لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ اتحادی رہنماؤں سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی جماعت کی سینئر قیادت کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خود تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حیسن اور مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کرینگے اور تمام اتحادی قائدین سے رابطوں اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

