کولمبو : سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔علاوہ ازیں لاستھ ملنگا اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔لاستھ ملنگا 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جن میں انہوں نے بالترتیب 101، 338 اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ لاستھ ملنگا نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 3 مرتبہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 مرتبہ ہیٹ ٹرک کی۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ لاستھ ملنگا بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر بھی ہیں۔
( بشکریہ : جنگ نیوز )
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

