کولمبو : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران مسلم ممبران پارلیمان سے طے شدہ ملاقات کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم منگل سے دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں۔ سری لنکا نے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کو منسوخ کیا تھا اور اب سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ان کی دیگر مصروفیات کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مسلمان اراکین پارلیمان کی ملاقات کی منسوخی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن مسلم کانگریس کے رہنما راؤف حکیم نے کہا ہے کہ ’تمام مسلمان اراکین پارلیمان‘ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور اب منسوخی سے متعلق ’مضحکہ خیز اور بزدلانہ تحویلیں پیش کی جا رہی ہیں‘۔کابینہ کے ترجمان وزیر کہلیا رامبوک ویلا نے کہا کہ ’ان کے دورے کی تفصیلات دونوں ممالک کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ طے کرتے ہیں اور آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کرنے والے تھے جو وہ اب سکیورٹی ایجنسیوں کی تجویز کے بعد نہیں کر رہے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا ’ان کے دورے کی تفصیلات طے کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے خاص کر کہ پاکستان کی ریاست کے سربراہ کی۔‘پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مسلمان اراکین پارلیمان کی ملاقات کی منسوخی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن مسلم کانگریس کے رہنما راؤف حکیم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام مسلمان اراکین پارلیمان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمان سے خطاب کیوں منسوخ ہوا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سری لنکا کے دورے سے قبل سری لنکا کے مقامی میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا سری لنکا کی پارلیمان سے خطاب کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔نہ تو سری لنکا اور نہ ہی پاکستان کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے خطاب کے پروگرام میں تبدیلی کی کوئی وجہ بیان کی ہے۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کے دورے سے متعلق جو پلان جاری کیا اس میں ایسے کسی خطاب کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان نے اب تک سری لنکا میں اس حوالے سے چلنے والی خبروں پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ کیا ہے۔بی بی سی کو بھی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزارت خارجہ سے فی الحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

