Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک اور یو ٹرن : عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی
اہم خبریں

ایک اور یو ٹرن : عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی

ایڈیٹرستمبر 12, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bajwa and imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سال 2010 اور موجودہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں پانی کھڑا ہونے سے چاول کی فصل کاشت نہیں ہوپائے گی، سیلاب کا طویل مدتی حل ڈیمز ہیں، 50 سال میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔
ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی نکاسی نہ ہونا ہے، کراچی میں نالوں پر گھر بن جاتے ہیں، جب تک باقاعدہ نکاسی آب کا نظام نہیں بنتا مسئلہ رہے گا۔
معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ دوسرا امتحان آرہا ہے ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام سائن کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمت تین گنا بڑھادی، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی روپے کی قدر نیچے جارہی ہے ، مجھے خوف ہے جس طرف یہ جارہے ہیں اس حکومت کے پاس کوئی حل نہیں، ایک طرف سیلاب اور اگر دیوالیہ بھی ہوگئے تو یہ بڑی تباہی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آسکتا ہے، جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا ، گروتھ ریٹ 6 فیصد تھی، چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار تھی، گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت تھی، ہمارے دور میں تیل 103 ڈالر سے 115 پر گیا تھا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے کہا تھاسیاسی عدم استحکام آیا تو معیشت کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی جن کے پاس طاقت ہے ان کو خبردار کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھانے کیلئے شوکت ترین کو بھی بھیجا، ان کے پاس سوائے اپنے کرپشن کیسز معاف کرانے کے کوئی پلان نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کریڈٹ ایجنسیوں نےان کوڈاؤن گریڈ کردیا، ان سے معیشت سنبھالی نہیں گئی، اسٹاک مارکیٹ نیچے آیا ، آئی ایم ایف نے ان پر دباؤ ڈالا تو انھوں نے قیمتیں بڑھا دیں، پاکستان کو 30 ارب ڈالر بیرونی قرض چاہیے، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، ایشین ڈیولپمنٹ فنڈ کے پیسے بھی مل جائیں تو مشکل سے سات 8 ارب ڈالر ہوں گے، سات یا 8 ارب ڈالر مل بھی جائیں تو باقی پیسے کہاں سے آئیں گے؟
عمران خان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے اچھی بھلی حکومت گراکر ان کو لے کر آئے ان کو خود سے آج سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ پاکستان کا سوچ رہے تھے؟ یا تو یہ لوگ بہت بڑے ذہین ہوتے ان کا ٹریک ریکارڈ ہوتا کہ ملک کو بہتر کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 32سال ان دونوں خاندانوں نے پاکستان پر حکومت کی، جن لوگوں نے ملک کے ادارے تباہ کیا ، کرپشن کی ،کیا آج ان کے پاس کوئی حل ہوگا؟ کیا وہ لوگ ذمہ دار نہیں جنھوں نے سازش کی اور ملک کو آج کہاں پہنچا دیا، آج جو مہنگائی آئی ہے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی ، پاکستان کے پاس کوئی ایزی آپشن نہیں جو بھی آئے گا اس کیلئے مسائل کا پہاڑ ہوگا۔
سیاسی استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک کو سدھاریں گے تو پہلا طریقہ کار سیاسی استحکام ہوگا، اگر سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام نہیں آنا، آج تمام پاکستانیوں کو پریشان ہونا چاہیے، پاکستان جس طرف جارہا ہے ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ کبھی کسی الیکشن کمیشن کواتنا جانبدار نہیں دیکھا، شہباز شریف نے الیکشن کمشنر کیلئے اپنے نام دیے اور ہم نے اپنے دیے جس پر ڈیڈلاک ہوگیا، ہمیں ان کے نام منظور نہیں تھے اور انہیں ہمارے، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کیلئے پورا زور لگایا، اس الیکشن کمیشن نےووٹنگ مشین پراجیکٹ سبوتاژ کیا۔
آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دنیا میں وہ قوم اوپر جاتی ہے جس میں میرٹ ہو، میں نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے میرٹ پر ہونا چاہیے، میں نےکہا نہ آصف زرداری اور نہ نوازشریف اس میرٹ کیلئے کوالیفائیڈ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری تیس سال سے پیسے چوری کررہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں اپنا پیسہ بچانا ہے، یہ میری حکومت گراکر اوپر بیٹھے ہیں یہ پاکستان کیلئے نہیں تھا، ہماری 155 اور ن لیگ کی 85 نشستیں ہیں ان کی کوالیفیکیشن کیسے ہے؟ فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تو پھر اپناآرمی چیف اپائنٹ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ملک کی بہتری کے لیے جبکہ وکلا نے بتایا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے۔اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ایکسٹینشن دے دی جائے ؟ جب تک الیکشن نہیں ہوتے؟ تو اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی اس پر تفصیل میں نہیں سوچا۔ان کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے۔انہوں نے تجویز دی کہ نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔ان کا کہنا تھاکہ میں الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، میں امریکا مخالف نہیں ہوں۔توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں کچھ کہنے کی اجازت ملتی تو شاید معافی مانگ لیتا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتوہین عدالت کیس : سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کی غیر مشروط معافی
Next Article امر جلیل کاکالم:امر جلیل کاکالم:دھول چٹانے کا فلسفہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 21, 2026

حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس

اگست 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.