مغادیشو : صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کروالیا۔
انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق کارروائی کے دوران صومالی قزاقوں نے فائرنگ کرکے 3 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک میانمارکےشہری کو قتل کردیا جبکہ قزاقوں کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل صومالی حکام کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے کے 5 ارکان کو قزاقوں نے قتل کیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے 9 قزاقوں کو گرفتار کرلیا۔
صومالی حکام کے مطابق اپریل میں ہائی جیک کیا گیا پالاؤ کا پرچم بردار آئل ٹینکر ایندھن لے کر جارہا تھا، ہائی جیکنگ کے وقت ‘آنر 25’ پر 18 ہزار 500 بیرل تیل لدا ہوا تھا۔
دوسری جانب صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے ‘پنٹ لینڈ’ کی میری ٹائم پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایم ٹی آنر 25 پر کارروائی کی اور عملے کے 17 ارکان کو ریسکیو کر لیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور زمینی دستوں نے یہ آپریشن ضلع بندر بیلا کے علاقے دھرین بار میں کیا۔
خیال رہے کہ آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے میں 10 پاکستانی بھی شامل تھے۔
بدھ, ستمبر 30, 2026
تازہ خبریں:
- صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
- لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
- ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
- ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
- ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
- حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
- ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
- وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
- وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 1 )

