Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم: یقینی عید کے بعد کی بے یقینی
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم: یقینی عید کے بعد کی بے یقینی

ایڈیٹرمئی 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسجدِ نبوی کے واقعے پر ہر کس و ناکس اپنی اپنی مذمتی و غیر مذمتی رائے دے رہا ہے۔ مگر تحریکِ لبیک اور مولانا فضل الرحمان نے اگر کوئی ردِعمل دیا بھی ہے تو وہ دیگر بیانات کے بوجھ تلے کہیں دب دبا گیا۔ حالانکہ ماضیِ قریب میں اس سے کم سنگین واقعات پر ہم نے دونوں کو آسمان سر پہ اٹھاتے دیکھا ہے۔
مگر اس کمی کو وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور عمران خان سمیت آٹھ افراد کے خلاف ایک ’عام شہری‘ کی شکائیت پر اپنے آبائی شہر فیصل آباد میں توہینِ مذہب اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی بریکنگ نیوز سے پورا کر دیا ہے۔
حالانکہ خود سعودی حکام اپنے قوانین کی روشنی میں پکڑ دھکڑ اور چھان پھٹک کر رہے ہیں۔ انھوں نے فی الحال حکومتِ پاکستان سے کسی اضافی قانونی مدد کی درخواست بھی نہیں کی۔ پھر بھی رانا ثنا اللہ نے سعودیوں کو رضاکارانہ صلاح دی ہے کہ جو جو اس واقعہ میں ملوث ہے اسے ڈی پورٹ کر کے وطن واپس بھیجا جائے تاکہ قرار واقعی سزا مل سکے۔ لگتا ہے رانا صاحب کو سعودی نظامِ انصاف سے تسلی نہیں ہے۔
اس پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے ’امپورٹڈ حکومت‘ پر مذہبی کارڈ کھیلنے کا الزام لگایا ہے ۔حالانکہ انہی شیریں مزاری نے چند دن پہلے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل پر امر بالمعروف کے تصور کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا تھا۔
میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی ( جون ایلیا )
گمان تھا کہ کم از کم عید کی تعطیلات میں سیاستدان اپنے اپنے اہلِ خانہ اور احباب کے ساتھ نجی مسرتوں کا آنند لیں گے۔ مگر یہ امید بھی خوش فہمی نکلی۔ اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے فرمان ہے کہ انھیں چاند رات میں قریہ قریہ پھیل کے عید کی شاپنگ میں مصروف لوگوں کو امپورٹڈ حکومت آنے کے قومی نقصانات بتانے ہیں اور عید کی نماز میں گلے ملتے وقت کان میں کہنا ہے ’آزادی، سی یو ان اسلام آباد‘۔
ادھر لاہور میں دھما چوکڑی کی دوسری قسط عید کے فوراً بعد دیکھنے کو ملے گی جب الیکشن کمیشن چھ مئی سے ان چھبیس پی ٹی آئی منحرفین کو نااہل قرار دینے کی درخواست سنے گا جن کے بل پر حمزہ شہباز کی نوزائیدہ حکومت ٹکی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس درخواست پر فیصلے کے لیے کم ازکم تیس دن درکار ہیں۔
ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم اور نامزد وزیرِ اعلی پنجاب کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت بھی چودہ مئی کو ختم ہو رہی ہے اور ان پر باقاعدہ فردِ جرم بھی عائد ہو سکتی ہے۔
ان ٹرمپ کارڈز کے ہوتے اگر پنجاب کے گورنر اور اسمبلی کے سپیکر گذشتہ ایک ماہ کے دوران ذہانت کے بجائے ذرا سی سیاسی کامن سننس دکھاتے ہوئے حمزہ سے کہتے کہ جا بچے تو بھی چار دن جھنڈے والی گاڑی میں بیٹھنے کا شوق پورا کر لے تو بنا ہینگ اور پھٹکڑی کے چوکھا رنگ لگ سکتا تھا اور عزتِ سادات بھی ہاتھ میں رہتی۔
گورنر عمر چیمہ کی قانونی و سیاسی بصیرت کے بارے میں تو اتنا نہیں معلوم البتہ پرویز الہی کی شہرت یہ ہے کہ وہ سیاسی شطرنج کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ مگر پچھلے ایک ماہ میں انھوں نے جو ’پرفارمنس‘ دکھائی اس سے تو گمان ہوتا ہے کہ ان کا پینتالیس سالہ سیاسی تجربہ شائد ایک سال کا ہے جسے چوالیس برس سے دھرایا جا رہا ہے۔
طریقِ کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی (اقبال)
ایسے وقت جب مرکز میں شہباز سرکار محض دو ووٹوں کی اکثریت پر ٹکی ہوئی ہے اور جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے۔ اور ان کے صاحبزادے کی پنجاب سرکار ہوا میں معلق ہے۔ جادوگر زرداری کا سندھ قلعہ بظاہر محفوظ ہے۔ ان سے یہ قلعہ کوئی سیاسی منگول ہی چھین سکتا ہے۔ مگر ہمیں جو منگول درپیش ہے وہ شمشیر زنی و نیزہ بازی کے کرتب دکھانے کے بجائے گھوڑے کے سموں سے دھول اڑانے کا ماہر زیادہ لگتا ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاختر علی سید کا کالم : عہدِ تار کی واپسی(پروفیسر خالد سعید کے انٹرویو کی تشریح)
Next Article دلاور عباس صدیقی کا اختصاریہ : محنت کش کب متحد ہوں گے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.