لاہور : پولیس نے ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی ریپ میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پیر کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشنز ذیشان رضا کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کے مبینہ گینگ ریپ کے مقدمے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انھیں ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب خاتون نے مجاز عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروا لیا ہے۔
عدالت میں غیرملکی خاتون کا بیان
عدالت میں ریکارڈ کروائے گئے بیان میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ وہ 13 ستمبر کو استنبول سے پاکستان آئی تھیں اور اسلام آباد اور فیصل آباد میں قیام کے بعد لاہور پہنچیں۔ ان کے مطابق سکردو جانے کا ارادہ تھا مگر تنہا سفر کی وجہ سے انھوں نے دو خواتین سے رابطہ کیا۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ 25 ستمبر کی رات وہ ایک کیفے میں ان خواتین میں سے ایک سے ملیں، جہاں سے وہ اس کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن گئیں اور کچھ وقت وہاں گزارا۔
’رات کے دو بجے ہم نے کھانا کھانا تھا اور وہاں ہی سفید رنگ کی گاڑی آئی جس میں دو لڑکےسوار تھے۔ ہم ایک اپارٹمنٹ میں گئے اور کھانا کھایا۔ وہاں دو لڑکے اور آئے۔‘
خاتون کے مطابق ’ان خواتین میں سے ایک نے ایک موقع پر دونوں مردوں میں سے ایک سے رقم لی اور انھیں بتایا کہ یہ پارٹی کے اخراجات کے لیے ہے۔‘
’میں نے کہا مجھے پیسوں اور شراب کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک مرد نے مجھے چھونے کی کوشش کی اور الگ کمرے میں بند کر دیا۔ میں نے پوچھا دونوں خواتین کہاں ہیں تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو چلی گئی ہیں۔ میں نے کہا کہ مجھے اجازت دیں، مجھے بھی جانا ہے۔ تو انھوں نے کہا کہ آپ نہیں جا سکتیں آپ کی دوست پیسے لے گئی ہیں۔‘
خاتون نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے کہا کہ میں آپ کو 30 ہزار روپے دے دیتی ہوں۔ ان میں سے ایک مرد نے مجھے دھمکی دی اور بلیک میل کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ شراب پیو پھر تمھیں جانے دیں گئے۔ اس کے بعد دونوں مردوں نے میرا ریپ کیا۔‘
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں انھیں گاڑی میں بٹھا کر ایک مقام پر چھوڑ دیا گیا جبکہ ان کا بیگ، دو لاکھ روپے نقدی، آئی فون 13 پرو میکس اور ریڈمی فون واپس نہیں کیے گئے۔
ان کے مطابق ملزمان نے انھیں پولیس سے رابطہ نہ کرنے کا کہا، اور جب انھوں نے شکایت کی بات کی تو دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بعد میں انھیں گاڑی سے دھکا دے کر اتار دیا گیا، جس کے بعد انھوں نے راہگیروں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی۔
خیال رہے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اتوار کو لاہور کے تھانہ ڈیفینس سی میں اجتماعی ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی )
بدھ, ستمبر 30, 2026
تازہ خبریں:
- صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
- لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
- ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
- ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
- ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
- حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
- ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
- وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
- وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 )

