لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کینسر کی تشخیص کے بعد ہمت دکھانے پر اپنی بہو کیٹ میڈلٹن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شاہ چارلس ہسپتال میں اکھٹے وقت گزارنے کے بعد گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پرنسس آف ویلز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔مزید کہا گیا کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ’اس مشکل وقت میں پورے خاندان کے لیے اپنی محبت اور شفقت کا اظہار کرتے رہیں گے۔‘
اس سے قبل جمعے کو جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں شہزادی کیٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے 14 جنوری کو ایک ایسے مرض کے لیے پیٹ کی بڑی سرجری کروائی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ کینسر نہیں ہے لیکن بعد میں ہونے والے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ وہ سرطان میں مبتلا ہیں۔
اپنے پیغام میں 42 سالہ شہزادی نے انکشاف کیا کہ یہ تشخیص ان کے لیے ایک شدید صدمہ ہے اور وہ اور شہزادہ ولیم اپنے خاندان کی خاطر نجی طور پر ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں احتیاطی کیموتھراپی کے کورس کا مشورہ دیا گیا تھا اور اب وہ علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
کیٹ مڈلٹن کے ویڈیو پیغام کے بعد بادشاہ چارلس نے کہا کہ وہ ’کیتھرین کی اس قدر بہادری سے اس معاملے پر بات کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران وہ اپنی پیاری بہو کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے جب انہوں نے ایک ساتھ ہسپتال میں وقت گزارا۔‘
شاہ چارلس بھی اس وقت کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔ برطانوی بادشاہ میں جنوری میں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی یہ وہی وقت تھا جب شہزادی کیٹ اپنے پیٹ کی سرجری کے لیے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔شاہ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کے ساتھ شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں ایک حالیہ تقریب میں شرکت کے لیے شاہی فرائض سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
تاہم وہ بطور بادشاہ اب بھی کام کر رہے ہیں جیسا کہ گذشتہ ہفتے کوریائی جنگ کے 70 سال منعقد ہونے پر انہوں نے محل میں استقبالیے سے پہلے جنگ میں شامل چار برطانوی سابق فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔
بدھ, ستمبر 30, 2026
تازہ خبریں:
- مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
- صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 3 پاکستانیوں سمیت پانچ افراد قتل کر دیئے
- لاہور میں آذر بائیجان کی سیاح کے ساتھ گینگ ریپ : میڈیکل رپورٹ میں تصدیق
- ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام
- ایمرجنسی کے نفاذ کی تیاریاں؟ حکومتی بیانات اور تجزیہ نگاروں نے نئی بحث چھیڑ دی
- ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
- حکومت کا ممکنہ اگلا فیصلہ کن قدم، "آرٹیکل 232” : نصرت جاوید کا کالم
- ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر غور
- وقت کی کسوٹی : مولوی تمیز اُلدین خان کی داستانِ حیات : محمد اسلام تبسم کا کتاب کالم ( 2)

