ہرسال کی طرح سال 2020 میں بھی نامور شخصیات اس جہان سے رخصت ہوگئیں ان میں کئی ایسے عہد سازکھلاڑی، سیاست دان اور فنکار بھی شامل تھے جنہوں نے تاریخ پر انمٹ نقوش مرتب کیے۔گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بھی بہت سی اموات واقع ہوئیں اور رخصت ہونے والے علمائے کرام، سیاست دانوں، ماہرین قانون، گلوکاروں، اداکاروں ،کھلاڑیوں،شاعروں اورادیبوں میں سے بہت سی شخصیات بھی اسی وباکا شکارہوئیں۔
گزشتہ برس جنوری کے دوران نامور ماہر قانون اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم،ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف،نامور سرائیکی دانشورڈاکٹر طاہر تونسوی، معروف افسانہ نگار، ناول نگار نوراحمد غازی اور چولستان کے لوک فنکار آوڈ بھگت ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔فروری کے مہینے میں نامور ناول نگار نثار عزیز بٹ،وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان، گردیزی خاندان کے سربراہ سید راجو شاہ گردیزی ،کرکٹر وقارحسن اورمعروف شاعر و دانشور علی یاسر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ مارچ کے مہینے میں نامور صحافی میرجاوید الرحمن، معروف کامیڈین امان اللہ اور نامور محقق اور ماہرملتانیات فاروق انصاری کی جدائی کاصدمہ جھیلناپڑا۔اپریل کامہینہ ماضی کے ولن اسد بخاری اور سینئر اخبارفروش رمضان ثانی کی رخصتی کا مہینہ تھا۔مئی میں عہد سازاداکار اور کامیڈین اطہر شاہ خان جیدی انتقال کرگئے۔جون معروف اداکارہ صبیحہ خانم، نامور ٹی وی کیمپئر طارق عزیز، جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منورحسن ،نامور عالم دین سید طالب جوہری، جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی نعیم ،نامور افسانہ نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی، نامور سرائیکی دانشور اور محقق پروفیسر شوکت مغل، سابق مسلم لیگی رہنماطاہر رشیداور معروف شاعر سرور جاویدکے انتقال کی خبرلایا۔جولائی کے مہینے میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، پیپلزپارٹی کے رہنماآیت اللہ درانی، معروف مزاحیہ شاعر پروفیسر عنایت علی خان، نامور کالم نگار و شاعر ناصر زیدی، معروف شاعرہ و دانشور ماہ طلعت زاہدی، ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاولپور رانا اعجازمحمود،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی قیوم خوگانی اور معروف ترقی پسند دانشور رشید مصباح انتقال کرگئے۔ اگست میں معروف سیاسی رہنمامیر حاصل بزنجو اور نامور لوک گلوکار شفا اللہ روکھڑی کے انتقال کی خبرآئی۔ ستمبر معروف عالم دین ضمیر اختر نقوی اور مزاحیہ اداکارمرزا شاہی کی وفات کامہینہ تھا۔اکتوبر میں پیپلزپارٹی کے سینئررہنما راشد حسین ربانی،نامور طبلہ نواز استاد بلے خان، نوجوان کھلاڑی ماہم آفتاب اور نامور نعت گو شاعر خورشید بیگ میلسوی نے داعی اجل کو لبیک کہا۔
نومبرمیں سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان،سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، سینئر سیاستدان انور عزیز چوہدری، نامور عالم دین خادم حسین رضوی، سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار، نامور دانشور ڈاکٹر غلام علی الانا، سابق اولمپیئن رشید الحسن جونیئر، سینئر صحافی سعود ساحر،نامور فلمساز اقبال کاشمیری، چیف جسٹس پشاور ہائی کو رٹ وقاراحمد سیٹھ، پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حیدرعباس گردیزی، سابق صوبائی وزیر مولوی سلطان عالم کے انتقال کی خبرآئی۔ سال کا آخری مہینہ دسمبر بھی جاتے جاتے سابق وزرائے اعظم میر ظفراللہ خان جمالی، شیر باز خان مزاری، نامور اداکارہ فردوس، سابق جج ارشد ملک، سابق صوبائی وزیرناظم حسین شاہ،سینئر صحافی و کالم نگار عبدالقادر حسن،سابق کرکٹر شاہد محمود، نامور عالم دین مفتی زرولی خان، سینئر صحافی طارق محمود اور نامور ماہر آثاریات زبیر شفیع غوری کا صدمہ دے گیا۔
( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز )
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

