کچھ لوگ رہے ہیں، ٹی وی چیخ رہے ہیں… عمران ہار گیا… عمران لُٹ گیا… پارٹی ٹوٹ گئی…. منشور ہَوا ہُوا..
بالکل بھی نہیں ہوا..
عمران کامیاب ہوا. عمران کامران ہوا…
کھلاڑی سے وزیر اعظم بنایا گیا…
پھر… جوانوں کو نفرت کا زہر پلایا اور ان کو ایک دوسرے سے لڑا دیا… ناکام لوگ تو ایسا نہیں کر سکتے…
عمران نے سماج کے سارے بھرم، سارے شرم توڑ کر چوکوں پر رکھ دیئے…
ناکام، نامراد تو ایسا نہیں کر سکتے….
اور جوان ذہنوں، بوڑھے جواریوں، حریص کاروباریوں کو ایک ہی ناٹک پر لگا دیا میں نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں… میں ہی میں کی دلدل میں ان کو پھینک دیا…
گالی، سلام سے زیادہ رواج پائی.
کون کس کے ساتھ سوتا ہے. کون کسے کیا دیتا ہے… سبھی کو بتا دیا…
کون کتنے میں بکتا ہے… بھاؤ تاؤ سبھی کو معلوم ہو گیا…
عمران نے سبھی سوچوں کو الف کر دیا… جمہوری، عسکری، فکری سبھی پردے، سبھی طلسم اٹھا دیئے، توڑ دیئے.
یار لوگ کہتے تھے کہ انقلاب نہ آیا انقلاب کی راہ تکتے تکتے آنکھیں پتھرا گئیں. جسم بوڑھے ہو گئے اور اب انہی بوڑھے انقلابیوں سے کہنا ہے کہ
عمران ایسا انقلاب لایا کہ جن کے ترانے گاتے تھے جن کے لئے گیت لکھتے تھے ان کے مجسمے اکھاڑے جا رہے ہیں محلات گرائے جا رہے ہیں.
منصف قاضی سبھی دست و گریباں دیکھے جا رہے ہیں.
باپ بھائی سے لڑ رہا ہے ماں بیٹی سے الجھ رہی ہے گھروں میں تقسیم کا لنگر بٹ رہا ہے.
گفتگو میں الزام اور دشنام معمول ہے….
پانچ سال سے ایک ہی آواز ایک ہی صورِ عمران پھونکا جا رہا ہے….
بلوچ کہاں پھینکا جا رہا ہے، سرائیکی کہاں رُل جا رہا ہے.
مزدور کے فاقے، کسان کے گھر ڈاکے.. کسی کو نظر نہیں آتے.
بس عمران کی رہائی، عمران کی جدائی، عمران کی ضمانتیں، عمران کی چوریاں، عمران کی یاریاں… ہی لکھی سنی پڑھی جا رہی ہیں.
ناکام لوگ تو اس طرح اعصاب پر نہیں چھاتے نامراد کے قصے تو اس طرح نہیں سنائے جاتے.
یہ کوئی معمولی "انقلاب” ہے. گھر سماج تہذ یب کلچر آداب… اب تو لغات میں بھی منہ چھپائے ہوئے ہیں..
عمران تیرا احسان ہے کہ تُو نے دو، تین، چار قومی نظریئے، عسکری اور فوجی جھگڑے سبھی کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کر دیا.
ناکام لوگ تو ایسے نہیں کر سکتے.. نامراد تو ایسے نہیں ہوتے….
اسی لئے کہتے ہیں عمران کامیاب ہوا عمران کامران ہوا….
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

