Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:وزیر اعلیٰ پنجاب کے موثر اقدامات
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:وزیر اعلیٰ پنجاب کے موثر اقدامات

ایڈیٹرنومبر 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رام پیاری محل گجرات میں قیام کے دوران یوں تو ساری سرگرمیاں محل یعنی ہاسٹل،کالج اور ا سٹیڈیم کی تکون تک محدود تھیں مگر اس وقت یہ تین عمارتیں تین جہان تھے۔ زندگی کے خوبصورت ترین دور کا پل پل پڑھائی، کھیلوں، یونین انتخابات اور علمی ادبی تقریبات میں پرویا ہوا تھا۔ فراغت،سستی اور کاہلی قریب پھٹکنے کی متحمل نہ تھی۔ جنیاتی قوتوں کا عطا کردہ جوش وجذبہ سرکش ہواؤں سے ٹکرا کر ہر جیت اپنے نام کرنے کی ترغیب دیتا۔علمی ادبی میدانوں میں صحت مند مقابلوں سے تحقیق و جستجو کی طرف سفر آغاز ہوا تو ذہن نئے خوابوں اور دل امنگوں سے بھرا ہوا تھا۔ چار سال اُن گلیوں، بازاروں اور سڑکوں پر پیدل چلتے گزر گئے جو کئی بادشاہوں کے گھوڑوں کی ٹاپوں اور سوہنیوں کے گھڑوں کی کھنک کے امین تھے، جن کے اطراف کی دیواروں پرنقش تاریخ کے کئی خاموش چہرے اور آنکھیں اب بھی جھانکتی محسوس ہوتی ہیں۔ ان بیتے برسوں نے کئی تمغے اور اعزازت جھولی میں ڈال کر نئی منزل کی طرف روانہ کیا تاہم کچھ عرصے بعد جب گاڑی تک رسائی ہوئی تو اکثر چوک پر سفید رنگ کی بڑی سی کوٹھی،جس کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہتے تھے، کے بڑے سے گیراج میں بڑی بڑی گاڑیوں کے آس پاس اپنی بے انتہا قیمتی اور خوبصورت ایف ایکس بغیر کسی حیل و حجت پارک کرکے تسلی سے شاپنگ کے تھیلے لئے دوبارہ گاڑی لے کر گھر کی طرف روانہ ہوجاتی۔جن درو دیوار سے ایک عجیب اپنائیت کا رشتہ رہا کبھی ان کے اندر بستے مکینوں سے آمنا سامنا نہ ہوا۔زندگی کی گاڑی کئی سٹیشنوں پر ٹھہرتی مسلسل بھاگتی کئی برس چرا لے گئی۔ ملازمت میں گرم سرد موسموں کے ذائقے کشید کرتے زندگی رواں رہی۔ نوکر کیہ تے نخرہ کی۔سرکاری ملازم کو ہر سرکار کے ساتھ ہمنوائی برقرار رکھنا پڑتی ہے۔ یہ اس کا فرضِ منصبی بھی ہے اور قانونی تقاضا بھی۔ سرکاری ملازم سرکار کا حصہ ہوتا ہے اس لئے اسے سرکار کے اقدامات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنا چاہئے۔ اگر سرکاری ملازم ادیب اور خصوصاً کالم نگار ہو تو اس پر کچھ حدیں بھی لاگو ہوتی ہیں۔ وہ کسی بھی گورنمنٹ پالیسی کے خلاف لکھنے کا مجاز نہیں ہوتا۔ گزشتہ بارہ تیرہ سال سے روزنامہ جنگ سے بطور کالم نگار وابستہ ہوں۔ اب تک ہزاروں کالم لکھ چکی ہوں۔ کالموں کی پانچ ضخیم کتابیں چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ان کالموں کے ذریعے ایک دنیا تک رسائی کا موقع ملا۔ تصوف اور ثقافتی و سماجی موضوعات پر لکھتے ہوئے زیادہ روانی، سہولت اور روحانی خوشی محسوس کرتی ہوں۔ کبھی کبھار حالات و واقعات سیاسی موضوعات اور جمہوری مسائل پر بھی قلم اٹھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ گزشتہ دس بارہ برسوں سے برسر اقتدار جماعتوں کی پالیسیوں اور اقدامات پر بھی لکھا۔ میری اصل محبت میرا وطن ہے اور جو کوئی بھی اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتا ہے اس کے لئے دعائیہ لفظ میرے قلم سے ازخود پھوٹنے لگتے ہیں۔
زندگی میں انسان بہت سے لوگوں سے ملتا ہے اور ان سے اس کے مختلف درجات پر تعلقات استوار ہوتے ہیں۔ انسان کسی کے نظریے سے متاثر ہوتا ہے، کسی کی حکمتِ عملی سے اور کسی کی گفتگو سے تاہم سب سے اہم تو عمل ہے۔ بات شروع ہوئی تھی رام پیاری گجرات کے خوبصورت رام پیاری محل سے جو کبھی ہاسٹل ہوا کرتا تھا۔ مطلب یہ کہ میرا بھی اسی سرزمین سے تعلق ہے، انہی ہوائوں اور مٹی کا ذائقہ میرے مزاج میں شامل ہے لیکن بی اے میں چوہدری پرویز الٰہی کے ہاتھوں امتیازی حیثیت کا انعام وصول کرنے کے بعد ان کے قائم کردہ ادارے پِلاک کی ڈی جی کی حیثیت سے ان کو گزشتہ ہفتے سی ایم ہائوس میں بریفنگ کے دوران ملاقات ہوئی تو شدید حیرانی ہوئی۔ کبھی کسی کو اس طرح معاملہ فہمی اور واشگاف حکمتِ عملی کا اظہار کرتے نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے اِک عزم سے دُور رس نتائج کا حامل ادارہ قائم کیا تھا لیکن حالات ایسے بنتے رہے کہ تنخواہوں اور بِلز کی ادائیگی تو ہوتی رہی لیکن جس مقصد کے لئے ادارہ بنایا گیا تھا اس میں سالانہ ایک ملین سے بھی کم رقم مہیا کی گئی۔ اگرچہ کم وسائل میں بھی ادارے نے ثقافت کی ترقی میں اپنی کاوشیں جاری رکھیں لیکن اب حوصلے تھکنے لگے تھے اور مایوسی بڑھتی جا رہی تھی کہ سی ایم ہائوس سے فون آ گیا اور پھر وہ میٹنگ ہوئی جس میں اعلان ہوا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حوصلے قائم رکھئے، میں اور میری حکومت اس ادارے کے ساتھ ہیں۔ اُمید ہے کہ یہ یقین دہانی جلد عمل میں بدلے گی اور پِلاک اپنے اصل مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا عمران اب سائفر کی تحقیقات سے بھی پیچھے ہٹیں گے؟ تجزیہ کار
Next Article حامد میرکاکالم:مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بوجھ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم

جولائی 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے جولائی 28, 2026
  • نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم جولائی 28, 2026
  • رضا علی عابدی کے درِ دل پر دستک : شاکر حسین شاکر کا کالم جولائی 28, 2026
  • ظریف احسن نے عمر بھر خود کو شعر و ادب کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا جولائی 28, 2026
  • راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز جولائی 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.