Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امید اور نا امیدی کا سیلاب ، ضدی رہنما اور لیڈی ڈیانا کا دیس : کوچہ وبازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
لکھاری

امید اور نا امیدی کا سیلاب ، ضدی رہنما اور لیڈی ڈیانا کا دیس : کوچہ وبازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹرستمبر 2, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بے شک اس وقت بھارت کی آبی جارحیت کا ذکر ہو رہا ہے لیکن عالمی منظر نامہ اتنی تیزی سے بدل رہا ہے کہ اگر ہمارے قائدین نے پاکستان کے ہر موسم کے دوست چین کے کہنے پر بھارت کے موجودہ وزیر اعظم سے "مصافحہ” کرلیا تو بہت کچھ بدل بھی سکتا ہے یہ اور بات کہ پاکستان کو اپنی آنکھ کو ہی اور چوکس رکھنا ہوگا اورہندوستان میں عربوں، ایرانیوں یا منگولوں کے ساتھ آنے والے کمان گربھی یاد رکھنے ہوں گے جوتیروں کو زہر یا آگ سے زیادہ اپنی قوت سے راکٹ بنا سکتے تھے اور یہ محض اساطیر نہیں گیارہ،بارہ سو سال کی تاریخ کے ورق بہت کچھ جانتے ہیں،پھر وہ صوفی،درویش بھی آئےجن کے پیالے میں کوئی دلت یا شودر بھی پانی پی سکتا تھا اور خود کو "برہمن” خیال کرنے والا بھی ،وہ فخر سے کہتے تھے کہ ہم جولاہے ہیں،موچی ہیں،گھوڑوں کے نعل بند ہیں،آج دنیا میں ہنر مندوں کی قدر ہے مسلمانوں کے مدرسے وہ تھے جہاں گداگروں کی کھیپ پیدا نہیں ہوتی تھی بلکہ کمان گر،کاشی گر،طبیب،مرہم بنانے والے اور معمار بھی ہوتے تھے،میں یہاں ملتان کے قدیم محلوں کے نام گنوانے لگوں تو پھر کوچہ و بازار کے معانی اور کھل جائیں گے۔ بہر طور آج تو مجھے آج سے سترہ،اٹھارہ سال پہلے لاہور میں ہونے والا ایک کنونشن یاد ہےجس میں ہم سب مہمان بھی تھے اور میزبان بھی،بے نظیر کی شہادت کے بعد ان کی جماعت کی فکری بنیاد کو اپنی دانست میں تقویت دینے کے لئے کہ پاکستان میں کوئی ایسا فورم جو بی بی کے قاتلوں کے دئیے زخموں پر مرہم رکھ سکے۔ بیشتر شرکا نے ” مرد حق” کے دور میں تبادلے،بے روزگاری، وارنٹ گرفتاری سے زیادہ "وطن دشمنی” کی تہمت سہی تھی اس لئےعوام کے احساس شرکت کی واپسی اور اپنے وطن میں ہی رہ کر نئی نسل کو آنے والے اچھے دنوں کی امید دلانا ہم سب کا مشن تھا،بہت تقاریر ہوئیں کچھ لوگوں نے نئی پارٹی کا نام بھی تجویز کر دیا،ایک سب کمیٹی بھی بن گئی جس نے اس جماعت کا منشور تیار کرنا تھا مگر دو ایک کڑوے لوگ بھی تھے جو کہتےتھے اگربیس پچیس "غیر سرکاری انجمنیں” مل کر سیاسی پارٹی بنا سکتیں تو جنرل مشرف کے دورمیں ہمارے پیارے عمر اصغر خان بنا چکے ہوتے جنہیں پنجاب یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا،جن کا ساتھ قائد اعظم یونیورسٹی سے نکالے گئے بلکہ ملتان سنٹرل جیل کی سلاخوں کے پیچھے کئی سال رہنے والے جمیل عمر دے رہے تھے ،پھر ایسا ہوا کہ اردو، انگریزی، پنجابی میں شعر کہنے والے حارث خلیق کی سمجھ میں بہت کچھ آ گیا کہ "کمی کمینوں” کے لئے پرسوز شاعری کرنا اوربات ہے اوربائیں بازو کے”انا پرست” لوگوں میں بیٹھ کر جماعت یا فورم بنانا اور شے ہے۔ مجھے اس موقع پر ہمیشہ غالب یاد آتا ہے
چاک مت کر جیب بے ایام گل ۔۔۔۔ کچھ ادھر کا بھی اشارہ چاہیے ۔
حارث خلیق انسانی حقوق کمیشن سے وابستہ ہوگئے،وہ پاکستان میں بولی جانے والی "درد کی زبان” میں لکھی شاعری اور اپیلیں پڑھ سکتے ہیں،وہ جانتے ہیں لاہور کے شاہی قلعے میں کس کس پر کیا تشدد روا رکھا گیا۔ انہوں نے اپنے دوست امتیاز علی خان کی اسیری اور دو برس اسی تاریخی عمارت میں ہونے والے سلوک پر ایک نظم کہی تھی "زخم اور پھول” جس کے سارے مصرعے میں لکھ نہیں سکتا کہ بے شک امتیاز علی خان اب لندن میں مقیم ہیں مگر میں تو ملتان میں ہوں۔
کھنچ گئے جتنے میرے ناخن تھے
برف کی سل پہ بھی لٹایا مجھے
زخم تھے اور بہت زیادہ زخم
خون بہہ بہہ کے خشک،آنکھیں نم
جب بہار آئے گی تو دیکھو گے
زخم یہ پھول بن کے مہکیں گے
٭٭٭٭
آج کل امریکہ سے آئی ایک خاتون کا چرچا ہے جو ایک قیدی کے لئے ہر برس کی طرح کچھ کتابیں لائی ہیں،ساتھ ہی ڈاکٹرثانیہ نشتر کے ساتھ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے بھی خطوط کا ذکر ہو رہا ہے اوریوں امید اور ناامیدی کے ملاپ سے ایک تیز ریلا ہے جوہماری طرف بڑھ رہا ہے جس کے بارے میں ہم جیسے بے خبروں کو بتایا جا رہا ہے کہ جھنگ، پاکپتن،قصوراور ملتان کے بہت سے درباروں کے دریا برد ہونے کےبعد ایک ضدی رہنما کو شایدایک دو برس کے لئے تیار کر لیا جائے گا کہ وہ لیڈی ڈیانا کے دیس میں یا اپنی خاتون اول کے دیس میں چلے جائیں۔۔ امید ہے کہ خان اعظم کے لئے جو کتابیں آئی ہیں ان میں لاہور میں مقیم انگریزی کے نوے برس کے سدا بہار استاد سید رضی عابدی کی کتب بھی ہوں گی "تیسری دنیا کا ادب” اور "اچھوت لوگوں کا ادب”،جن میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خود کو بھگوان یا اس کا اوتار خیال کرنے والو! کبھی سوچو تو”دلت” کون ہیں ؟ٹھکرائے ہوئے لوگ ! عابدی صاحب نے ڈاکٹر مبارک علی کے ساتھ مل کر ایک نظم ’ماں‘کا ترجمہ کیا ہے
اگر اس کی لکڑیاں نہ بکتیں تو ہم بھوکے سو جاتے
ایک بڑے سے سانپ نے اسے ڈس لیاتھا
دن گزرا اور ساتھ ہی وہ بھی گزر گئی
جب مجھے کوئی کمزور سی لکڑیاں بیچنے والی نظر آتی ہے
تو میں اس کی لکڑیاں خرید لیتا ہوں
٭٭٭٭
سیلاب کی زد میں آئے ہوئے کنبوں کیلئے بچوں کے سرکاری اسکولوں کو کیمپ قرار دیا گیا ہے،عام طور پر پناہ گزیں دکھیاروں کو بہت کچھ سمجھایا نہیں جا سکتا مگر ان کنبوں کی خواتین کو یہ تو بتایا جا سکتا ہے کہ ہر بچے کو اپنا اسکول بھی ماں کی طرح پیارا ہوتا ہے کوشش کریں ان اسکولوں کو صاف ستھرا رکھیں،بچوں کے دکھ نہ بڑھائیں نہ ان کے استادوں یا استانیوں کے،اپنے قیام سے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاشرافیہ کیوں نہیں ڈوبتی ؟ اظہر سلیم مجوکہ کا کالم
Next Article کوئٹہ : بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکہ 14 افراد جاں بحق ، 35 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے

ستمبر 30, 2026

لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

ستمبر 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام ستمبر 29, 2026
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی ستمبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.