Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 )
  • سوشل میڈیا اور اے آئی کے ذریعے بچوں کی آن لائن ہراسانی وسعت اللہ خان کا کالم
  • معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ہم کب مرتے ہیں ؟ زندگی ، موت اور لاتعلقی کے درمیان معلق ایک سوال ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور

ایڈیٹرستمبر 28, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail afreedi and imran KPK.jpj
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاق اور خیبرپختونخوا کی حکومت کے درمیان کشیدگی کے باعث صوبے میں غیر یقینی سیاسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جہاں وفاق کی جانب سے صوبے میں گورنر راج سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے وہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی جوابی وار کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبے میں گورنرراج یا ایمر جنسی لگانے کے آپشن پر غور کررہی ہے جبکہ تحریک انصاف بھی اسمبلی تحلیل کرنے یا وزیراعلی کی تبدیلی کے لیے آپشن پر غور کررہی ہے، 27 ستمبر کے احتجاج ملتوی کرنے کے بعد سیاسی حلقوں میں مخلتف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں تو پی ٹی آئی بھی لانگ مارچ کے لیے بضد ہے، لانگ مارچ 27 ستمبر سے چار اکتوبر تک ملتوی تو کردیا گیا ہے لیکن کشیدگی بدستور ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی نااہلی، وزیراعلی کو تبدیل کرنے یا ان ہاوس تبدیلی لانے، اسمبلی تحلیل کرنے سمیت وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرسکتے ہیں، آئین کے مطابق ایوان کے مجموعی اراکین کے 20 فیصد دستخطوں سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک جمع کرائی جاسکتی ہے، جس کے تین سے 7 روز کے اندر اسمبلی اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈے پر بلایا جائے گا۔
اسمبلی رولز 22 میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار واضح ہے جس کے مطابق تحریک ایوان میں پیش ہونے کے بعد خفیہ رائے شماری کی جائے گی، ووٹنگ کے دو الگ لابیز میں اراکین اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور تحریک عدم اعتماد اگر کامیاب ہوتی ہے تو اسپیکر کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
پاکستان کے آئین میں گورنر کی جانب سے بھی وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا ذکر ہے، آرٹیکل 130 کے سب کلاس 7 کے مطابق گورنر محسوس کرتے ہیں کہ وزیراعلی ایوان میں اکثریت کھوچکے ہیں تو ففتھ شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ ایوان میں اپنی عددی برتری ثابت کریں گے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)

ستمبر 28, 2026

وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 )

ستمبر 27, 2026

سوشل میڈیا اور اے آئی کے ذریعے بچوں کی آن لائن ہراسانی وسعت اللہ خان کا کالم

ستمبر 27, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور ستمبر 28, 2026
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2) ستمبر 28, 2026
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 ) ستمبر 27, 2026
  • سوشل میڈیا اور اے آئی کے ذریعے بچوں کی آن لائن ہراسانی وسعت اللہ خان کا کالم ستمبر 27, 2026
  • معرکۂ ناحق ، اور بیگم ملا بک بک کی مارشل لائی نگاہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.