Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»منیر ابنِ رزمی کااختصاریہ:ٹیڑھے راستے کا سیدھا قلمکار
daud tahir

منیر ابنِ رزمی کااختصاریہ:ٹیڑھے راستے کا سیدھا قلمکار

ایڈیٹرمئی 8, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
munir and razi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رضی الدین رضی کی جے !!
تلاش کرنے ہیں کچھ اپنے جیسے لوگ
اور ایک حلقہ آورگاں بنانا ہے
رضی الدین رضی ملتانی نہیں مگر زمین زادہ ضرور ہے ۔ اسی لیے ابھی تک ” سچ آکھیاں بھانبھڑ مچدا اے ” کی متحرک تصویر ہے۔ ملتانی ادب کے نام نہاد اصیل مرغوں کو برائلر ثابت کرتا رہتا ہے کیونکہ ان کے ہاں کسی وعدہ معاف گواہ کے لئے معافی مشکل ہے ۔ اس لئے وہ دوستوں کے ہجوم میں بالکل تنہا ہے ۔ حالانکہ اس کے احبابِ گرامی میں سے چند کے بارے میں میری پختہ رائے ہے کہ وہ مصلحت اندیش ہیں۔
ہے بعد کربلا سے بھی قرب یزید بھی
اور چاہتے یہ ہیں کہ نہ ہوں پنجتن سے دور
انتظامیہ کے پسندیدہ کرداروں پر اس کی گل افشانی گفتار ” بہوں سوادی ” ہوتی ہے ۔ اس لئے کہ وہ اصلی انقلابی ہے ۔ رضی کی پہلی پہچان ” صحافی ” کی ہے مگر وہ خبریں گھڑتا نہیں ہے ، زرد صحافت نہیں کرتا ، پوچھ کر کلمہء حق نہیں کہتا۔ صرف چٹکیاں لیتا ہے اور رونے بھی نہیں دیتا ۔ تب ہم جیسے دنیا دار لوگ رضی کے کالموں میں ادبی چاشنی میں سے ” سوہن حلوہ ” تلاش کرتے ہیں کیونکہ سچ صرف وہی ہے جو ہم کہتے ہیں ۔ سچی بات ہے کہ رضی نثر میں شاعری کرتے ہیں ۔ شعر شور انگیز لگتے ہیں اور کالم فکر انگیز ۔ ٹھک سے دل میں تیر کی طرح لگتے ہیں ۔ حالانکہ ہم ساری عمر تلوار اور تیر کے انتخابی نشان کے حامی نہیں رہے ۔
عجب پاگل یہ عینک کے فریم میں سلگتی سوچوں میں ڈوبا ہوا سٹیج پر مجبوراً بیٹھا ہوا شخص ہے کہ اگر انہیں کوئی کتاب پسند نہ آئے تو اس پر رائے دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیتے ہیں اور بین السطور کوئی نہ کوئی ایسی بات کہہ جاتے ہیں جس سے کتاب کا اصل معیار سامنے آ جاتا ہے ۔ اصلیت تک پہنچنے کے لیے ہمیں ” فرہنگ آصفیہ ” کی ہرگز ضرورت نہیں پڑتی ۔ کیونکہ رضی الدین رضی ” پروفیسر ” ہرگز نہیں ہے ۔
جن دنوں ہم مولتان ایک سرکاری ادارے میں سربراہ تھے تو ان کی کتابوں کو کالج لائبریری میں محفوظ کرنا چاہا تاکہ میں ان ” بقلم خود عظیم لکھاریوں سے بچ سکوں جن کی پرزور خواہش ہوتی تھی کہ ان کی ہر کتاب کے کم از کم پانچ نسخے ضرور اصل قیمت پر نقد خریدیں جائیں تاکہ ابنِ خادم رزمی ادب کی خدمت کر سکیں جنہیں پڑھ کر مجھے یہ احساس ہوتا تھا کہ یہ دانش خور ہمارے علم میں تو کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کر سکیں گے البتہ ہمارا فشار خون بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رضی الدین رضی۔۔۔۔۔ واحد لکھاری تھا جو پیہم اصرار پر اپنی کتابیں مفت فراہم کرنے کے تیار تھا مگر کالج لائبریری کو فروخت کرنے کے لئے آمادہ نہیں تھا ۔ ہے نا عجب شخص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضی الدین رضی۔۔۔۔۔ ترقی پسند ہے مگر ذاتی ترقی پسند نہیں ہے اس لئے روز کنواں کھودتا ہے ۔ قلم کا مزدور ہے مگر اس سے ازار بند کا کام لینے کے لیے ” لفافہ بازی ” نہیں کر تا اسی لیے ابھی تک پرانی موٹر سائیکل پر پھرتا ہے ۔ خواب دیکھتا ہے مگر خواب بیچتا نہیں ہے ۔ چمکتے ستاروں ، جلتے دیپوں اور جگنوؤں کے اجالوں سے ایسی اجلی رہگزر کا ہم سفر ہے جن پر بیٹھے ہوئے پرندےکی مانند اپنی بانسری کی سریلی آواز میں محبت کے خوبصورت گیت گنگناتا رہتا ہے کہ جن کی تاثیر سے نفرت کا وجود ریزہ ریزہ ہو کر مٹ جائے ۔
رضی الدین رضی ۔۔۔ پروفیسر نہیں مگر پی ایچ ڈی گریڈ والوں سے بہت زیادہ صحافتی ، ادبی اور ثقافتی ” عالم ” ہے۔ نظریاتی صف بندی میں دوسرے کنارے پر آباد ہے ۔ چونکہ دو نمبر بندا نہیں ۔۔۔۔۔ اسی وجہ سے مجھے اپنا اپنا لگتا ہے۔ غیر معمولی شدتِ احساس کا ایسا شاعر ، کالم نویس اپنی جگہ ” ادب کا گھنٹہ گھر ” ہے جن سے مل کر یقین ، محبت ، خوشبو ،انقلاب اور امید کے پھولوں کا سہانا گلدستہ لگتا ہے جن سے مل کر خوشی ہوتی ہے کہ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں ۔ والد گرامی ” خادم رزمی ” کا شعر یاد آ رہا ہے :
بس ایک خواب بکھرنے کے انتظار میں ہیں
طویل ہم کوئی کار جہاں نہیں رکھتے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی منیر ابن رزمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹڈاپ اسکینڈل: اضافی وکلاء کو عدالت سے جانے کی ہدایت
Next Article صدر نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

استیپ کی گھاس پر گرتے برف کے گالے اور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

مئی 18, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.