کولمبو : مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے پر سری لنکا کے دو انڈر 19 کرکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹرز باقی ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ہوٹل میں مقیم تھے۔
دونوں کرکٹرز کو 5 لاکھ سری لنکن روپے کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا ہے۔ کرکٹرز کو رواں ہفتے کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ہوٹل میں خاتون نے کرکٹرز پر الزام لگایا کہ اس کی باتھ روم میں موبائل فون سے ویڈیو بنائی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ویڈیوز کو کہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کرکٹرز کو دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سری لنکا کرکٹ نے تاحال کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا۔
( بشکریہ جیو نیوز )
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

