Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : طبلہ مولانا کا اور مجرا سرکارکا
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : طبلہ مولانا کا اور مجرا سرکارکا

ایڈیٹرنومبر 4, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک سادھو نے کہا تھا کہ افغان خانہ جنگی میں سمندر پار والوں کی شہہ پر چند سکوں کے بدلے مت کودو۔ یہ تابعداری اور ڈالرانہ ہوشیاری تمھیں عشروں آٹھ آٹھ آنسو رلائے گی۔ مگر سقراطوں نے سادھو کی بات کو بڑبولا پن جانا اور ناقابلِ تلافی اقتصادی، سیاسی، سفارتی اور سماجی قیمت آج تک بیاج سمیت ادا ہو رہی ہے۔

پھر سادھو نے کہا دیکھو جتنا کر لیا کافی ہے۔ اب طالبان مت بنانا یہ تمہارے ہی گلے پڑ جائیں گے۔ مگر بقراطوں نے سادھو کو ایک بار پھر جھٹک دیا اور اب پوری دنیا میں ریڑھے پر ستر ہزار لاشیں رکھ کے گاتے پھر رہے ہیں کہ دھشت گردی نے کسے سب سے زیادہ ڈسا ہم سا ہو تو سامنے آئے۔

پھر سادھو نے کہا کہ اب بھی گر عقل آ جائے کہ ریاست چلانا تمہارے بس کا روگ نہیں تو جیسی کیسی جمہوریت کو چلنے دینا۔ لنگڑاتے لنگڑاتے ایک دن خود ہی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ بیچ بیچ میں اڑنگا مت لگانا۔ مگر وہ افلاطون ہی کیا جو سادھو کی بات سن لے۔

سخت کافر تھا جن نے پہلے میر
مذہبِ دھرنا اختیار کیا

لنگڑی جمہوریت کی راہ کھوٹی کرنے کے لیے دھرنے کی لاٹھی متعارف کروا دی گئی۔ دو ہزار تیرہ میں یہ لاٹھی طاہر القادری کے روپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے سر پر گھمائی گئی۔ دو ہزار چودہ میں عمران خان لاٹھی بن گئے۔ دو ہزار سترہ میں خادم حسین رضوی نے خود کو اندھے کی لاٹھی کی طرح گھمایا۔ کوئی حکومت بھی دھرنے کے زور پر فوری طور پر نہیں گری۔ مگر سر پر گومڑے ضرور پڑ گئے اور نقاہت مزید بڑھ گئی اور لال بھجکڑوں نے اس کمزوری کو اپنی طاقت سمجھ لیا۔

پر ضروری تو نہیں کہ ہر لاٹھی ہر بار استعمال کے بعد سرکاری مال خانے میں اگلی مہم تک کے لیے جمع ہو جائے اور اسے صرف لائسنس یافتہ لٹیتھ ہی استعمال کرنے کے مجاز ہوں۔ جب ایک بار راستہ متعارف ہو گیا تو پھر تو کوئی بھی اپنی لاٹھی گھماتے ہوئے چل کے آ سکتا ہے۔ آج یہی ہو رہا ہے۔ مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جو دھرنائی لٹھ بردار نسخہ کنٹرولڈ کھلاڑیوں کے ذریعے استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا وہی نسخہ کسی نے گولڈ میڈلسٹ حکیم فضل الرحمان کو پکڑا دیا اور اب صورت یوں ہے کہ بقراط، سقراط، افلاطون سر کھجا رہے کہ بوتل سے نکلنے والے مولانا کو کیسے بوتل میں ڈالیں۔ حکومت نام ہے کرائسس مینجمنٹ کا اور کرائسس مینجمنٹ تحمل و بردباری و وقار کے آمیزے کو استعمال کرتے ہوئے بحران ٹالنے کا فن ہے۔ غالباً یہ پہلی حکومت ہے جو آگ بجھانے کے لیے پٹرول استعمال کر رہی ہے۔ طبلہ مولانا بجا رہے ہیں اور رقص میں سرکار ہے۔

مزاحمتی حلوہ مولانا نے تیار کیا ہے مگر اسے فروخت اپوزیشن کے بجائے وزیرِ اعظم، کابینہ اور آئی ایس پی آر کر رہے ہیں۔
آگے کیا ہو گا؟ یہ سوال ہی بے معنی ہے۔ جو ہو رہا ہے وہ بھی دھرنے کے موجدوں سمیت کس کی سمجھ میں آ رہا ہے؟
( بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”شگفتہ نامہ“ اور شگفتہ شفیق .. سراج احمد تنولی
Next Article مولانا کو کون لایا؟۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اکتوبر 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.