Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » صائمہ نورین بخاری کا مضمون : نوازش علی ندیم کی الہامی روداد ِ عشق
ادب

صائمہ نورین بخاری کا مضمون : نوازش علی ندیم کی الہامی روداد ِ عشق

ایڈیٹرجنوری 24, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ناقدین فن کے مطابق ہر میعاری کلام عمدہ کتاب یا تخلیقی فن پارے کا ایک مقصد گفتگو کا راستہ ہموار کرنا اور مکالمے کا فروغ بھی ہوتا ہے خواہ وہ تخلیقی ہو یا تحسینی یا پھر تادیبی ۔آج کی اس بھرپور تحسینی محفل میں جو اہم نکتہ سامنے آیا ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ شاعری میں تخیل سے استفادہ کاری ایک بہت بڑا فن ہے ۔اور کسی شاعر کی شاعری میں درویشییت کا رنگ عشق سے استفادہ کی صورت غالب ہوجانا عین مقام عروج ہے اور اس کے کمال فن کی دلیل ہے ۔۔۔۔بقول غالب
” شاعری جز ساز درویشی نہیں حاصل نہ پوچھ ۔“
کلاسیکل اساتذہ سخن کے نزدیک شاعری ایک طریقت ہے ایک الہامی راستہ ہے ۔ایک باا ختیار مگر اختیاری دین ہے ۔اسی لیے ”حی علی العشق “کے منفرد شاعر لکھتے ہیں ۔
”ہر اختیار مگر ترک کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔
یہ دین عشق بھی کہنے کو اختیاری ہے ۔“۔عوامی سوچ کے مطابق
۔۔۔۔ایک شاعر عوام سے ہوکر بھی اگر خاص نہیں ہوتا تو میرا یقین یہ ہے کہ ایک سچا شاعر عوام سے ہوکر بھی عام نہیں ہوتا۔کیوں یہ pure soul…اپنی الہامی روداد کا عروضی مصنف بھی ہوتا ہے۔اور اپنے صحیفہ دل کا قاری بھی ۔جناب نوازش علی ندیم بھی ایسی ہی الہامی روداد عشق کے مصنف ہیں جسے انہوں نے نام دیا
ہے ۔”حی علی العشق “۔جناب نوازش علی ندیم خطہ ملتان کے انہی نامور شعرا میں سے ایک ہیں جو اپنے تخیل کی زمینوں کے بہت بڑے زمین دار ہیں ۔علم عروض علم جفر علم الاعداد ردیف قافیہ بحر اور بے مثال مضامین کی دولت سے مالا مال ہوکر انہوں نے انا العشق کا نعرہ یوں لگایا ہے
میں کون قبیلے سے ہوں کیا نام ونسب ہے
ان سب سے الگ ہے مری پہچان اناالعشق
اور حی علی العشق کی صدا پر زندگی کے مصائب وآلام بے پناہ دکھوں اور غموں کو ایک روشن حقیقت جان کر گذارتے ہوئے یوں تحریر کیا کہ
بڑی روشن حقیقت ہے بڑی دل کش کہانی ہے
محبت ہی فقط اک شے زمیں پر آسمانی ہے
جو مرے خون میں کچھ رتجگے تشکیل دیتی ہے
مجھے وہ گفتگو شب کی ہتھیلی سے اٹھانی ہے
مگر اسی ہتھیلی پر جب عقیدے مسلک، ابہام ،تشکیک سماج، دوست دشمن اور غم معاش کے سکے چمکنے لگتے ہیں تو جناب محترم کا قلم یہ شعر لکھتا ہے
کوئی بتائے کہ تجدید مجھ پر لازم ہے
معاشیات عقیدہ نگل گئی میرا
محترم احباب ہمارے اساتذہ فرما گئے کہ شاعر اور صوفی کا دل بیت الحکمت ہوتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ گرد طمع سے بچا رہے ۔آلودہ ء ہوس نہ ہو ۔شاعر کی سوچ اس کا تخیل اور وجدان اس کے قاصد کام دیتا ہے ۔اسی لیے شاعر کا علاقہ تو ہوتا ہے مگر اس کی شاعری کا نہیں ۔شاعری تو سرحدوں سے ماورا آفاقی عطیہ ہے ۔جس طرح عالمی مشاعرے پڑھنے سے کوئی شاعر ” انٹر نیشنل پوئٹ یعنی عالمی شاعر نہیں بن جاتا ۔اسی طرح صرف مقامی سطح پر اپنے علاقے میں اپنے حلقہ احباب میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر یا اپنے مزاج کی مجبوری کے تحت مشاعراتی دنگل میں عدم شرکت سے کوئی بھی شاعر یا شاعرہ” غیر عالمی شاعر “نہیں بن جاتا ۔ادبی حلقے شاعر وادیب اپنے اپنے مزاج اور اسلوب و انداز کے مطابق خود بناتے ہیں اور ان کی مضبوطی میں معاشی مضبوطی کے عوامل کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔مگر یہ حلقے کسی بھی شاعر یا شاعرہ کو اہم یا بڑا نہیں بنا سکتے ۔ادب میں بڑا چھوٹا معروف و غیر معروف کی بحث کار حاصل ہی نہیں بلکہ کار زیاں بھی ہے ۔سینئر اور جونیئر کی بحث میں سینیئر کا احترام اپنی جگہ مگر فن کار کی عمدگی کا فیصلہ وقت کا پہیہ اورزمانےکی چھلنی کرتی ہے ۔کہاجاتاہے کہ ادب کو قومیایا یا مذہبیایا نہیں جاسکتا ۔مگر ہمارے جیسے ترقی پذیر معاشروں میں یہ دونوں کام ہوتے ہیں اور ہوتے چلے آرہے ہیں ۔ایسے ماحول میں حی علی العشق کی صدا سنتے ہوئے یہی خیال آتا ہے کہ ہر بڑا شاعر اور صوفی ایک خرابہ آباد کرتا ہے ۔ کسی دانا حکیم کی مانند پہلے دلوں کو تسخیر کرنے کا نسخہ مرتب کرتا ہے جناب نوازش علی ندیم کہتے ہیں ۔۔۔
صرف ایک عشق سے مشروط ہے تسخیر مری
اس قدر بھی مجھے آسان نہ سمجھا جائے
جناب نوازش جیسے بڑے استاد شاعر شاعر گر بھی ہوتے ہیں تو ایسے مستحسن موقع پر میری استاد محترم سے درخواست ہے کہ اردو شاعری کی توقیر خطرے میں ہے جیسے ایک سچے پکے محب وطن فوجی کی ایک دن زندگی ایک لٹیرے مکار و عیار سیاست دان کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتی ہے تو ایسے ہی ایک جینوئن نثر نگار کی ایک دن کی زندگی ایک ٹک ٹاکر جھوٹے فیشنی خوشامدی سرقہ پسند شاعر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتی ہے ۔برائے مہربانی نئی نسل کے علاوہ سوشل میڈیاکی شتر بے مہار اردو شاعری آپ ایسے تمام بڑے اساتذہ کی رہنمائی چاہتی ہے۔۔ جسے شہرت اور لائکس کے دھوکے میں” حی العشق “کی پکار سنائی نہیں دے رہی ہے۔
اپنی لاعلمی سے اپنی بے خبری سے کوئی کوئی باخبر ہوتا ہے ۔زندہ ضمیر ایک بہت بڑا رہنما ہے اس سے بڑھ کر کوئی مرشد نہیں ۔۔۔نوآموز اہل قلم کی ادبی راہ نمائی کرنا آپ ایسے مشق آموز و کہنہ مشق اساتذہ کی علمی ذمہ داری ہے ۔کیوں میرا یقین ہے کہ ہر زبان اہل زبان سے زیادہ شاعروں ادیبوں کالم نگاروں صدا کاروں کی وجہ سے زندہ رہتی ہے آپ ایسے بلند حوصلہ شاعر جو اپنی زندگی کی آزمائشوں۔۔اندوہ ناک دکھوں اور غموں کے پہاڑ دل وجاں سے سہتے ہوئے ”حی العشق“ کی پکار پر لبیک کہتے ہیں تو ہم ایسے کم حوصلہ لوگوں کو یقین ہوجاتا ہے کہ
صرف اک عشق ہے جس میں ہے سہولت ورنہ
زندہ رہنے کے لیے سینکڑوں دشواریاں ہیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکابل:سکارف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرانے والی سماجی کارکن تمنا زریابی تین بہنوں سمیت گرفتار
Next Article مرتضیٰ نور کی تحریر : انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.