Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نیا پاکستان زندہ باد : بات سے بات / وسعت اللہ خان
لکھاری

نیا پاکستان زندہ باد : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجولائی 16, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جمعے کو لاہور میں نواز شریف اور مریم کے استقبال کی آڑ میں مسلم لیگیوں کی قیادت نے دراصل کیا کھیل کھیلا؟لاہور اور فیصل آباد وغیرہ کے مختلف تھانوں میں ایک ہزار سے زائد نونیوں کے خلاف جو درجن بھر پرچے کٹے ان سے سب کھل کے سامنے آگیا۔ مسلم لیگی قیادت نے اپنے کارکنوں کو ڈسپلن میں رکھنے کے بجائے جس غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا وہ ہم سب کے لیے ایک لمحہِ فکریہ ہے۔لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق، قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایاز صادق، امیر مقام مشاہد حسین سید، سابق وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع الرحمان، طلال چوہدری، رانا مشہود، رانا ثنا اللہ، اکرم انصاری، مریم اورنگ زیب، سائرہ افضل تارڑ اور سابق ایم پی اے عظمی بخاری نے سرکاری عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچایا، ریاستی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی نیت سے پتھراؤ کیا۔یوں 20 پولیس والے اور چار رینجرز اہل کار زخمی ہوئے۔ چنانچہ پولیس کو بادلِ نخواستہ ایف آئی آروں میں ان نام نہاد رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرنا پڑ گئیں۔کیا زمانہ تھا جب مرحوم چوہدری ظہور الہیٰ صرف بھینس چوری کرتے پکڑے جاتے تھے اور مرحوم حسن محمود بھری دوپہر میں کھمبوں پر چڑھ کر بجلی کی تاریں چوری کر کے سمجھتے تھے گویا سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کوئی نہیں دیکھ رہا۔لیکن آج ریاست اور ادارے پہلے سے زیادہ بالغ و خود مختار ہیں اور قانون کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے میں انتہائی سنجیدہ بھی۔ وہ دن گئے جب کٹھ پتلی پارلیمنٹیرینز مارشل لا کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی تحفظ ( انڈیمنٹی ) دے دیتے تھے۔وہ دن ہوا ہوئے جب کسی آمر کو آئین توڑنے کے جرم میں قانونی تحفظ مل جاتا تھا اور وہ عدالتی طلبیوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کے بیرونِ ملک مشرف کی طرح سکون سے جھلنگے میں لیٹ سکتا تھا اور کسی میں جرات نہ تھی کہ اس کے نام کے ریڈ وارنٹ نکال کر انٹرپول کو دے سکے۔اب وہ دن کبھی نہ آئیں گے جب کیمروں کے سامنے عین وفاقی دارالحکومت میں عین پارلیمنٹ کے سامنے کسی اچھے خان یا کسی مولانا جغادری کے جیالے کسی ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو مار مار کے گٹھڑی بنا دیں، وزیرِ اعظم ہاؤس کی آہنی باڑھ کاٹ دیں یا ٹی وی سٹیشن میں گھس کے ہر شے تتر بتتر کر کے اور پھر اپنے گرفتار حامیوں کو پولیس کے بند ٹرکوں کی ہوا نکال کے چھڑا لے جائیں اور اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہونے کے باوجود بچ نکلیں۔ اپنی صداقت و امانت بھی بچا لے جائیں اور سینہ ٹھوک کر الیکشن بھی لڑ سکیں۔وہ دن گئے جب کوئی اسلام آباد، پنڈی یا لاہور کو اپنی مرضی سے جب چاہے یرغمال بنا لے، چیف جسٹس کو بیسیوں کیمروں کے سامنے ننگی ننگی گالیاں دے۔ اوپر سے نیچے تک کوئی بھی ادارہ اس پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے داڑھی کو ہاتھ لگا کر کہے ’چلو فیر جان دئیو، اے پھڑو ہزار ہزار روپے تے معاف کرو، تہاڈے خلاف سارے پرچے خارج۔ تسی الیکشن لڑو۔‘جو ہوا سو ہوا مٹی پاؤ۔ اب گڈ گورنینس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب کسی فرعون نے سرکار کو پتھر چھوڑ پتھر مارنے کی نیت بھی کر لی تو اسے نہیں چھوڑنے کا۔ ایک ایک اقامے، ایک ایک وصول و غیر وصول شدہ پیسے کا حساب دینا پڑے گا۔ ایک ایک مکان کی ملکیت ثابت کرنا پڑے گی بھلے کرپشن سے بنایا یا چھپا کر بنایا۔کتنی شادیاں کیں سمیت سب بتانا پڑے گا۔ مغل بادشاہت ختم، نگراں حکومت کے بعد سلطانیِ جمہور کا نگراں کنڈرگارٹنی دور شروع۔ نیا پاکستان زندہ باد۔مگر وہ پشاور کے 22، بنوں کے چار اور مستونگ کے 128؟ ایک بار اندرونی خطرات سے نمٹ لینے دو، ایک بار گڈ گورننس آنے دو۔ تب دیکھیں گے کون مائی کا لال دہشت گرد ہے جو اب بھی زندہ ہے۔ آپریشن جاری تھا، جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے مرنے تک جاری رہے گا۔ اپنا سنجو بابا سب ٹھیک کردینے کا۔ پھوکٹ میں ٹینشن کائے کو لینے کا!

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفٹ بال کی عالمی جنگ فرانس نے جیت لی
Next Article پنجاب جاگ اٹھا اور نیازی نے ہتھیارڈال دیئے ۔ارشد بٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.