لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں بعد ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں وہ کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی کوششوں کی قیادت کریں گے۔دی انڈپینڈنٹ کے مطابق کووڈ۔19 بیماری کا شکار ہونے والے بورس جانسن نے صحت یابی کے بعد ایک ایسے وقت پر دوبارہ حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب برطانیہ میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ کی استعدادِ کار بڑھانے اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں۔
سینیئر ٹوریز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے تناظر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اقدامات کا آغاز کرے۔
ادھر بی بی سی کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد عوام سے اپنے پہلے پیغام میں برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے برطانیہ کورونا وائرس کے حوالے سے ’زیادہ سے زیادہ خطرے‘ کے مقام پر ہے۔جانسن کا کہنا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن پابندیوں کو ختم کرکے ’برطانوی عوام کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا ’میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل وقت ہے۔ میں چاہتا ہوں معیشت جلد سے جلد بحال ہو۔‘’لیکن میں برطانوی عوام کی قربانی کو ضائع کرنے سے انکار کرتا ہوں۔۔ میں نہیں چاہتا برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ عروج پر پہنچے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ابھی اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کرسکتی ہے کہ لاک ڈاؤن پالیسی میں کتنی جلدی اور کس طرح کی تبدیلیاں لاگو ہوں گی۔ حکومت آنے والے دنوں میں ہی اس بارے میں کچھ مزید بتا سکے گی۔‘بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے زیادہ سے زیادہ شفافیت کے ساتھ لیے جائیں گے۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

