Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہرِ اقتدار میں ایک شام۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

شہرِ اقتدار میں ایک شام۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرمارچ 20, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہرِ اقتدار کے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے ہم نے دریافت کیا کہ تم کیا تبدیلی محسوس کررہے ہو؟
تو وہ بولا :”باقی تو سب جوں کا توں ہے البتہ جب سے بھارت نے طیارے بھیج کر ہماری طاقت آزمانے کی کوشش کی ہے الحمد للہ ہم نے اسے یہ بتادیا ہے کہ ہم جاگتے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے ان کی ”چیلوں“ کو ماربھگایا ہے۔ بابو جی : اس سے قبل کی حکومت میں اگر ایسا ہوتا تو سیاسی حکومت کے کان پر جون تک نہ رینگتی ۔ عمران خان نے بروقت امن کے پیغام کے ساتھ ”جوابی کارروائی“ کا اعلان ہی نہیں کیا۔ ان کے طیاروں کو مار گراکر پائلٹ انہیں تحفے میں دیاہے۔ اس اقدام سے عوام بہت خوش ہیں۔ اب عمران عوام کا اس مہنگائی سے بھی جان چھڑوادے تو یہ بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔“
ٹیکسی ڈرائیور بولا : سابق فوجی ہوں، نائیک بننے کے بعد میں نے فوج کی ملازمت گھریلو مجبوری کی بنا پر چھوڑ دی تھی۔ کچھ بارانی زمین ہے۔ یہ ٹیکسی میری اپنی ہے خود چند گھنٹے چلاکر گزارہ کررہا ہوں۔ بس پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے اب کچھ زیادہ بچتا نہیں۔ شاید ابھی وہ اپنی مزید کہانی سناتا مگر منزل آگئی تھی، بولا: ”لو سرجی! باتوں میں پتہ نہیں چلا الشفا آگیا ہے ۔“ میں نے اسے یہی منزل بتائی تھی کہ رائٹرز کلب اکادمی ادبیات پاکستان عموماً ٹیکسی ڈرائیور کی سمجھ میں نہیں آتا۔
بہت دنوں بعد اسلام آباد کا چکر لگا تھا۔ اس شہر میں بہت سے مہربان دوست ہیں ۔ مگر محبوب ایک ہی ہے جس نے اپنی تپسیا سے کئی دلوں کو مسخر کررکھا ہے شاید لوگ اسی لیے اُسے محبوب ظفر کہتے ہیں۔ ائر یونیورسٹی اسلام آباد کے مشاعرے میں شرکت کے لیے وہی احباب سے رابطے میں تھا۔ شام کو ائر یونیورسٹی میں آسمان سخن کے کئی ستارے یہاں جگمگارہے تھے۔ شعراءکی آؤ بھگت ہورہی تھی کراچی سے پیرزادہ قاسم، انور شعوراور ریحانہ روحی ، کوئٹہ سے محسن شکیل، پشاور سے اپنے ناصر علی سید ،لاہور سے یاسمین حمید، امجد اسلام امجد، خالد شریف ،شوکت فہمی، نائلہ انجم اور مقامی شعراءکی فہرست میں صدر مشاعرہ افتخار عارف ، توصیف تبسم ، انور مسعود ، نصرت زیدی ، جلیل عالی، طارق نعیم ، اختر رضا سلیمی ،علی یاسر موجود تھے ہاں یاد آیا فیصل آباد سے انجم سلیمی، عماد اظہر اور آزاد کشمیر سے احمد عطا بھی مدعوتھے ۔ مشاعرہ کے ہال میں تِل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ نظامت کے فرائض محبوب ظفر نے بطریق احسن ادا کیے۔ وائس چانسلر ایئرمارشل (ر) فائز امیر ، اساتذہ اور طلباوطالبات کے علاوہ مہمان خصوصی ایئرمارشل کلیم سعادت بھی موجودتھے ۔ تمام شعرا کو اچھے اشعار پر داد ملی۔ ایئرمارشل (ر) فائز امیر نے کہا آج کی شام قوم کے شاہینوں کے نام ہے جنہوں نے قوم کا سر نیچے نہیں ہونے دیا۔ الحمد للہ قوم جاگ رہی ہے اور افواج پاکستان سرحدوں پر چوکس وہوشیار ہیں انور مسعود نے مشاعرے میں قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔
امن وسلامتی کی روش ہے مرا شعار
دنیا کو یہ پیام دیئے جارہا ہوں میں
بھارت نے پائلٹ ”ابھی نندن “ کی شکل میں
جوکچھ مجھے دیا تھا وہ لوٹا رہا ہوں میں
…………
آبدوز اس نے نکالی اپنی
ہم کو معلوم تھا ایسا ہوگا
اب وہ پانی کی طرف سے آیا
ڈوب مرنے کا ارادہ ہوگا
مشاعرہ چونکہ پاک فضائیہ یونیورسٹی کا تھالہٰذا اچھا خاصا نظم وضبط دیکھنے میں آیا۔ مشاعرہ بروقت شروع ہوا اور اپنے مقررہ وقت پر اختتام کو پہنچا۔ شاعروں نے بھی ایک دوکے علاوہ وقت کا خاص خیال رکھا۔ پرتکلف کھانا اور سلفیاں بھی ہوئیں۔ رات دیرتک ہم رائٹرز کلب میں بھی ادبی صورت حال پر گپ شپ کرتے رہے ۔ ناصرعلی سید جہاں ہوں وہاں قہقہے نہ گونجیں یہ ہوہی نہیں سکتا۔ محسن شکیل ریحانہ روحی اور خاص طوراکادمی کے دونوجوان افسران اور منفرد تخلیق کار اختررضا سلیمی ، علی یاسر کی موجودگی نے احساس ہی نہ ہونے دیا کہ رات بھیگ چکی ہے۔ زیربحث موضوعات پر الگ کچھ لکھوں گا ہاں پاکستانی اعزازات پر اہل قلم انگشت بدنداں ہیں ادبی حوالے سے ایوارڈ آٹے میں نمک کے برابر دیئے گئے۔ ادبی اداروں کی نئی تعیناتیاں بھی رہتی ہیں۔ مگر عمرانی حکومت اس سلسلے میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔ بعض احباب کا خیال ہے کہ وزارت اطلاعات قدرے کمزور ہے یہاں فواد چودھری بھی ابھی فعال نہیں ہوسکے ۔ ان کی تبدیلی کی باتیں بھی ہیں۔ ابھی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی بھی سامنے نہیں آسکی۔ ابھی تک شفقت محمود کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ نہیں کیا جاسکا۔ ادبی اداروں کے فنڈز جاری نہیں ہوئے جس سے ماہانہ وظائف اور دیگرمعاملات بھی لٹکے ہوئے ہیں۔ ابھی سننے میں آرہا ہے اردو سائنس بورڈ کو مقتدرہ یعنی ادارہ فروغ اردو زبان میں ضم کیا جارہا ہے۔ یہ بھی کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔ ہمارے ہاں حکومت بدلتے ہی ان علمی ادبی اداروں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو جاتی ہے حالانکہ اس کی بنیاد سراسر کارکردگی ہونی چاہیے۔ جن اداروں کے سربراہ اچھا کام کررہے ہیں انہیں ان کے عہدوں پر رہنا چاہیے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن ان اداروں میں سب سے زیادہ فعال ادارہ بن چکا ہے اور کتاب کے فروغ میں اس ادارے کی کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اس ادارے کو ”کماؤپوت“ بنادیا ہے۔ سو اداروں میں تعیناتی کرتے وقت شخصیات کو سیاسی عینک سے نہ دیکھاجائے صلاحیتوں کو دیکھ کر ہرادارے میں تقرری کی جائے۔ یہ سب باتیں اہل قلم میں ہورہی ہیں۔ اس رات بھی اس طرح کے موضوعات بھی زیربحث رہے کہ اچانک ناصرعلی سید نے کہا :”یارو اب اجازت، مجھے تو اپنے بابا کی بات پر عمل کرنا ہوتا ہے کہ ”پرندوں سے پہلے جاگنے کی عادت ڈالو : شب بخیر “: میں نے کہا :
رات سویا میں پرندوں کو دعائیں دے کر
صبح جاگا تو درختوں نے کہا صبح بخیر
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’’ایوارڈ حاصل کرنے کے مجرب نسخے اور قبر کے کتبے‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
Next Article حیرانی تو بنتی ہے!۔۔آخر کیوں/رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.