Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • راولا کوٹ میں سرکاری اہلکار سمیت 18 افراد لقمہ اجل بن گئے : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور میں مکمل ہڑتال
  • بی اے جمال : ملتان کی ثقافتی دنیا کا شہزادہ جو اپنی ذات میں انجمن بھی تھا ، ادارہ بھی : محمود احمد چوہدری کی یاد نگاری
  • پاکستان کشمیر پر اپنا مقدمہ ہار رہا ہے۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول ایک روپے لیٹر سستا کرنے کے بعد اگلے ہی روز ایک روپے 63 پیسے کا اضافہ
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»راولا کوٹ میں سرکاری اہلکار سمیت 18 افراد لقمہ اجل بن گئے : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور میں مکمل ہڑتال
اہم خبریں

راولا کوٹ میں سرکاری اہلکار سمیت 18 افراد لقمہ اجل بن گئے : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور میں مکمل ہڑتال

ایڈیٹرجولائی 29, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mirpur strike
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولا کوٹ : پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم تنظیم جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ میرپور میں بدھ کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں۔
Cجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ راولاکوٹ اور میرپور میں سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے اس کے 17 ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مقامی انتظامیہ کے مطابق دو روز کے دوران مسلح تصادم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
بی بی سی ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے دونوں طرف سے جاری کردہ متضاد اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔
راولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ راولاکوٹ میں دریک کے مقام پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنان بڑی تعداد موجود ہیں اور یہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ جبکہ بس ٹرمینل کی جانب سے آنے والے مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ دریک کے نزدیک کالعدم جماعت کے مسلح افراد نے چار زیرِ تعمیر مکانات میں پناہ لے رکھی ہے جہاں سے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک رینجرز اہلکار ہلاک جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو موصول اطلاعات کے مطابق دریک کے نزدیک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن عابد شاہین نے دعویٰ کیا کہ ان کی معلومات کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران صرف راولاکوٹ میں دریک کے مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے 11 کارکنان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ میرپور میں گذشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے چھ افراد مارے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
عابد شاہین کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اپنے مقصد کے حصول تک مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ جاری رکھے گی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں موبائل سروس تو تاحال چل رہی لیکن انٹرنیٹ سروس میرپور کے علاوہ تمام جگہوں پر بند ہے۔
میرپور کے رہائشی فیضان کا کہنا ہے کہ ’صرف لینڈ لائن انٹرنیٹ کنیکشن کام کر رہا ہے۔ لیکن وہ بھی مستحکم نہیں جبکہ موبائل فون پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا۔‘
کشمیر اور پاکستان کے حکام کا کیا موقف ہے؟
ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین نے خطے میں اسمبلی انتخابات کے دوران ’مظفر آباد کی طرف مارچ کا سازشی منصوبہ بنایا جس کا مقصد بڑے پیمانے پر بے امنی پھیلانا تھا۔‘
ان کا الزام ہے کہ مظاہرین ’جدید اسلحے سے لیس ہیں‘ اور وہ ’سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘
گذشتہ روز پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیکریٹری اطلاعات محمد راشد حنیف اور ترجمان کشمیر پولیس ڈی آئی جی عرفان مسعود کاشفی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ مظاہرین کے علاوہ بڑی تعداد میں ’عسکریت پسند‘ بھی اس صورتحال میں ملوث ہیں اور ’ریاست ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبی اے جمال : ملتان کی ثقافتی دنیا کا شہزادہ جو اپنی ذات میں انجمن بھی تھا ، ادارہ بھی : محمود احمد چوہدری کی یاد نگاری
Next Article ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جولائی 29, 2026

بی اے جمال : ملتان کی ثقافتی دنیا کا شہزادہ جو اپنی ذات میں انجمن بھی تھا ، ادارہ بھی : محمود احمد چوہدری کی یاد نگاری

جولائی 29, 2026

پاکستان کشمیر پر اپنا مقدمہ ہار رہا ہے۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جولائی 29, 2026
  • راولا کوٹ میں سرکاری اہلکار سمیت 18 افراد لقمہ اجل بن گئے : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور میں مکمل ہڑتال جولائی 29, 2026
  • بی اے جمال : ملتان کی ثقافتی دنیا کا شہزادہ جو اپنی ذات میں انجمن بھی تھا ، ادارہ بھی : محمود احمد چوہدری کی یاد نگاری جولائی 29, 2026
  • پاکستان کشمیر پر اپنا مقدمہ ہار رہا ہے۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 29, 2026
  • پیٹرول ایک روپے لیٹر سستا کرنے کے بعد اگلے ہی روز ایک روپے 63 پیسے کا اضافہ جولائی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.