Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : ہمارے نصیب کے داغی آم
لکھاری

ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : ہمارے نصیب کے داغی آم

ایڈیٹرجون 21, 202529 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mangoes
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

؂؂اس وقت ملتان آندھیوں کی زد میں ہے مگر کوئل کی کوک آموں کے باغوں میں عجب بلاوا ہے تو الوداع کہنے کا وہ اندازبھی جس سے آموں کے باغ بان صدیوں سے مانوس ہیں۔یہی بلاوا ملتان میں افغانستان سے وہ ٹرالر لے آیا جن سے سڑکوں کی بار بار تعمیر کے ٹھیکوں سے چاندی کمائی گئی ۔تب پشتو بولنے والے آتے تھے وہ باغبانوں سے زیادہ بےخروں سے بات کرتے تھے اور سارے آم ٹرالروں میں بند ہو کے افغانستان ، ترکمانستان اور وسط ایشیا تک چلے جاتے پاکستان کو زر مبادلہ ملتا اور ہمیں وہ آم ملتے جو ٹپکا ہوتے یا ہمارے نصیب کی طرح داغی ہوتے ۔ غالب نے ملتانی لنگی کی بات تو کی مگر ملتان کے آم ان تک نہیں پہنچے وگرنہ رام پوری پٹھانوں کو پتہ ہوتا جو ابتدا میں آم کے پودے ملتان میں لائے تھے وہی مرزا غالب کو آم دلی میں پہنچاتے جو پھوڑوں پھنسیوں کی پروا کئے بغیر کہتے تھے کہ آم میٹھے ہوں اور بہت سے ہوں پھر جاپانی ملتان کی مدد کو آئے انہوں نے ایک ایک آم کو گرم پانی سے صاف کرنے کے تین پلانٹ لگا کے دئیے جس کے بعد ملتان کے آم برآمد کرنے والوں کے لئے سونا بن گئے اسی کے بعد ہمارے ملتان کے بڑے باغبانوں کو ایف بی آر کے ساتھ ساتھ قرض مانگنے والوں سے بھی خوف آنے لگا ۔ آپ نے دنیا میں بہت سے خوش اخلاق دیکھے ہوں گے مگر جس نے قرض مانگنا ہو اس سے میٹھا شاید آم بھی نہیں ہوتا ۔اس پر مجھے طالب علمی کا زمانہ یاد آتا ہے تب ملتان میں اردو ٹائپ رائٹر بھی نہیں ہوتا تھا اور ہمیں لاہور میں بیٹھ کر پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تصنیف و تالیف کے ایک ‘ جادوگر ‘ سے اپنے تھیسس ٹائپ کرانے ہوتے اور وہ ہمیں اور زیادہ ترساتے اور تڑپاتے جاتے یہ کہہ کہہ کے اگر کچھ پہلے آجاتے تو آپ کے ایم اے کے دو ممتحنوں نے اپنے پرچے مجھے ہی چیک کرنے کو دیئے تھے ۔ لاہور کے ایک سعادت مند نے نشانی بتائی تو میں نے ان کی کشتی پار لگائی دیکھ لینا وہ یونیورسٹی میں اول آئیں گے ۔
ہم لوگ دل بہلانے کو پنجاب یونیورسٹی کے اورینٹل سیکشن میں چلے جاتے ہم ملتانیوں کو اپنے ایک استاد کی سفارش پر پنجاب یونیورسٹی نے کارڈکی بجائے ریڈرز ٹکٹ دیا جہاں ایک بہت خوش شکل اور میٹھے اہل کار تھے دو ایک مرتبہ انہوں نے قرض مانگنے کی تمہید باندھی تو ہم نے انہیں بتایا کہ ادھر تو آپ کو غالب کے شعر سنا سکتے ہیں جس نے ہوس زر سے منع کیا تھا
غارت گر ناموس نہ گر ہوس زر
کیوں شاہد گل باغ سے بازار میں آوے
پھر وہ مایوس ہوئے تو زیادہ تر نرم دل لڑکیوں کی جانب متوجہ ہو گئے ۔ان کا تکیہ کلام تھا کچھ ‘باہمی دلچسپی ‘ کی باتیں کرنی ہیں ۔ایک وقت تھا کہ پاکستان سے کوئی حکمران بتاتا نہیں تھا کہ وہ باہمی دلچسپی کے کس موضوع پر بات چیت کرنے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، قطر یا کویت جارہے ہیں مگر سب کو پتہ تھا کہ مقروض کی باوسائل سے باہمی دلچسپی کا موضوع کیا ہو سکتا ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آم ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسرائیل کا صبح سویرے قم اور اصفحان کے رہائشی علاقوں پر حملہ : بڑے پیمانے پر ہلاکتیں
Next Article حکومت پاکستان نے ٹرمپ کی نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزدگی کی سفارش کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.