Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
  • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
  • وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اقبال ارشد قہقہوں سے آنسوؤں تک : دعا کیجئے ۔۔ رضی الدین رضی
رضی الدین رضی

اقبال ارشد قہقہوں سے آنسوؤں تک : دعا کیجئے ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرستمبر 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iqbal arshad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ دن ہیں حسین سحر کی رخصتی کے۔ حسین سحر جو اقبال ارشد کو اپنا ہم زاد کہتے تھے ۔جن کی اقبال ارشد کے ساتھ مثالی دوستی تھی اور جن کے بغیر اقبال ارشد جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔ اور وہ ان کے بغیر جیئے بھی کب ہیں‌؟ ان دنوں میں جب ہم حسین سحر کی برسی کی تیاری کر رہے ہیں اور پندرہ ستمبر کو ان کی دوسری برسی آ رہی ہے ۔ انہی دنوں میں اسی ستمبر کے ستم گر مہینے میں اقبال ارشد کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں ۔ اقبال ارشد ایک بے پناہ شاعر ایک قہقہے لگانا والا انسان جس حال میں رخت سفر باندھے ہوئے ہے وہ بہت اذیت ناک ہے ۔ جمعرات کے روز ادبی بیٹھک کے بعد برادرم مستحسن خیال نے بتایا تھا کہ آج تحسین غنی نے بھی بیٹھک میں آنا تھا مگر وہ اس لئے نہیں آ سکے کہ وہ ہسپتال میں اقبال ارشد صاحب کی دیکھ بھال کر رہے ہیں‌۔ ہم نے تحسین غنی سے رابطے کی کوشش کی تاکہ معلوم ہوسکے کہ اقبال بھائی کس ہسپتال میں ہیں اورہم ان کی عیادت کے لئے جاسکیں مگرتحسین غنی سے بات نہ ہو سکی ۔آج ہی تحسین نے بتایاہے کہ اقبال ارشد اب گھرمنتقل ہوچکے ہیں لیکن ان کی حالت اچھی نہیں ہے ۔


یہ چند سطریں صرف اس لئے تحریر کررہاہوں کہ آپ سب کو کہہ سکوں کہ اقبال ارشدکی زندگی اورصحت وسلامتی کے لئے دُعاکریں ۔اس وقت مجھے کچھ معلوم نہیں کہ میں کیاتحریرکررہاہوں یا کیا تحریر کرنے والا ہوں ۔ کچھ لمحے ہیں جو میری نظروں کے سامنے ہیں اور ان لمحوں میں اقبال ارشد لہک لہک کر غزل سنا رہے ہیں
تجھ سے کرب ذات کا اظہار کیسے ہو گیا ؟
تُو محبت کے لئے مسمار کیسے ہو گیا ؟
موم جیسے لوگ کہساروں میں کیسے ڈھل گئے ؟
جن کا لہجہ پھول تھا تلوار کیسے ہو گیا ؟
میں نے تو ہلکی سی دستک سے پکارا تھا اسے
شہر سارا نیند سے بیدار کیسے ہو گیا ؟
اور ان کا وہ مشہور زمانہ شعر
تُو اسے اپنی تمناؤں کا مرکز نہ بنا
چاند ہر جائی ہے ہر گھر میں اتر جاتا ہے
اور میری نگاہوں میں با باہوٹل ہے اور مظفر گڑھ اور وہاڑی کے مشاعرے ہیں جہاں اقبال ارشد ہمارے ساتھ ہوتے تھے ،قہقے لگاتے تھے ہمیں مصرعے دیتے تھے اوران مصرعوں پرگرہ لگانے کو کہتے تھے ۔باباہوٹل سے دس بجے شب اطہر ناسک اختر شمار اورطفیل ابن گل کے ہمراہ ہم اقبال ارشدکو گھنٹہ گھر یادولت گیٹ تک چھوڑنے کے لئے جاتے تھے یہ پیدل کاسفر صرف اس لئے ہوتاتھاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ان کی رفاقت حاصل کرسکیں ۔وہ بے تکان بولتے تھےاور کہانیاں‌سناتے تھے ۔پھر نوے کے عشرے میں ان کے اکلوتے جواں سال بیٹے عدنان کا انتقال ہوا اور اقبال ارشد کے قہقہے ہچکیوں میں تبدیل ہو گئے ۔


اقبال ارشدکے لئے یہ صدمہ جان لیواتھا۔وہ بیٹے کی موت کے بعد اتناروئے کہ اپنی آنکھوں کانوربھی کھو بیٹھے ۔پھراذیت کاطویل سفرہے۔ بینائی بالکل ختم ہوگئی توان کی مشاعروں اورتقریبات میں شرکت بھی کم ہوتی چلی گئی ۔اب انہیں تقریبات میں شرکت کے لئے کسی کی رفاقت کوئی سہارا درکار ہوتا تھا ۔ کوئی نوجوان اپنے موٹرسائیکل یاگاڑی پرانہیں تقریبات میں لے جاتاتھا۔اقبال ارشد ایک جذباتی انسان تھے وہ منہ پر بات کرنے اور لوگوں کو ناراض کرنے کے فن سے آشنا تھے ۔ان کی یادداشت بے پناہ تھی لیکن حسین سحر کی موت کے بعد یہ یادداشت بھی مجروح ہو گئی ۔ یہ چند بے ربط سطریں صرف اس لئے تحریرکررہاہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ ایک بہت بڑاشاعر اورایک خوبصورت انسان انتہائی کسمپرسی کے عالم میں شائد اپنا رخت سفر باندھ چکا ہے ۔حسین سحرکی موت کواقبال ارشدنے ذہنی طورپرتسلیم ہی نہیں کیاتھا ۔ان کے تعزیتی جلسے میں اقبال ارشدکی گفتگو ہم سب کورلارہی تھی اوروہ کہہ رہے تھے کہ سحرتم مجھ کو اکیلا چھوڑگئے ہو۔صحت ان کی پہلے ہی خراب تھی جومزیدبگڑتی چلی گئی ۔کوئی ایک برس پہلےہم شاکر ،نوازش اورتحسین غنی کے ہمراہ اقبال ارشدکوملنے گئے تھے اس روز ان کی حالت دیکھ کر اوران کی گفتگوسن کرمجھ میں ہمت نہ ہوئی کہ میں ان کو اس حالت میں دوبارہ دیکھ سکوں ۔اقبال ارشدکویادہی نہیں تھاکہ حسین سحر کوبچھڑے ایک سال بیت چکاہے ۔انہیں یادہی نہیں تھاکہ اب اطہرناسک ہمارے درمیا ن نہیں ہے ۔ وہ مسلسل مجھ سے ان کاحال پوچھ رہے تھے میں اورشاکر اپنے آنسوضبط کئے انہیں کہہ رہے تھے کہ وہ دونوں خیریت سے ہیں اوراقبال ارشد شکوہ کررہے تھے کہ حسین سحر اب بڑاآدمی ہوگیاہے اسے کہناکہ اب کسی روزمجھے مل ہی جائے اورپھر وہ پوچھ رہے تھے کہ اطہرناسک نے اورکتنی شادیاں کرلی ہیں ۔۔ اس واقعے کے کئی ماہ بعد جب ایک شاعرنے اقبال ارشدکی تصویر فیس بک پرلگاکربتایاکہ وہ اقبال ارشدکی عیادت کرکے آیاہے تومیں نے تحسین غنی کو فون کرکے کہاتھاتحسین اس شاعر کو یہ پیغام دے دوکہ اقبال ارشدکی یہ تصاویر فیس بک سے اتاردے ہم نے جس خوبصورت اقبال ارشد کو دیکھا ہے ہم انہیں ویسا ہی تصور کرتے ہیں‌اور ہم سے ایسی تصویریں نہیں دیکھی جاتیں ۔ حسین سحر نے کہا تھا کہ
میرے لئے تو سانس بھی لینا محال ہے
یہ کون زندگی کی دعا دے گیا مجھے
اقبال ارشد اس وقت اپنے ہم زاد کے اسی شعر کی عملی تصویر بن چکے ہیں ۔بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اپنے کسی پیارے کے لئے یہ کہنا کہ ان کی آسانی کے لئے دعا کیجئے

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقبال ارشد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز جسٹس طاہرہ صفدر کے نام
Next Article پی ٹی آئی۔ حکومت غالب۔ پارٹی غائب:مملکت اے مملکت /محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اقبال ارشد کو اہل ملتان نے آنسوؤں کے ساتھ رخصت کر دیا

ستمبر 4, 2018

اقبال ارشد اور ان کی شاعری ۔۔ قمر رضا شہزاد

ستمبر 4, 2018

دکھوں کا آخری موسم سے منتخب اشعار ۔۔ اقبال ارشد

ستمبر 4, 2018
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ستمبر 30, 2026
  • صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے ستمبر 30, 2026
  • لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ستمبر 30, 2026
  • ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام ستمبر 29, 2026
  • ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی ستمبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.