اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا جاری رہے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جو حکم کریں گے بجالائیں گے، ان کی جماعت بہت منظم ہے اور ڈسپلن کے پابند ہیں، کل شرپسند عناصر ہوئے تو ان کی شناخت کرلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا رہےگا، پی ٹی آئی کےحق میں فیصلے دیےجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارے لوگ پر امن ہیں اور پر امن احتجاج کریں گے۔
وفاقی وزرا کی فضل الرحمان سے ملاقات، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

