Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اطہر ناسک کی سلیکشن کی کہانی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )
ادب

اطہر ناسک کی سلیکشن کی کہانی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ایڈیٹرجولائی 14, 202358 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
شاکر تمہارے لیے دعائیں
ملتان ریلوے اسٹیشن سے جمعرات کو تمہیں ایک خط پوسٹ کیاجو میں نے لاہور سے لکھنا شروع کیاتھا۔ آج منگل ہے اور آج کل میں تمہارا خط آنے والا ہے۔ پہلی دعا تو یہ کہ خط لائٹ آف ہونے سے پہلے مکمل ہوجائے کہ یہاں سب سے بڑا المیہ اور سانحہ بجلی کا ہی ہے۔ جو سانحہ کربلا کے برابر تو نہیں کہہ سکتا لیکن سانحہ ضرور ہے۔ کربلا کی اصطلاح میں نے اس لیے استعمال کی کہ بجلی کے بغیر یہاں پانی کی بھی بہت قلت ہے۔ سو وہی ماحول بن جاتا ہے ۔آج شام ایک ہوٹل سے کھانا کھایا تو پانی بھی نصیب نہ ہوا۔ ہوٹل والے کاکہناتھا کہ گردونواح میں پانی موجودنہیں ہے۔ سو مجھے چار میل دور جا کر پانی پیناپڑا جب تک وہاں پہنچا پانی کی ضرورت بھی نہیں رہی تھی۔
ملتان میں اس مرتبہ تین روز قیام کیا ۔دلچسپ واقعات ہوئے ۔سب سے دلچسپ یہ کہ اطہر ناسک سے ملاقات ہوئی ۔اس کاکہنا ہے کہ اسے ایس ای کالج بہاولپور میں لیکچرر شپ مل رہی ہے۔ میں نے مبارکباد دی ۔معلوم ہوا ہے کہ کسی اور کو اس نے رحیم یارخان کالج ،عدیل کو صادق آباد کالج اورمحسن گردیزی کو ڈی جی خان کالج میں سلیکشن کا مژدہ سنایا۔ اسی طرح اس نے مجھے یہ بھی بتایا کہ لیکچرر شپ کے لیے جب انٹرویو میں بلایا گیا تو انٹرویو کے دوران میں نے تمہارے (یعنی میرے) شعر سنائے اور انٹرویو لینے والا بہت متاثر ہوا۔ غرض آج کل اس کے بہت سے قصے اور لطیفے گردش کررہے ہیں۔ یار یہ جیسا بھی ہے مجھے اس کے ساتھ آوارگی میں بہت لطف آتا ہے۔ جیب میں پیسے نہ بھی ہوں تو بھوکا نہیں رہنے دیتا۔ایک مرتبہ تو کسی سے سلام دعا لے کر چار سگریٹ بھی مانگ لایاتھا۔ اس کاکہنا ہے ” اخلاق اچھا ہونا چاہیے بندہ بھوکا نہیں مرتا“۔ جمعے کی شام نیشنل سنٹر میں اردو اکادمی کے زیراہتمام علی تنہا کے مجموعے کی تعارفی تقریب تھی۔میں اطہر ناسک کے ہمراہ پہنچا تو وہاں ایک لمبے بالوں والا نوجوان تھا۔ میں تو پہلی نظر میں پہچان نہ سکا لیکن قریب جا کر دیکھا تو وہ حضرت اظہر سلیم مجوکہ تھے ۔بہت ”جپھیاں پا “ کے ملے ۔اور
جب گلے سے لگ گئے سارے گلے جاتے رہے
اسے سات آٹھ ماہ بعد دیکھا۔ فون نمبر اور ایڈریس کاتبادلہ ہوا کہہ رہا تھا کہ لاہور آکر رابطہ کروں گا۔ وہیں قمر رضا بھی آگیا ۔اتفاق ہے میں جب بھی ملتان جاﺅں قمر سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ ہم نے کہا یارہماری تمہاری لڑائی آذر کی وجہ سے ہوئی تھی ۔وہ چلا گیا تو جھگڑا بھی ختم ۔
ڈاکٹر انور سدید بتارہے تھے کہ ان کا ادبی جائزہ بہت طویل ہے ۔شاید دوقسطوں سے بھی زیادہ ہوجائیں ورنہ حسن رضوی کانٹ چھانٹ کردے گا۔ آئندہ ماہ ”اردو زبان“ کا جائزہ نمبر آ رہا ہے جس میں یہ سارا جائزہ شائع ہوجائے گا۔اس مرتبہ امروز میں میری خوشبو والی غزل شائع ہوئی۔ اگلے جمعے کو پیشگوئیوں والا مضمون بھی آجائے گا۔ باتیں تو بہت ہیں لیکن اب لائٹ بند ہونے والی ہے۔ خط ادھورا رہ گیاتو کل تک پڑارہے گا۔ کل یاپرسوں دوبارہ ملتان جاﺅں گا ، گھرپیسے دینے ہیں ۔آج تنخواہ ملی ہے۔ یہاں فائدہ یہی ہے کہ ٹھیک سات تاریخ کو پیسے مل جاتے ہیں ۔بشری رحمان موجود ہوں یا نہ ہوں۔ بھائی طاہر اور مظاہر سمیت تمام احباب کوسلام ۔
تمہارا اپنا رضی
7جنوری 1986
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#year1986 سال1986 ڈاکٹر انور سدید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹرعباس برمانی کا کالم : مشرقی سیاسی ذہن اور کلٹ مائنڈ سیٹ
Next Article عہد ساز ناول نگار میلان کنڈیرا انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید کی نویں برسی 20 مارچ کو منائی جائے گی

مارچ 19, 2025

جب ڈاکٹر انور سدید نے میری کٹیا دیکھی : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

ستمبر 10, 2023

زندگی ایک سفر ہے اور سفر میں روزہ معاف ہے : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اگست 26, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.