلومات درست ہیں اور ملک میں زیادہ صوبے بنانے کا منصوبہ فوج یا اسٹبلشمنٹ کی تجویز نہیں بلکہ ملک کی سیاسی قیادت ملکی نظام کی اصلاح کے لیے اس منصوبہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم تجربہ کار سیاست دان اور پارلیمنٹیرین کے طور پر انہیں دو سوالات کا جواب دینا چاہئے۔ ایک یہ کہ نئے صوبے بنانے سے عوام کا کیا فائدہ ہوگا اور اگر کسی منصوبہ کا مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا نہیں ہے تو اس موضوع پر مباحث کو اس تواتر سے پھیلانے کا اہتمام کیوں کیا جارہا ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہیں اس سوال کا جواب بھی دینا چاہئے کہ موجودہ صوبے تقسیم کرکے نئے صوبے بنانے کا تصور اگر سیاسی و انتظامی ضرورتوں کے تحت پیش کیا جارہا ہے تو اس کے لیے سب سے پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی کا انتخاب کیوں کیا گیا جو نہ تو سیاست دان ہیں اور نہ ہی وہ کسی سیاسی پارٹی کے رکن ہیں۔ بلکہ عام طور سے کہا جاتا ہے کہ وہ وفاقی کابینہ میں اسٹبلشمنٹ کے ’کوٹہ‘ پر وزیر بنائے گئے ہیں۔

صوبوں یاانتظامی یونٹوں کے بارے میں خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ سیاست ممکنات کا نام ہے۔ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔آئندہ چند ہفتوں میں تمام خدشات اتفاق رائے میں تبدیل ہوجائیں گے۔ اورنئے سال میں نیا نظام بھی آسکتا ہے‘۔ وہ کہیں اور سنا کرے کوئی ، کے مصداق خواجہ صاحب سے کون پوچھے کہ جس معاملہ پر کسی سیاسی پارٹی نے اپنے کسی فورم پر بحث کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور جس منصوبہ کو حکومت یا کسی سیاسی پارٹی یا رکن اسمبلی نے قومی اسمبلی یا سینیٹ میں پیش کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی ، اس پر اتفاق رائے کے لیے کسے آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ پر اسرا سوالوں اور جوابوں کے درمیان عوام کو البتہ یہ پریشان کن پیغام ضرور دیا جارہا ہے کہ حکمرانوں کو خود معلوم نہیں کہ انہیں کن سیاسی منصوبوں پر کس مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔ لیکن حکومت کرنے کی ہوس میں طاقت کے ہر جھکڑ کے ساتھ ہلکورے کھانے پر آمادہ و تیار رہتے ہیں۔

یہی اس منصوبہ اور اس کے درپردہ عزائم کا المیہ ہے۔ ملک میں نئے صوبے ہونے چاہئیں یا نہیں کےمعاملہ پر فکری، سیاسی، انتظامی اور سیاسی و سماجی پہلوؤں سے غور خوض کی ضرورت ہے۔ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جو چند ہفتوں یا مہینوں میں یا ایک پارٹی کے دور حکومت میں طے کرلیا جائے۔ اسی طرح یہ بھی کوئی مسلمہ اصول نہیں ہے کہ اگر ایک صوبے کی تقسیم ضروری ہے تو باقی تین صوبوں کو بھی اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور ان کے کچھ حصے کاٹ کر بھی علیحدہ صوبے بنائے جائیں گے۔ حیرت انگیز طور پر صوبوں کی بحث کے ذریعے کئی ماہ سے عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن نہ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر لب کشائی کی ہے اور نہ ہی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے اس سوال پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ضرور اس موضوع پر اپنی پارٹی کے تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے بھی اپنے کسی فورم پر اس موضوع پر رائے طلب نہیں کی اور نہ ہی پارلیمنٹ میں اسے پیش کرکے عام مباحثہ کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پس منظر میں یہ معاملہ درحقیقت ماضی قریب میں اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کا حصہ کم کرنے جیسے معاملات سے جا ملتا ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت کو سب سے بڑا مسئلہ قومی آمدنی کا بڑا حصہ صوبوں کو دینے کے بارے میں ہے۔ مرکز کو بیرونی قرضوں پر سود کے علاوہ ملک کے دفاعی اخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں لیکن حکمران طبقے کی نالائقی اور سیاسی کمزوری کی وجہ سے ٹیکس نظام میں اصلاحات اور براہ راست ٹیکس لگانے یا نئے گروہوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مقصد حاصل نہیں کیا جارہا۔ اس ناکامی کی ذمہ داری اب اٹھارویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ پر ڈال کر مرکز اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم تبدیل کرنے کا ارادہ باندھا گیا ہے۔ لیکن اس مقصد کو صاف طور سے بیان کرنے کا سیاسی حوصلہ بھی نہیں کیا جاتا۔ موجودہ سیاسی حالات میں نئے صوبوں سے اسٹبلشمنٹ معاملات پر بہتر کنٹرول کا مقصد بھی حاصل کرسکے گی اور چند بڑی پارٹیوں کی سیاسی طاقت تقسیم ہوسکے گی۔ اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ (ن)، سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔ زیادہ صوبے بننے سے نئے سیاسی گروہ قومی سیاست میں کھلاڑی بن سکیں گے۔

البتہ ان تمام معاملات سے پاکستان کے شہریوں کی وسیع آبادی کا مفاد وابستہ نہیں ہے۔ یہ سب کچھ اقتدار کے حصول ، طاقت پر ارتکاز اور معاملات کو ایک خاص ڈھب سے چلانے کی خواہش کا پرتو ہے۔ اگر نئے صوبوں کے قیام پر عوام کو اعتماد میں لینا مقصود ہے تو اس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان سودے بازی کی بجائے سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ اس سے عوام کی حالت کیسے اور کیوں کر تبدیل ہوگی۔ تب ہی یہ بحث حقیقی عوامی توجہ کا سبب بنے گی اور عوام کی خواہشات بھی سامنے آسکیں گی۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
Next Article سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 17, 2026

صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 16, 2026

مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم نومبر 17, 2026
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 16, 2026
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم نومبر 16, 2026
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ نومبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.