Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرنومبر 1, 20261 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz and aasim munir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

علاقائی اور عالمی منظر نامہ پر پاکستان کو قابل ذکر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ایران پر امریکی حملوں کے بعد قیام امن کی کوششوں میں پاکستان نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور ریجن میں استحکام اور اعتماد سازی کے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے۔ اس کے باوجود اندرون ملک سیاسی حالات بدستور دگرگوں ہیں اور باہمی بداعتمادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اس کا تازہ ترین مظاہرہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تند و تیز بیانات اور وزرا کی طرف ویسے ہی سخت جوابات کے دوران دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ستمبر کے آخر میں خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور وہاں ایمرجنسی اور گورنر رول نافذ کرکے اس کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ 9 مئی 2023 کو ہونے والے احتجاج اور اس کے بعد تحریک انصاف کے بارے میں اختیار کی گئی سرکاری پالیسی سے بھی ملک میں سیاسی بے چینی کا عنصر دیکھنے کو ملتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد ایک طرف عمران خان کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کی دھن اور اور اس کے تناظر میں شخصی آزادیوں اور میڈیا پر پابندیوں کی وجہ سے ملک میں گھٹن کا ا یک تکلیف دہ ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر برسر اقتدار لوگوں کو شاید اس کے مضمرات کا ادراک نہ ہو لیکن اس حکمت عملی کی وجہ سے عوام اور حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی بداعتمادی اب درحقیقت ریاست پاکستان سے مایوسی میں تبدیل ہورہی ہے۔
اس تشویشناک رجحان کا اندازہ پرجوش سیاسی بیانات سے بھی ہوتا ہے اور پھر حکومت ہر اختلافی آواز کو مسترد کرنے اور فسطائی ہتھکنڈوں سے امور حکومت و مملکت چلانے کی جو کوشش کررہی ہے، اس سے قیاس کیا جاسکتا ہے کہ یا تو حکومت ازحد خوفزدہ ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنی اتھارٹی قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یا کسی اعلیٰ ترین سطح پر یہ غلط فہمی پال لی گئی ہے کہ اختلافی رائے سامنے لانے والوں کو عوام کی پزیرائی حاصل نہیں ہے بلکہ وہ اپنے طور پر موجودہ حکومت یا نظام کو ناکام بنانے کے لیے حکومت مخالف مہم جوئی کا حصہ بنتے ہیں۔ اس لیے ان کا ’قلع قمع‘ کرنے میں ہی ملک و قوم کا فائدہ ہے اور عوام بھی ایسے عناصر سے نجات پاکر خوش ہوں گے۔
تاہم اگر ایسا کوئی تاثر موجود ہے تو یہ ملک کی سیاسی تاریخ اور حسیات سے مکمل طور سے ناواقفیت کا آئینہ دار ہے۔ حیرت ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی سب سے زیادہ تجربہ کار سیاسی پارٹی کے پاس ہے اور اسے پاکستان پیپلز پارٹی کی تائید و حمایت حاصل ہے جو خود اپنی 59 سالہ تاریخ اور سیاسی جد و جہد سے ملک کے عوام کی سوچ سے بخوبی آگاہ ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں اپنے اپنے طور پر مختلف ادوار میں آمرانہ طرز حکومت کے خلاف جد وجہد کا حصہ رہی ہیں۔ اور ان سے بجا طور سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے دور اقتدار میں وہ ایسی بنیادوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گی جن پر اس ملک میں آئینی حکمرانی کی عمارت استوار ہے۔ موجودہ حکومت کے نمائیندے بڑے فخر سے موجودہ انتظام کو ’ہائبرڈ طرز حکومت‘ کہہ کر اسے ملکی کامیابی کا واحد راستہ قرار دیتے ہیں۔ اس اصطلاح سے عام طور سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس وقت جمہوری طریقے سے منتخب حکومت اور ملکی عسکری قیادت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر مل کر کام کرتی ہے تاکہ ملکی مفاد میں بہتر فیصلے ہوسکیں۔ پاکستان میں سول ملٹری تنازعہ کے پس منظر میں یہ سیاسی رویہ اسی وقت مثبت قرار پاسکتا تھا ، اگر معاملات کی ملکیت (اونر شپ) سیاسی لیڈروں کے پاس دکھائی دیتی۔ یا معاملات طے کرتے ہوئے ان اصولوں کی حفاظت کی جاتی جن کے تحت بنیادی حقوق اور سیاسی آزادی کی ضمانت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
ملک میں متعدد بار فوجی حکومت رہی ہے لیکن پاکستان میں کوئی بھی فوجی حکمران متعدد دوسرے ممالک کے مقابلے میں ایک دہائی کی سے زیادہ عرصے تک حکومت نہیں کرسکا۔ ضیا کے آمرانہ دور کے علاوہ باقی سب شخصی حکومتیں عوامی احتجاج کی وجہ سے ہی ختم ہوئیں۔ جنرل ضیا بھی اگر فضائی حادثہ میں ہلاک نہ ہوتے تو شاید انہیں بھی بہت زیادہ مدت تک حکومت کرنے کا مزید موقع نہ ملتا۔ ان تجربات سے دو سبق سیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ کسی آمرانہ دور میں فیصلوں اور کوتاہیوں کا الزام ایک شخص پر عائد کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے اور لوگ اسے بھلا دیتے ہیں۔ دوسرا سبق یہ ہے کہ ملکی عوام آمریت کی بجائے جمہوری طرز حکومت کے حامی ہیں اور انہیں بہت دیر تک کسی غیر نمائیندہ نظام کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
اس وقت ملک میں کسی فوجی آمر کی حکمرانی نہیں ہے بلکہ 2024 میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد اکثریت حاصل کرنے والی پارٹیوں نے مرکز اور صوبوں میں حکومتیں قائم کی ہیں۔ اس لیے موجودہ دور میں عوام کے حقوق سلب کرنے سے لے کر اہم قومی معاملات میں ہونے والی غلطیوں کی ذمہ داری صرف ایک فوجی حکمران پر عائد کرکے آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس کے لیے متعلقہ پارٹیوں اور لیڈروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ دوسرے ملک کے منتخب لیڈر ’ہائبرڈ‘ نظام کی آڑ میں عوام کے تفویض کردہ اعتماد پر پورا نہیں اتریں گے اور تمام اختیارات عسکری قیادت کے حوالے کرکے ملک میں گھٹن اور خوف کا ماحول پیدا کریں گے تو اس سے سیاسی عمل اور آئینی انتظام پر عوام کا بھروسہ ٹوٹے گا ۔ اور ان لیڈروں ہی کو نقصان ہوگا جو جمہوریت کی آڑ میں محض وقتی سیاسی اقتدار کے لیے سیاسی آزادیاں سلب کرنے کا اہتمام کررہے ہیں۔
مارچ 2025 میں دہشت گردی کے تناظر میں ایک اعلیٰ سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی بات کی تھی۔ بظاہر یہ اصطلاح استعمال کرنے سے ان کی مراد یہ تھی کہ ملک میں سیاسی لیڈر گورننس کی کمزوریوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے فوجی جوانوں کو دہشت گردی کے مقابلے میں جانیں قربان کرنا پڑتی ہیں۔ اس بیان کو اگر ملک میں فسطائیت نافذ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو یہ طریقہ نہ صرف ملکی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہوگا بلکہ فوج کے لیے بھی مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ سیاسی لیڈر فوج پر ذمہ داری ڈال کر تمام غلطیوں سے عہدہ برا ہونے کی کوشش کریں گے اور فوج چونکہ عوام کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتی لہذا لوگوں میں اس کی عزت و احترام میں کمی ہوگی۔ اس کے کچھ آثار اس وقت بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
ہارڈ اسٹیٹ سے ہرگز یہ مراد نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی ریاست عوام کے بنیادی حقوق سے انکار کرنا شروع کردے اور ہر قسم کے سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی قرار دے کر قابل تعزیر قرار دیا جائے۔ ایسی پالیسی ملک میں فسطائیت کو فروغ دے گی جو عوام میں محرومی، مایوسی اور نتیجتاً بغاوت کے جذبات کا سبب بن سکتی ہے۔ ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب لازماً ایسی ریاست بھی نہیں ہوسکتی جس پر فوجی طاقت کا غلبہ ہو۔ بلکہ اس سے مراد ایسی ریاست ہو نا چاہئے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، ادارے مؤثر طور سے کام کرتے ہوں ، آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے اور احتساب کا نظام فعال ہو۔
ہارڈ اسٹیٹ بنانے کےلئے اگر سب آوازوں کو گھونٹنا جاتا رہا تو پھر ملک میں زندگی کے آثار ناپید ہونے لگیں گے۔ تب یہ سوال کرنا جائز ہوگا کہ پھر کن لوگوں کے فائدے یا بہبود کے لیے سانس تک لینا مشکل بنایاجارہا ہے۔ مناسب ہوگا کہ حکمران عقل کے ناخن لیں اور پاکستان میں ’ہارڈ اسٹیٹ‘ کے مثبت اور انسان دوست پہلو متعارف کرائے جائیں اور اسے ملک میں فسطائیت نافذ کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سید مجاہد علی عاصم منیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 25, 2026

ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 16, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.