لاہور : معروف اداکار پاکستانی ٹیلی ویژن کے پہلے اناونسر اور مقبول عام ٹی وی شو نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز کی چوتھی برسی 17جون کو منائی جائے گی۔
طارق عزیز 28اپریل 1936ءکو جالندھر (بھارت) میں پیدا ہوئے اس کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا ۔ 1974ءمیں انہوں نے نیلام گھر کے نام سے کوئیز پروگرام کا آغاز کیا جو بعد ازاں طارق عزیز شو کے نام سے چلتا رہا ۔طارق عزیز 1997سے 1999 ءتک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہے ،ان کا پنجابی مجموعہ ،،ہمزاد دا دکھ ،،کے نام سے شائع ہوا 1992ءمیں انہیں تمغئہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ بھی انہیں بہت سارے اعزازات ملے17جون 2020ءکو وہ 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

