Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے کوئی نہ کوئی سانحہ ہوجاتا ہے، اسحٰق ڈار
اہم خبریں

جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے کوئی نہ کوئی سانحہ ہوجاتا ہے، اسحٰق ڈار

ایڈیٹرمئی 30, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ishaq dar budget
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی سانحہ ہوجاتا ہے۔
اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفتر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی سانحہ ہوجاتا ہے، ماضی میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہوئی تھیں لیکن ہمیں موقع ملا تو ہم نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں شامل کیا جہاں دنیا پاکستان کی تعریف کرتی تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جو 2017 میں 24ویں معیشت تھی وہ 2022 میں 47ویں معیشت تک آگئی اور اسٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر سے 25 ارب ڈالر تک آگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی جو رکاوٹیں ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی بجٹ پیش کریں کیونکہ جس میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 2019 میں کیا گیا معاہدہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر باہر کی دنیا سے بات کرتے ہیں تو وہ یہ نہیں پوچھتے کہ اس وقت حکومت میں کون تھا، وہ صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے نہ صرف اپنی شرائط پوری نہیں کیں بلکہ ان کو پیچھے کر دیا جس سے پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات یقینی بنائی ہے کہ جو بھی ادائیگیاں ہیں وہ وقت پر ہوں گی اور امید ہے کہ اب چیزیں جلد ہی درست ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چند سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل چیزیں کیسی تھیں، خدا کا خوف نہیں ہے، ریڈیو پاکستان کو آگ لگا کر یہ سوچیں کہ بس فائر بریگیڈ آکر آگ پر قابو پائے گی، معیشت کوئی بجلی کا سوئچ نہیں کہ ایک سوئچ کھول دیں تو سب ٹھیک ہو۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ 2013 میں بھی ہمیں وقت لگا تھا، ایک سال اس دور میں بھی لگا تھا لیکن چیزیں درست ہوگئیں اور پھر تمام بین الاقوامی ادارے آکر پاکستان کی تعریفیں کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں وہ دن واپس آئیں گے، چیزیں درست ہوں گی، کوئی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے، رسک موجود ہے لیکن پاکستان کو اس سے نکال کر آگے لے جانا ہے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI آصف زرداری اسحاق ڈار اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article9 مئی حملوں کی منصوبہ بندی، عملدرآمد پر عمران خان کے خلاف کارروائی فوجی عدالت میں ہوگی، رانا ثنااللہ
Next Article مدیحہ ریاض کا اختداریہ میری سہیلی میرا فخر ۔۔۔ مدیحہ ریاض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.