Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»"جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
ادب

"جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم

ایڈیٹرجولائی 26, 202631 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
british flag and london clock
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی کا شمار مانسہرہ کی صف اول کی علمی، ادبی اور معتبر سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ایک معروف فلاحی ادارے "سائبان فاؤنڈیشن” کے ڈائریکٹر ہیں اور اس پلیٹ فارم سے علاقے کی سماجی ترقی، دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ سماجی شعبے میں ان کی یہ خدمات ان کی بے لوث شخصیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔
وہ فکری، سماجی شعور اور جمالیاتی حس کے مالک ہیں جو ان کے لفظوں میں نکھر کر سامنے آتی ہے۔ ان کا تازہ ترین سفرنامہ "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” محض ایک مادی سیاحت یا جغرافیائی فاصلوں کی پیمائش کا نام نہیں بلکہ یہ ایک صاحب دل مسافر کے اندر اور باہر کا وہ ہم آہنگ سفر ہے جو اپنے اندر گہرے باطنی اور تہذیبی زاویے سمیٹے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی کا قلم جب متحرک ہوتا ہے تو مناظر صرف آنکھ کی حد تک محدود نہیں رہتے بلکہ وہ احساسات اور فکری بیداری کی نئی دنیائیں پیدا کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں وہ بالغ حیرت اور متین جستجو ہے جو قاری کو بھی اپنے ساتھ سوچنے، محسوس کرنے اور کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کی دعوت دیتی ہے۔ یہ سفرنامہ ایک ایسے ہی پاکیزہ اور مقدس لمحے سے شروع ہوتا ہے جب مانسہرہ کی فضاؤں پر بادل جھکے ہوتے ہیں اور ہوا کی نمی مسافر کے قدموں کو آگے بڑھنے کا غیبی اذن دے رہی ہوتی ہے۔ ان کا پہلا قدم زمین پر پڑتا ہے مگر اس کا باطنی ارتعاش قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
فنی اور اسلوبیاتی لحاظ سے یہ سفرنامہ اردو ادب میں ایک منفرد اور وقیع اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔ کتاب کا کینوس بہت وسیع ہے جو برطانیہ کے مختلف حصوں، بالخصوص انگلستان، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے دلفریب جغرافیے کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ مصنف نے کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کر کے قاری کے لیے فکری ابواب کھولے ہیں۔
پہلے حصے میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن مانسہرہ سے شروع ہونے والے سفر، اسلام آباد ایئرپورٹ کے ہیجان خیز ماحول، اور لندن کی پروقار گلیوں کے ساتھ ساتھ سکاٹ لینڈ کے طلسماتی NC500 روٹ کے مشاہدات کو موضوع بنایا گیا ہے۔
دوسرے حصے میں ویلز کی فطری اور قدیم دیہی ثقافت کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
جب کہ تیسرے حصے میں لندن کی گلیوں، عجائب گھروں، آکسفورڈ اور کیمبرج جیسی قدیم علمی بستیوں اور انگلستان کے صدیوں پرانے دیہات کی فضا کو نثری قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ فنی اعتبار سے مصنف کا اسلوب رواں، تخلیقی اور شعری چاشنی سے بھرپور ہے۔ وہ منظر نگاری میں اس قدر مہارت رکھتے ہیں کہ قاری خود کو ونڈر میر جھیل کے پرسکون پانیوں پر تیرتا ہوا محسوس کرتا ہے یا پھر رائڈل غار کی چٹانوں سے ٹپکتے پانی کی آواز اس کے کانوں میں سرگوشی کرنے لگتی ہے۔ وہ محض منظر کی تصویر کشی نہیں کرتے بلکہ اس کے پیچھے پوشیدہ معنی، بے آواز صدائیں اور تاریخی نوادرات کو اس خوبصورتی سے ابھارتے ہیں کہ سفر نامہ ایک گہرا تہذیبی مطالعہ بن جاتا ہے۔
تخلیقی ساخت کے لحاظ سے یہ تحریر موازنے اور فکری جبلت کے بہترین تال میل سے عبارت ہے۔ مصنف جب برطانیہ کی منظم شاہراہوں، پرسکون پارکوں، اور قانون کے احترام میں جینے والے شہریوں کو دیکھتے ہیں تو ان کا حساس دل تڑپ اٹھتا ہے اور وہ اپنے وطن کے منتشر خوابوں کو سمیٹنے کی تڑپ میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ وہ مغرب کی مادی ترقی، تعلیمی نظام اور طرز رہائش کا اپنے مشرقی کلچر، خاندانی جڑت اور دیہی سادگی سے گہرا فکری موازنہ کرتے ہیں۔ وہ جہاں کیمبرج اور گلاسگو یونیورسٹی کے علمی وقار اور آزادانہ تحقیقی ماحول کو سراہتے ہیں وہیں سلیقے سے سجے برطانوی گھروں اور پاکستانی گھروں کے وسیع صحنوں اور مہمان نوازی کے جذبوں کے مابین ایک خوبصورت پل بناتے ہیں۔ سفرنامے کا فنی کمال یہ ہے کہ یہ قاری کو جزئیات نگاری سے بور نہیں ہونے دیتا۔ اس میں شامل کردار جیسے جرمن سیاح جورگ اور لوئس، دیرینہ دوست ڈاکٹر ندیم جدون، یا پالتو بلا مائیلو تحریر کو ایک سچی انسانی حرارت عطا کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر، "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” اپنے بے ساختہ رچاؤ اور تخلیقی نثر کے امتزاج سے اردو ادب کے سفرناموں کی صف میں ایک بلند اور ممتاز مقام پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کتاب وقت کی گرد میں گم ہو جانے والی نہیں بلکہ اپنے ادبی وقار کی بدولت آنے والے وقتوں میں بھی ایک معتبر حوالے کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی کی یہ کاوش بلاشبہ ایک ایسا ادبی شاہکار ثابت ہو گی جو قارئین کے ذوق مطالعہ کی تسکین کے ساتھ ساتھ مستقبل کے مسافروں اور قلم کاروں کے لیے بھی تخلیقی رہنمائی کا ایک مستقل سرچشمہ بنی رہے گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برطانیہ سفر نامہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
Next Article یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

مستنصر حسین تارڑ ، اظہر لودھی اور ہماری سفر نامہ لکھنے کی تمنا : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2025

پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز مانچسٹر روانہ

اکتوبر 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ اگست 14, 2026
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے اگست 13, 2026
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم اگست 13, 2026
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ اگست 13, 2026
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.