Browsing: مولانا فضل الرحمن

سوال دینی کتب کی خریداری کے بارے میں تھا، اس لیے اسے آسانی سے حرام قرار دے کر ملکی حکومت کو بے بس کرنے کی شعوری کوشش کی گئی جو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک طرف ٹرمپ خاندان کو راضی کرنے کا جتن کررہی ہے تو دوسری طرف بعض زعما اس کاروبار سے اپنی دولت میں اضافہ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
مکمل تجزیئے کا لنک پہلے کمینٹ میں موجود ہے

حکومت تو بتا چکی ہے کہ وہ 26 ویں ترمیم اور پیکا رترمیم جیسے ہتھکنڈوں سے طاقت کا مظاہرہ کرنے کی قدرت رکھتی ہے اور وہ اس طریقے کو ترک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ تحریک انصاف کو البتہ بتانا ہے کہ مذاکرات کو مسترد کرکے اب آگے کیا ہوگا۔ اس سے پہلے احتجاج کرنے اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا شوق پورا کیا جاچکا ہے۔ تحریک انصاف ہٹ دھرمی اور ضد سے جو راستے ہموار کرانا چاہتی ہے، ان کے کھلنے کا امکان نہیں ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ سیاسی پارٹی کے طور پر اب تحریک انصاف کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے۔ حکومت سے بات چیت جاری رکھنا موجودہ مشکل حالات میں ایک آپشن تھا ۔ اسے مسترد کرکے تحریک انصاف نے صرف اپنی مشکلوں میں اضافہ کیا ہے۔