کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئرکور (ایف سی) بلوچستان کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ گزشتہ رات کیا گیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تخریب کاروں کو فرار سے روکنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

