Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاوید کا کالم : حکومت کا تحریک انصاف کو سبق سکھانے کا ارادہ
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : حکومت کا تحریک انصاف کو سبق سکھانے کا ارادہ

ایڈیٹرستمبر 11, 202418 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’صحافت‘‘ کے حوالے سے اگرخود کو ان دنوں کا ’’بطل حریت‘‘ ثابت کرنا ہے تو سینہ ٹھوک کر یوٹیوب پر بیٹھ جا ئیں اور گریبان پھاڑنے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ’’پہلی بار‘‘ پولیس نے ’’منتخب نمائندوں‘‘ کو گرفتار کرنے کے لئے پارلیمان کا گھیرائوکیا۔ جن معزز اراکین پارلیمان کی گرفتاری مقصود تھی انہوں نے اپنا ’’آئینی حق‘‘ استعمال کرتے ہوئے گزرے اتوار کے دن اسلام آباد کے نواحی سنگ جانی کے ایک میدان میں جہاں ’’مویشی منڈی‘‘ لگائی جاتی ہے ایک جلسے میں شرکت کی تھی۔ مذکورہ جلسے کی اجازت وفاقی حکومت نے بہت کاوشوں کے بعد فراہم کی۔ بالآخر ’’مجبور‘‘ اس وجہ سے ہوئی کیونکہ مذہبی انتہا پسندوں کے چند گروہ اگست 2024ء کے آخری دس دنوں میں ہر صورت اسلام آباد کے ’’ریڈ زون‘‘ میں درآنے کا ارادہ باندھے ہوئے تھے۔ ایک حساس ترین اور نہایت جذباتی معاملے کی بابت نظر بظاہر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے نے انہیں مشتعل بنادیا تھا۔ مذہب کی بنیاد پر ابھرے جذبات سے خوفزدہ حکومت کو مزید فکر اس وجہ سے بھی لاحق ہوگئی کہ تحریک انصاف بھی اسلام آباد میں 22اگست کے دن ایک جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔ مقامی انتظامیہ کے لئے جذبات سے مغلوب ہوئے ایک نہیں بلکہ دوگروہوں سے نبردآزما ہونا ممکن نہیں تھا۔ راتوں رات ٹلیاں کھڑکیں۔ ’’آزادی صحافت‘‘ کی موجودہ بہار میں پیشہ ور صحافی ہی نہیں بلکہ موبائل فون کا مالک تقریباََ ہر شہری خود کو رپورٹر تصور کرتا ہے۔ ہم ابھی تک روایتی یا سوشل میڈیا کی بدولت لیکن یہ جان ہی نہیں پائے ہیں کہ بالآخر ہماری ریاست وحکومت کے کس شخص نے یہ فیصلہ کیا کہ عمران خان کی ’’منت سماجت‘‘ کرتے ہوئے انہیں22اگست کا جلسہ موخر کرنے کو مائل کیا جائے۔
مجھ جیسے قلم گھسیٹ اپنی بے خبری کا اعتراف کرنے کی جرات سے قطعاََ محروم ہیں۔ فقط یہ جان کر ’’تجزیہ نگاری‘‘ میں مصروف ہوجاتے ہیں کہ 22اگست کے جلسے کے انعقاد سے چند ہی گھنٹے قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی کا پھاٹک کھل گیا۔ تحریک انصاف کے ایک اہم رہ نما جو عمران حکومت کی برطرفی کے چند ہفتے بعد حکومتی عتاب کی زد میں آکر ملک میں ’’حقیقی آزادی‘‘ کے طلب گاروں کے لئے مشعلِ راہ بنے تھے اپنے قائد سے ملاقات کے لئے جیل میں داخل ہوئے۔ عمومی حالات میں وطن عزیز کی جیلوں میں مقید عام قیدیوں کے ملاقاتی ان سے دن کے دس بجے سے قبل ملاقات نہیں کرسکتے۔ قیدی نمبر804مگر ’’عام قیدی‘‘ نہیں۔ کرشمہ ساز ہیں۔ان کے مداحین عقیدت میں ان کے لئے ’’نک دا کوکا‘‘ جیسے نغمے تشکیل دیتے ہیں۔ بہرحال ان سے ملاقات کے لئے صبح کے سات بجے جیل کا پھاٹک کھل گیا۔ سواتی صاحب کو ان کے رہ نما نے جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔ جیل سے نکل کر سواتی صاحب نے ان کا پیغام لوگوں تک پہنچادیا تو مقامی انتظامیہ نے فی الفور تحریک انصا ف کو ستمبر 8کی شب سنگ جانی میں جلسے کی اجازت فراہم کردی۔ اس کے انعقاد کے لئے اگرچہ تحریک انصاف کو ایک معاہدے پر دستخط کرنا پڑے۔ اس معاہدے میں ’’ہدایت نامہ خاوند‘‘ کی طرح مذکورہ جلسے کے منتظمین کے لئے 41شرائط پر عمل پیرائی کو یقینی بنانا تھا۔ ذات کارپورٹر ہوتے ہوئے میں نے ان شرائط کو تین سے زیادہ مرتبہ نہایت توجہ سے پڑھا۔ ملکی سیاست وثقافت کا دیرینہ شاہد ہوتے ہوئے مجھے ان پر عمل پیرائی ناممکن دکھائی دی۔ ہم مگر مفروضوں پر ایمان رکھنے والی سادہ لوح قوم ہیں۔ معاہدوں پر عملدرآمد کی ویسے بھی ہمیں عادت نہیں۔’’دائو‘‘ اور ’’جگاڑ‘‘ لگانا ہمارے ہاں قابل رشک ہنر شمار ہوتا ہے اور عوامی اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے تحریک انصاف ’’جگاڑ‘‘ لگانے کے ضمن میں اپنا کمال 2011ء سے ایک مرتبہ نہیں بلکہ سینکڑوں بار ثابت کرچکی ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ اور اس کے ’’صاحبان‘‘ کو البتہ کامل یقین رہا کہ ستمبر 8کے روز تحریک انصاف جی حضوری کا چلن اختیار کرے گی۔
7 ستمبر کی شام مگر انتظامیہ ’’ہوش‘‘ میں لوٹتی نظر آئی۔ شاید خفیہ اداروں کی بھیجی رپورٹوں کی بنیاد پر اس نے طے کرلیا کہ سنگ جانی میں اجتماع کے بعد تحریک انصاف کے رہ نما وہاں موجود کارکنوں کو اسلام آباد پر دھاوا بولنے کو اْکسائیں گے۔ رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد ’’اچانک‘‘ اسلام آباد میں داخلے کے تقریباََ 29مقامات پر کنٹینر لگادئیے گئے۔ 8 ستمبر کی صبح ہوئی تو اتوار کی صبح عموماََ پائے کھانے کا عادی یہ قلم گھسیٹ اسلام آباد کے F-8سیکٹر سے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی پسندیدہ دوکانوں کی جانب رواں ہوا تو محسوس ہوا کہ جس شہر میں 1975ء سے مقیم ہوں وہ کسی ممکنہ ’’یلغار‘‘ سے گھبرایا ہوا ہے۔ راستوں کی بندش نے شہر کو دہشت سے سمٹا ہوا دکھایا۔ اتوار کے ناشتے کی لذت محسوس ہی نہ کرپایا۔ اکتاکر اپنے کمرے میں محصور ہوگیا۔ ملکی سیاست کا دیرینہ شاہدہوتے ہوئے مگر یہ طے کرلیا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کے راستے بند کرتے ہوئے انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو ’’کامیاب‘‘ کروادیا ہے۔
شام میں جلسہ ہوا تو اس کے آغاز سے قبل سرکاری ترجمان وہاں موجود افراد کی تعداد کو کیمروں کے مختلف زاویوں سے دکھاکر طنز کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ حقیقت یاد نہ رکھی کہ پانچ کروڑ کی آبادی کو چھونے کے قریب پہنچا ہمارا ایک صوبہ خیبرپختونخواہ ہے۔ اس کے پشاور،مردان،نوشہرہ، چارسدہ حتیٰ کہ سوات ایسے شہر بھی اب بنیادی طورپر نواز شریف کے دور ہی میں بنائی سڑکوں کے سبب اسلام آباد سے فقط دو یا تین گھنٹے کے فاصلے پر ہیں۔ راستوں سے رکاوٹیں ہٹاتی کرینوں کے ہمراہ خیبرپختونخواہ کا منتخب وزیر اعلیٰ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایک قافلے کی قیادت کرتا ہوا اسلام آباد پہنچنا چاہے تو اسے روکنا وفاقی اور پنجاب پولیس اور مقامی انتظامیہ کے بس میں نہیں۔
نواز شریف کی تیسری حکومت کے دوران بھی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ موصوف ان دنوں کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ایچی سن کالج لاہور میں طالب علمی کے دوران قریب ترین دوست ہوا کرتے تھے۔ چودھری نثار نے مگر پرویز خٹک کی قیادت میں آئے قافلے کو آنسو گیس کی بھرمار سے روکنے کی کوشش کی۔ بالآخر ناکام رہے۔
اس دور کے واقعات یاد کریں تو پنجاب اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو علی امین گنڈاپور کا شکرگزار ہونا چاہیے تھا کہ انہوں نے سنگ جانی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ’’باغیانہ‘‘ لب ولہجہ اور الفاظ تو استعمال کئے مگر اسلام آبادپر دھاوا بولنے سے گریز کیا۔ وفاقی حکومت مگر اب خفاہوچکی ہے۔ تحریک انصاف کوسبق سکھانے کا ارادہ باندھ لیا ہے۔ یہ کالم ختم ہونے تک علی امین گنڈاپور بھی رات سے ’’مسنگ‘‘ بتائے جارہے تھے۔ اب مگر ’’بازیاب‘‘ ہوچکے ہیں۔مجھ سے توقع باندھی جارہی ہے کہ میں ایک ’’منتخب‘‘ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہوئے سلوک کی ڈٹ کر مذمت کروں۔ یہ کرنے کی جرات سے محروم ہوں تو’’آزاد صحافی‘‘ ہونے کا دعویٰ نہ کروں۔ وطن عزیز میں لیکن ’’آزاد صحافی‘‘ کثیر تعداد میں ہمیشہ موجود رہے ہیں۔ 1950ء سے اب تک کسی ایک’’منتخب‘‘ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کی تذلیل وہ روک نہ پائے۔ ایک وزیر اعظم -ذوالفقار علی بھٹو- کی حکومت الٹاکر بعدازاں اسے پھانسی پر بھی لٹکادیا گیا تھا۔ ’’آزاد صحافی‘‘ اسے بھی روک نہیں پائے تھے۔ میں کس کھیت کی مولی ہوں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نصرت جاوید کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے
Next Article ملتان سمیت کئی شہروں میں شدید زلزلہ : مرکز ڈیرہ غازی خان تھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

شُرلی، پٹاخہ اور بم ۔۔ بلوُ راکٹ کی کہانی : سہیل ورائچ کا کالم

اگست 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.