Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پنجاب جاگ اٹھا اور نیازی نے ہتھیارڈال دیئے ۔ارشد بٹ
ارشد بٹ

پنجاب جاگ اٹھا اور نیازی نے ہتھیارڈال دیئے ۔ارشد بٹ

ایڈیٹرجولائی 16, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلوچ انقلابی لیڈر شیر محمد مری مرحوم کہتے تھے پنجاب پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا حرم ہے۔ جب تک حرم کے اندر سے اسٹیبلشمنٹ کی چیرہ دستیوں کو للکارنے والے پیدا نہیں ہوتے، جمہوری آزادیاں، سول بالادستی، چھوٹی قومیتوں کے حقوق، معاشی انصاف، تحریروتقریر اور اجتماع کی آزادی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
سندھی، پختون اور بلوچ قوم پرستوں کو قومی حقوق کے حصول اورجمہوری حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرنے کی پاداش میں ہر قسم کے ریاستی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ چھوٹی قومیتوں پر ظلم و ستم کے پہاڑوں توڑنے کی داستانوں سے عبارت ہے۔ قتل، پھانسیاں، قید و بند کی صعوبتیں ان کا مقدر رہیں جبکہ قوم پرست لیڈروں پر غداری کا لیبل چسپاں کر دینا تو روز مرہ کا معمول سمجھا جاتا رہا ہے۔
پنجابی حرم کی اشرافیہ سر جھکائے حرم کے پاسبانوں کے عوام دشمن بیہمانہ جرائم کی ہاں میں ہاں ملاتی رہی۔ پنجابی عوام طبقاتی اور معاشی استحصال کی چکی میں پستی رہے۔ پنجابی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ اپنے طبقاتی اور ذاتی مفادات کی خاطر اب بھی پاسبانوں کے اشارے پر ناچنے کو ہر وقت تیار رہتا ہے۔ نام نہاد الیکٹیبل اشرافیہ کے عوام دشمن اور جمہوریت مخالف بد نما چہرے ہیں۔ یہی اشرفیہ کے نمائیندے انگریزی استعمار، سول بیوروکریسی کے نمائیندہ آمر غلام محمد، فوجی آمروں جنرل ایوب خان، جنرل یحیٰ خان، جنرل ضیا الحق اور جنرل مشرف کے اقتدار کو دوام بخشنے میں پیش پیش رہے۔
قومی، جمہوری اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف پنجاب کے ترقی پسند سیاسی گروہ، باشعور دانشور، طلبہ، مزدوروں اور کسانوں کی تنظیمیں تسلسل سے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے۔ یہ گروہ اپنی بساط سے بڑھ کر ریاستی اداروں کی چیرہ دستیوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے رہے اور انکے کارکن ریاستی جبر کا شکار بنتے رہے۔ پنجاب کے ترقی پسند کارکنوں، دانشوروں، صحافیوں، طلبہ اور محنت کشوں نے جمہوری حقوق، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حصول کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ مگر انکی جدوجہد اور قربانیاں عوام کی اکثریت میں سیاسی لہر پیدا نہ کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
اسٹیبلشمنٹ کے روائتی وفادار جاگیرداروں سے پنجاب کی سیاسی طاقت کے مراکز ایک تاریخی عمل کے تحت پنجاب کے شہری طبقوں میں منتقل ھو رہا ہے۔ مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ جاگیردار طبقے کے پنجاب کی سیاست، معیشت یا حکومتوں پر اثرات نہیں رہے۔
پاکستان میں آج کا سیاسی منظرنامہ حرم کے پاسداروں اور پنجابی جاگیردار اشرافیہ کے گندے کھیل کا شاخسانہ ہے۔ ہمیشہ کی طرح ترازو اور سوٹوں والے اس کھیل میں ان کے ہمنوا ہیں۔ مگر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجابی اشرافیہ کے ایک بہت بڑے حصے نے حرم کے پاسبانوں کے آگئے سر تسلیم خم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ صنعتکاروں، تاجروں اور شہری طبقوں کے نمائیندہ نواز شریف اور مریم نواز نے حرم کے دستور کو چیلنج کرکے پاسبانوں اور انکے کٹھ پتلی سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
عمران نیازی اور انکے پشت پناہ فرشتوں کا اندازہ تھا کہ میاں نواز اور مریم نواز سزائے قید کے اعلان کے بعد لندن سے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اسطرح وہ ن لیگ کے مکمل خاتمے اور الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جایئں گئے۔ نواز اور مریم کے جیل میں جانے کے دلیرانہ قدم نے ن لیگ کے جسم میں مزاحمت کی نئی روح پھونک دی ہے۔ ن لیگ کے کارکنوں کو ایک نیا جوش اور جذبہ عطا کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اس تجزیہ پر متفق نظر آتے ہیں کہ میاں اور مریم کا جیل جانا ن لیگ کو الیکشن میں فائدہ پہنچائے گا۔
نواز اور مریم کو پابند سلاسل کئے جانے کے بعد عمران نیازی کا نفسیاتی کرب اور بوکھلاہٹ چھپائے نہیں چھپ رہی۔ اوپر سے نیچے تک پی ٹی آئی کی ساری قیادت نفسیاتی ہزیان کا شکار نظر آتی ہے۔ ہر قیمت پر الیکشن جیتنے اور وزارت عظمیٰ پر براجمان ھونے کے لالچ نے کپتان نیازی سے دن کا چین اور رات کی نیند چھین لی ہے۔
کپتان نیازی نے پی ٹی آئی کے بنیادی اصولوں کو ترک کر کے، بنیادی اراکین سے نجات حاصل کر کے، بد بو دار سیاسی لوٹوں کو اکھٹا کر کے، اسٹیبلشمنٹ کے جوتے پالش کر تے کرتے، اصول پرستی کے ہتھیار پھینک دئے ہیں۔ اور مفاد پرستی اور موقعہ پرستی کے نئے ریکارڈ بنانا شروع کر دئے ہیں۔
حرم کے اندر سے بغاوت کی آوازیں بلند ھو نا شروع ھو چکی ہے۔ الیکشن کے نتائج کیا نکلیں گئے یا نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ ملک یا پنجاب میں کون حکومت بناتا ہے، ان سے حرم کے اندر کی ہل چل نیہں رکنے والی۔ اس تحریک کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھاوا ملتا رہے گا۔ پنجاب کے عوام کی نظروں کے سامنے ٹوڈی اور لوٹا سیاستدان اور ان کی پشت پناہی کرنے والی فرشتے بے نقاب ھو چکے ہیں۔ حرم کی پاسداری کا چلن کیسے بدلے گا، عوام کب اور کیسے با اختیار ھونگے۔ اس تحریک کی قیادت نواز شریف کریں گے یا مریم نواز یا پھر تیزی سے بدلتے سیاسی حالات نئی عوامی قیادت لے کر آئیں گئے۔ اس وقت یہ ہی کہنا کافی ھو گا، بات چل نکلی ہے تو بہت دور تلک جائے گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیا پاکستان زندہ باد : بات سے بات / وسعت اللہ خان
Next Article خدارا پاکستان پر رحم کرو: قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.