ملتان:معروف شاعر،ادیب ،سینئر صحافی اورڈرامہ نگار یونس عدیم بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ،ان کی عمر 65برس تھی ۔ یونس عدیم روزنامہ خبریں ملتان،روزنامہ مساوات لاہور سمیت مختلف اخبارات سے منسلک رہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان کے لئے فیچر اورڈرامے بھی تحریر کئے ۔یونس عدیم نے بطور صحافی نامور قلمکاروں،شاعروں،ادیبوں ،علمی وسیاسی شخصیات کے سوانحی انٹرویو ز بھی کئے ۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نور مجاہد ٹاﺅن میں ادا کی گئی،امامت حافظ عبدالرشید حقانی نے کی۔ جس کے بعد ان کی میت ان کے آبائی شہر لودھراں روانہ کردی گئی جہاں نماز جناہ کے بعد انہیں آج شام سپرد خاک کردیاجائے گا۔نمازجنازہ میں براڈ کاسٹنگ اورصحافت کے شعبہ سے وابستہ اہم شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاءمیں سینئر صحافی مظہرجاوید،سجاد بخاری ،معروف کالم نگا ر شاکر حسین اوراظہر سلیم مجوکہ شامل تھے ۔دریں اثناءملتان کی مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے ان کی وفات پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاگیاہے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ملتان پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری مظہرجاوید نے کہاکہ ادب وصحافت کےلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔معروف شاعر مبشر وسیم لودھی نے کہاکہ گزشتہ روز سرور نغمی ہم سے جداہوئے ابھی ہم اس دکھ کوفراموش نہیں کرسکے تھے کہ آج یونس عدیم نے بھی داغ مفارقت دیدیا،لودھراں کے ادبی حلقے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے ۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

