کوہاٹ : کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ حملے کی زد میں آ کر 1 راہ گیر بھی شہید ہو گیا۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں اور ایک زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیر داخلہ کی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی مذمت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔
انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈی ایس پی اسد محمود اور تینوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، انہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
( بشکریہ:جیونیوز )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

